اٹلی: جزیر ہ لامپیڈوسا کے قریب کشتی الٹ گئی،20 افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
اٹلی کے جزیرے لامپیڈوسا کے قریب ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں تارکینِ وطن کی کشتی سمندر میں الٹ گئی، جس کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق کشتی میں تقریباً 100 افراد سوار تھے، جن میں سے 70 افراد کو بحفاظت بچا لیا گیا۔
امدادی ٹیموں نے 20 افراد کی لاشیں نکال کر قریبی بندرگاہ پر منتقل کر دی ہیں، جبکہ باقی لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے۔
یہ سانحہ ایک بار پھر مہاجرین اور تارکین وطن کی خطرناک سمندری سفر کے چیلنجز اور عالمی برادری کے سامنے موجود انسانی بحران کی سنگینی کو نمایاں کرتا ہے۔
Post Views: 8
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پنڈی پولیس نے عمران خان کی بہنوں کو اڈیالہ جیل کے قریب ناکے سے تحویل میں لے لیا
راو لپنڈی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے بانی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور نورین نیازی کو اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر تحویل میں لے لیا۔علیمہ خان اور نورین نیازی کو تحویل میں لینےکے بعد پولیس دونوں کو لے کر چکری انٹر چینج کی طرف چلی گئی جبکہ پولیس نے عمران خان کی بہنوں کے ساتھ حراست میں لیےگئے پی ٹی آئی کے 9 کارکنوں کو رہا کر دیا۔علیمہ خان اور نورین نیازی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر دھرنا دے رکھا تھا۔اس سے پہلے پولیس حکام نے علیمہ خان اورنورین نیازی سے واپس جانے کی درخواست کی تھی۔تحویل میں لیے جانے سے قبل علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اوپن ٹرائل کا کوئی تقاضا پورا نہیں کیا جارہا، بانی پی ٹی آئی کو یہ ریلیف نہیں دینا چاہتے کیونکہ پھر سب کو آزاد کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو اپنا ڈر پڑا ہوا ہے، آج ہم اڈیالہ جیل ملاقات کیلئے آئے تھے مگر ہمیں جیل سے 2 کلو میٹر دور روک دیاگیا۔