Nawaiwaqt:
2025-08-11@10:03:26 GMT

پاکستان میں آج اقلیتوں کا قومی دن منایا جا رہا ہے

اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT

پاکستان میں آج اقلیتوں کا قومی دن منایا جا رہا ہے

 پاکستان میں آج اقلیتوں کا قومی دن منایا جا رہا ہے اور اس حوالے سے مختلف شہروں میں پروگرامات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔پاکستان میں ہر سال 11 اگست کو اقلیتوں کا قومی دن منایا جاتا ہے، یہ دن اس عہد کی یاد دہانی ہے جو قائد اعظم محمد علی جناح نے اپنے تاریخی خطاب میں کیا تھا کہ مذہب یا عقیدے کی بنیاد پر کسی شہری کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں ہوگا، یہاں بلا تفریق ہر ایک کو برابر حقوق حاصل ہیں اور ہر شہری آزاد ہے۔اقلیتیں پاکستان کی ترقی میں ہمیشہ اہم کردار ادا کرتی رہی ہیں، پاکستان میں اقلیتوں کا مثبت کردار اس بات کا ثبوت ہے کہ ملک میں مذہبی، لسانی اور صنفی امتیاز سے بالاتر ہو کر فیصلے کئے جاتے ہیں۔پاکستان کی مسلح افواج میں بھی اقلیتی برادری کی بڑی تعداد ملکی دفاع کا فریضہ سر انجام دے رہی ہے۔اقلیتی شہریوں کا کہنا ہے کہ ہر مذہب وطن سے محبت کی تلقین کرتا ہے اور پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مکمل آزادی حاصل ہے۔حکومت پاکستان اقلیتوں کی فلاح و بہبو د کیلئے مسلسل کوشاں اور سرگرم عمل ہے، ملک میں بسنے والی اقلیتیں ہمیشہ کی طرح مستقبل میں بھی پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر تی رہیں گی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

حسن نواز کا یاد گار ڈیبیو میچ، پاکستان کی جیت میں اہم کردار

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا گیا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹ سے جیت لیا۔ پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے حسن نواز نے ناقابل شکست 63 رنز اسکور کیے، حسین طلعت 41 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔گرین شرٹس نے 281 رنز کا ہدف 5 وکٹ کے نقصان پر 49 ویں اوور میں حاصل کیا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی حسن نواز نے کہا ہے کہ ون ڈے میں یہ میرا ڈیبیو میچ تھا میں نے کہا تھا کہ پلیئر آف دی میچ بن کر اسے یادگار بنانا چاہتا ہوں۔ٹرینیڈاڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محمد رضوان نے مجھے کہا کہ آپ کا ڈیبیو میچ ہے اور میچ ختم کرنا ہے، رضوان جب آؤٹ ہو کر جا رہے تھے تب بھی انہوں نے یہی کہا کہ میچ فنش کر کے آنا ہے۔حسن نواز کا کہنا تھا کہ مجھے اعتماد تھا کہ میں ہٹنگ کر لیتا ہوں جس طرح پی ایس ایل میں میچز فنش کرتا رہا تو اسی چیز میں کامیابی ملی، بارش کی وجہ سے بول گرپ ہو رہا تھا اسی وجہ سے تھوڑا ٹائم لیا۔انہوں نے کہا کہ حسین طلعت کے ساتھ یہی پلان بنایا تھا کہ اگر آخر تک جائیں گے تو آسانی سے میچ فنش کر لیں گے، پلان یہی تھا کہ پارٹنرشپ کرنی ہے کیونکہ ہم بڑے ہٹ مار لیتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک میں بھی اس طرح کی مشکل پچز پر کھیلے ہوئے ہیں۔ بابر اعظم، محمد رضوان اور سلمان علی آغا سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔حسن نواز نے یہ بھی کہا کہ شاہین آفریدی اور نسیم شاہ نے بڑی اچھی بولنگ کی، ہم لوگوں سے مس فیلڈنگ ہوئی جس کا ویسٹ انڈیز نے فائدہ اٹھایا۔

متعلقہ مضامین

  • اقلیتوں کی خدمات پوری قوم کیلئے باعثِ فخر ہیں:صدر زرداری
  • ملک میں بسنے والا ہر شہری خواہ کسی بھی مذہب سے ہو، برابر کا پاکستانی ہے، وزیر داخلہ
  • پوری قوم اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور ملکی ترقی میں ان کے کلیدی کردار کو سراہتی ہے، وزیراعظم شہباز شریف
  • اقلیتوں کو تمام حقوق حاصل، انکی فلاح و بہبود ترجیحی فرائض میں شامل ہے: وزیراعظم
  • اقلیتوں کو تمام حقوق حاصل ہیں، حکومت قومی دھارے میں ان کی شمولیت کے لیے پرعزم ہے، وزیراعظم
  • اقلیتوں کا قومی دن، قائداعظم کے وژن پر عملدرآمد پیپلز پارٹی کا تاریخی عزم ہے، مخدوم احمد محمود
  • پاکستان محبت، امن کی دھرتی... اقلیتیں ہمارے سر کا تاج!!
  • حسن نواز کا یاد گار ڈیبیو میچ، پاکستان کی جیت میں اہم کردار
  •  معرکہ حق میں کامیابی کا جشن بھرپور انداز میں منایا جائیگا:عظمیٰ بخاری