پاکستان اور ترکیہ لازم و ملزوم ہیں،ترک پارلیمانی رہنما علی شاہین کا پاکستان کے یومِ آزادی پر خصوصی پیغام WhatsAppFacebookTwitter 0 13 August, 2025 سب نیوز

انقرہ/اسلام آباد (شبانہ ایاز سے) ترکیہ پاکستان فرینڈشپ گروپ کے پارلیمانی لیڈر، ترک اور نیٹو اسمبلی کے رکن، اور پاکستان سے تعلیم حاصل کرنے والے علی شاہین نے 14 اگست کے موقع پر پاکستانی عوام کے لیے محبت اور یکجہتی کا اردو زبان میں خصوصی پیغام جاری کیا۔ علی شاہین نے اپنے پیغام میں کہامیں علی شاہین، ترکیہ، انقرہ سے اور ترکش اسمبلی کا نمائندہ، تمام ترکیہ کی جانب سے پاکستان، پاکستانی دوستوں اور عوام کے لیے اپنے دل کی محبت، احترام اور سلام پیش کرتا ہوں۔”انہوں نے کہا کہ 14 اگست کا دن دونوں ممالک کے لیے اہمیت رکھتا ہے، کیونکہ یہ پاکستان کا یومِ آزادی ہے اور اسی دن ترکیہ میں حکمران جماعت آق پارٹی کی سالگرہ بھی منائی جاتی ہے۔”ہم یہ نیک اور شاندار دن ترکیہ اور پاکستان میں ایک ساتھ مناتے ہیں۔ میرے نزدیک پاکستان اور ترکیہ ایک دوسرے کے بغیر مکمل نہیں ہو سکتے۔
علی شاہین نے اپنے گلے میں پاکستانی پرچم ڈال کر محبت اور عقیدت کا اظہار کیا اور آخر میں نعرہ لگاتے ہوئے کہا”پاکستان زندہ باد، ترکیہ زندہ باد، پاکستان ترکیہ دوستی زندہ باد، آق پارٹی زندہ باد”انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کی دوستی صدیوں پر محیط ہے اور آنے والے وقتوں میں یہ تعلق مزید مضبوط ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ پر 50لاکھ تک جرمانہ، قومی اسمبلی سے بل منظور پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ پر 50لاکھ تک جرمانہ، قومی اسمبلی سے بل منظور پی ٹی آئی اسلام آباد کا وفاقی دارلحکومت میں جشن آزادی کے سلسلے میں ریلی نکالنے کا فیصلہ عظیم صوفی بزرگ داتا علی ہجویری کے3روزہ عرس کی تقریبات کا آغاز بانی پی ٹی آئی سے رفقا کی ملاقات کا دن، 6افراد کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی گئی فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کبھی طالبان کو سپورٹ کیا نہ آئندہ کرینگے، صوبائی حکومت نے کسی آپریشن کی اجازت نہیں دی، جنید اکبر TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پاکستان اور ترکیہ علی شاہین

پڑھیں:

بھارت میں 67 علیحدگی پسند تحریکیں سرگرم

بھارت اپنی نام نہاد جمہوریت کے دعوے کے باوجود درحقیقت ایک ایسے نظام کا شکار ہے جو ٹوٹ پھوٹ، استحصال اور ظلم و جبر پر قائم ہے۔ ملک کے مختلف حصوں میں اس وقت 67 آزادی اور علیحدگی پسند تحریکیں سرگرم ہیں جو بھارتی حکومت کی ناانصافی، اقلیتوں کے استحصال اور جبری قبضے کے خلاف عوامی ردعمل کی نمائندہ ہیں۔

ناگالینڈ، منی پور، آسام اور دیگر ریاستوں میں آزادی کی تحریکیں شدت اختیار کر چکی ہیں، جنہیں مودی حکومت طاقت کے استعمال اور غیر قانونی پابندیوں کے ذریعے دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔ خاص طور پر نیشنل سوشلسٹ کونسل آف ناگالینڈ (این ایس سی این)، جو ناگا عوام کی بھارتی فوجی جبر، مذہبی استحصال اور ثقافتی قبضے کے خلاف جدوجہد کی نمائندہ تنظیم ہے، پر بھارتی وزارت داخلہ نے مزید پانچ سال کے لیے پابندی عائد کر دی ہے۔

یہ پابندی ناگا عوام کی آواز دبانے اور آزادی کے مطالبے کو کچلنے کی مودی حکومت کی مذموم کوشش ہے۔ حکومت اپنی جبر کی پالیسی کو جائز ٹھہرانے کے لیے عوامی آواز کو دہشتگردی سے جوڑنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

مودی حکومت اپنے مذموم عزائم کی تکمیل اور اقتدار پر قابض رہنے کے لیے اپنے شہریوں کو زندہ رہنے کے بنیادی حق سے بھی محروم کر رہی ہے، جو بھارت کے نام نہاد جمہوری نقاب کے اصل چہرے کو بے نقاب کرتا ہے۔

نام نہاد جمہوریت کے پردے میں ظلم و بربریت ،بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب

بھارت نام نہاد جمہوریت کا دعویدار مگر درحقیقت پورا نظام ٹوٹ پھوٹ اور استحصال کا شکار

بھارت میں اس وقت 67 آزادی اور علیحدگی پسند تحریکیں سرگرم

ناگالینڈ، منی پور، آسام اور دیگر ریاستوں میں آزادی کی تحریکیں… pic.twitter.com/zgv7DAMs0L

— PTV News (@PTVNewsOfficial) September 25, 2025

 

متعلقہ مضامین

  • امریکا سے قربت… احتیاط لازم ہے!
  • غزہ جنگ بندی کیلئے 21 نکاتی امن فارمولا پیش ، صدر ٹرمپ کا عرب رہنماؤں کو خصوصی پیغام
  • پاکستان اور اٹلی مضبوط دوطرفہ شراکت داری پر متفق
  • شاہین آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم کارنامہ سر انجام دیدیا
  • بھارت میں 67 علیحدگی پسند تحریکیں سرگرم
  • پاکستان اور اٹلی کا مضبوط دوطرفہ شراکت داری کے اعادے پر اتفاق، اوورسیز کمیونٹی پل کا کردار ادا کر رہی ہے: چیئرمین سینیٹ
  • وزیراعظم شہباز شریف سے بل گیٹس کی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی 80 اجلاس کی سائیڈ لائن پر دو طرفہ ملاقات
  • ترکیہ کے صدر کا یو این جنرل اسمبلی سے خطاب بھارت کے لئے چشم کشا ہے، حریت کانفرنس
  • مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے: ترک صدر
  • کشمیریوں کا منظم استحصال