قومی سلامتی پر ہرگز آنچ نہیں آنے دیں گے، محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بھارت نے تمام بین الاقوامی قوانین کو پامال کرکے شہری آبادیوں کو ڈورنز کے ذریعے نشانہ بنانے کی مذموم کوشش کی، پاکستان نے موثر کارروائی کرکے درجنوں ڈرونز کو مار گرایا، خطے کی خطرناک صورتحال کا تمام تر ذمہ دار بھارت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پورا خطہ جنگ کے دہانے پر ہے، قومی سلامتی پر ہرگز آنچ نہیں آنے دیں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے 48 گھنٹے میں دوسری اہم ملاقات کی۔ امریکا کے پولیٹیکل قونصلر زیک ہارکن رائیڈر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات کے دوران پاک بھارت کشیدگی اور سرحدوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ محسن نقوی نے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر کو موجودہ کشیدگی اور پیدا ہونیوالی صورتحال سے آگاہ کیا اور بھارت کی ڈورنز دہشتگردی کے بارے بھی قائم مقام امریکی سفیر کو بریف کیا۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بھارت نے تمام بین الاقوامی قوانین کو پامال کرکے شہری آبادیوں کو ڈورنز کے ذریعے نشانہ بنانے کی مذموم کوشش کی، پاکستان نے موثر کارروائی کرکے درجنوں ڈرونز کو مار گرایا، خطے کی خطرناک صورتحال کا تمام تر ذمہ دار بھارت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پورا خطہ جنگ کے دہانے پر ہے، قومی سلامتی پر ہرگز آنچ نہیں آنے دیں گے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: وزیر داخلہ محسن نقوی
پڑھیں:
آئی سی سی کا چار روزہ اجلاس آج سے شروع ہوگا
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کا چار روزہ اجلاس آج سے دبئی میں شروع ہو رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی اجلاس میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے شیڈول سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
آئی سی سی کے ایگزیکٹیو اجلاس میں سمیر سید پاکستان کی نمائندگی کریں گے جبکہ بورڈ اجلاس میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی شرکت متوقع ہے۔
اجلاس میں کرکٹ ڈیویلپمنٹ، ایشیا کپ کے معاملات اور آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کی رپورٹ سمیت مستقبل میں شیڈول ایونٹس پر بات چیت متوقع ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی اجلاس میں ایشیا کپ کی فاتح ٹیم کو ٹرافی نہ دینے کا معاملہ بھی اٹھایا جاسکتا ہے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے عندیہ دیا تھا کہ آئی سی سی اجلاس میں میدان کھلا نہیں چھوڑیں گے۔