بھارت سے گزشتہ شب 4 پروجیکٹائل فائر، 3 امرتسر میں جا گرے، سیکیورٹی ذرائع
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
بھارت نے گزشتہ رات بھی پاکستان پر حملے کا دعویٰ کیا ہے، اس حوالے سے سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا نے پاکستان کے مختلف شہروں پر حملوں کی جھوٹی خبریں چلائیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا اور صحافیوں کو بعد میں اپنے جھوٹی خبروں پر معافی مانگنا پڑی۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی طرف سے امرتسر یا سری نگر میں کوئی حملہ نہیں کیا گیا، تاہم 4 پروجیکٹائل بھارت سے فائر ہوئے، جن میں سے 3 امرتسر میں گرے۔
بھارتی فوج شکست کے بعد ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بنانے لگی جس کے بعد پاکستان کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی میں دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ بھارت نے پاکستان پر لگائے گئے الزامات کا کوئی ثبوت نہیں دیا، بھارتی حکومت جھوٹی خبروں سے اپنے عوام کو گمراہ کر رہی ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی صحافی بھی بھارتی میڈیا کو دیکھ کر پریشان ہو رہے ہیں، میڈیا کو یہ جھوٹی خبریں بھارتی حکومت کی طرف سے آتی ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان جب بھارت پر حملہ کرے گا وہ سویلین آبادی پر نہیں ہو گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سیکیورٹی ذرائع
پڑھیں:
ایشیا کپ: بھارت کے خلاف میچ کیلیے پاکستان ٹیم میں اہم تبدیلیوں کا امکان
ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں اہم تبدیلیوں کا امکان ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق گروپ میچ میں بھارت سے شکست کھانے والی ٹیم کے دو کھلاڑی آج ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نے بھارت کے خلاف میچ کے لیے 12 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے، تاہم یواے ای کے خلاف میچ میں فہیم اشرف کی جگہ ٹیم میں شامل کیے جانے والے خوشدل شاہ کی حتمی ٹیم میں شمولیت کا امکان انتہائی کم ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مڈل آرڈر بلے باز حسن نواز اور اسپنر سفیان مقیم پاکستان کی پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق قومی ٹیم نے بھارتی بیٹنگ کو اس بار اسپن بولنگ کے برعکس فاسٹ بولنگ سے قابو کرنے کی حکمت عملی بنائی ہے۔
پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، فخر زمان، فہیم اشرف، سلمان علی آغا، محمد نواز، حسین طلعت، محمد حارث (وکٹ کیپر)، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور ابرار احمد پر مشتمل ہو گی۔