ملکی ترقی میں مسیحی، ہندو، سکھ، پارسی اور کالاش برادری کا ناقابلِ فراموش کردار رہا ہے،وزیر ریلوے
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء)وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی میں مسیحی، ہندو، سکھ، پارسی اور کالاش برادری کا ناقابلِ فراموش کردار رہا ہے،قائداعظمؒ نے 11 اگست 1947 میں دستور ساز اسمبلی سے تاریخی خطاب میں تمام شہریوں کو مذہبی آزادی، مساوات اور تحفظ کی یقین دہانی کرائی تھی،ریلوے کے اقلیتی ملازمین ملک کی خدمت کا روشن باب ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیرکو اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ قائداعظمؒ نے 11 اگست 1947 میں دستور ساز اسمبلی سے تاریخی خطاب میں تمام شہریوں کو مذہبی آزادی، مساوات اور تحفظ کی یقین دہانی کرائی تھی،پاکستان کی ترقی میں مسیحی، ہندو، سکھ، پارسی اور کالاش برادری کا ناقابلِ فراموش کردار رہا ہے،پاکستان میں ہر شہری کو برابر کا حق اور مکمل تحفظ حاصل ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی ہی قومی یکجہتی کی ضمانت ہے ،حکومت پاکستان اقلیتی برادری کے نوجوانوں کو روزگار اور ترقی کے مساوی مواقع دے رہی ہے ،پاکستان کی اصل طاقت اس کا تنوع اور عوام کی باہمی محبت ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اقلیتوں کا قومی دن پاکستانی آئین کی روح اور قائداعظم کے خواب کی یاد دہانی ہے،حکومت اقلیتی ملازمین کے لیے تربیت، ترقی اور فلاحی منصوبوں پر کام کر رہی ہے ،ریلوے کے اقلیتی ملازمین ملک کی خدمت کا روشن باب ہیں ،پاکستان ریلوے میں سب کو یکساں عزت، مواقع اور تحفظ حاصل ہے۔ حنیف عباسی نے کہا کہ پاکستان ریلوے مسافت ہی نہیں دلوں کا بھی فاصلہ کم کرتا ہے،مذہب سے بالاتر ہوکر سب کا ساتھ اور سب کی ترقی یہی پاکستان کی فلاح ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنوع میں اتحاد ہی پاکستان کی اصل طاقت ہے، قائداعظم کے وڑن کو حقیقت بنائیں گے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پاکستان کی نے کہا کہ کی ترقی
پڑھیں:
پاکستان نوجوانوں کو ہنرمند بناکر ہی ترقی کر سکتا ہے: شزا فاطمہ
کراچی (کامرس رپورٹر) وفاقی وزیر برائے آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی مسلسل ہدایت ہے کہ نوجوانوں کے لیے روزگار کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، کیونکہ پاکستان نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر ہی ترقی کر سکتا ہے۔ آئی ٹی کے شعبے میں ترقی کے لیے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے اور انڈسٹری کو سہولتیں دی جائیں گی۔ وہ پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے ٹیک انشیٹیو فار پاکستان کی تقریب سے خطاب، ایکسپو سینٹر میںآئی ٹی سی این ایشیا کراچی 2025 میں میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں۔ وفاقی وزیر شزا فاطمہ نے بتایا کہ 25 ارب ڈالر کے مجموعی ہدف میں 15 ارب ڈالر آئی ٹی ایکسپورٹ اور 10 ارب ڈالر ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن سے حاصل کیے جائیں گے۔ اس مقصد کے لیے نوجوانوں کو انٹرن شپ، انڈسٹری مواقع، جدید ٹیکنالوجی کی تربیت، عالمی معیارات کی سرٹیفکیشن اور سافٹ سکلز کی بہتری کے پروگرامز فراہم کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 2700 نوجوانوں کو انٹرن شپ دی گئی جبکہ اس سال مزید 9000 انٹرن شپ دی جائیں گی۔ تین سال میں 18000 نوجوانوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔