بھارتی سیکرٹری خارجہ کا بیان مسترد، مجبور کیا گیا تو بھرپور جواب دینگے،دفترخارجہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
اسلام آباد (رضوان عباسی سے )ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ صورتحال سے سب آگاہ ہیں۔
بھارت نے 7 مئی سے پاکستان کے مختلف علاقوں پر بلااشتعال جارحیت کا آغاز کیا، جس نے دونوں ایٹمی طاقتوں کو جنگ کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔ترجمان نے واضح کیا کہ پہلگام واقعے پر پاکستان پر لگائے گئے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہیں،
بھارت نے اب تک کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کیا۔ بھارتی اقدامات بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہیں اور ان کے جنگی جنون کی وجہ سے پورے خطے کا امن داؤ پر لگا ہے۔
شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتا ہے، بھارتی ڈرون حملوں میں معصوم بچے اور خواتین شہید ہوئے۔ کیا دنیا کا کوئی ملک محض سوشل میڈیا بیانات کی بنیاد پر حملہ کر سکتا ہے؟ بھارت نے ہمیشہ سازشوں کا سہارا لیا، کلبھوشن یادیو بھارتی انتہاپسندی اور تخریب کاری کی زندہ مثال ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ممبئی اور پٹھان کوٹ حملوں کی تحقیقات بھارت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے مکمل نہ ہو سکیں۔ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے کچھ حصے بھارتی حملوں سے متاثر ہوئے، جبکہ سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی ہے۔ پاکستان ایک زرعی ملک ہے، بھارتی اقدامات سے کروڑوں پاکستانی متاثر ہوں گے۔
دفتر خارجہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ بھارت کو اس جارحانہ روش پر جوابدہ ٹھہرایا جائے۔ شفقت علی خان نے کہا کہ بھارت ہی تھا جو جموں و کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ میں لے کر گیا،
اب وہ چھوٹے ہمسایہ ممالک کو دیوار سے لگانے کی کوشش کر رہا ہے۔ پاکستان اقوام متحدہ چارٹر کے مطابق اپنی خودمختاری کے دفاع کا پورا حق رکھتا ہے، اور اگر مجبور کیا گیا تو بھرپور جواب دیا جائے گا
بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے،شدت 3عشاریہ 7 ریکارڈ
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
بھارت کو ایسا جواب دینگے دنیا یاد رکھے گی، ایل او سی پر 50 بھارتی فوجی مارے، وزیر اطلاعات
اسلام آباد:وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ایل او سی پر بھارت کا پورا بریگیڈ ہیڈکوارٹرز تباہ کردیا، 40 سے 50 بھارتی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں، پاکستان نے پچیس ڈرونز تباہ کیے ہیں جن میں سے کچھ جام کرکے اور کچھ کو ہٹ کرکے تباہ کیا۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ اپوزیشن کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ ان کی وجہ سے دنیا کو پیغام گیا کہ ہم ایک ہیں، دشمن نے رات کے اندھیرے میں حملہ کیا، بھارت جسے رافیل طیاروں پر بڑا ناز تھا کہ پتا نہیں پاکستان کا کیا کردیں گے مگر جس ارادے سے پاکستان کی طرف دیکھ رہے اس میں ان کو ہزیمت اور شرمندگی ہوئی، اب بھارت نے خفت مٹانے کیلئے حکمت عملی تبدیل کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دشمن آپ کے خلاف بہترین ٹیکنالوجی لاتا ہے، یہ سمجھتے تھے کہ خدانخواستہ پاکستان کا بہت نقصان کردیں گے مگر افواج پاکستان نے منہ توڑ جواب دیا ہے، یہ رافیل طیارے نہیں گرے بلکہ بھارت کا غرور اور ناز گرا ہے، پہلی دفعہ چائے پلائی تھی اس دفعہ بھی چائے تیار تھی مگر دشمن بھاگ گیا اس لیے ہوم ڈیلیوری کی ہے،ہم اپنے شاہینوں کا اس ایوان سے سلام پیش کرتے ہیں۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ بھارت نے ڈرون حملے پاکستان پر کیے ہیں بھارتی ڈرونز میں اسرائیلی ٹیکنالوجی استعمال کی گئی، بھارتی ڈرونز کو رافیل طیاروں کی طرح جدید سمجھیں، پاکستان نے پچیس ڈرونز تباہ کیے ہیں جن میں سے کچھ جام کرکے اور کچھ کو ہٹ کرکے تباہ کیا، بھارت کو ایل او سی پر شدید نقصان پہنچا ہے، پاکستان نے ایل او سی پر بھارت کا پورا بریگیڈ ہیڈکوارٹرز تباہ کردیا، ایل او سی پر 40 سے 50 بھارتی فوجی ہلاک کیے ہیں، جب بھارتی چوکیوں پر سفید پرچم لہرائے گئے تو پاکستان کی فتح کا اعلان کردیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت کا اپنا ڈرون سکھوں کے گوردوارہ میں گرا ہے، بھارت کا مقصد سکھوں کو پاکستان کے خلاف کرنا ہے، پاکستان نے بھارت کو جواب دیا ہے اور دے بھی رہا ہے، بھارت نے آغاز کردیا ہے اب وقت جگہ اور ٹارگٹ کا تعین ہم کریں گے، قومی سلامتی کمیٹی نے پاک فوج کو اختیار دے دیا ہے کہ وہ جو بھی فیصلہ لے، جنگ بھارت نے شروع کی ختم ہم کریں گے، بھارت کو بھرپور جواب دیا جائے گا، جواب جلدبازی میں نہیں سوچ سمجھ پلاننگ کے ساتھ دیں گے۔