ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کا بھارت کا دورہ، جے شنکر سے الگ الگ ملاقاتیں
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
نئی دہلی: پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے ماحول میں ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے بھارت کا دورہ کیا اور بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے ملاقاتیں کیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے جمعرات کے روز نئی دہلی میں بھارتی ہم منصب سے تفصیلی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران جے شنکر نے واضح کیا کہ بھارت کسی بھی فوجی کارروائی کی صورت میں پاکستان کو جوابی ردعمل دے گا۔
ان کا کہنا تھا، "ہمارا ردعمل نپا تلا اور مخصوص تھا، ہم کشیدگی نہیں چاہتے، لیکن اگر بھارت پر حملہ ہوا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔"
اسی روز سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر بھی نئی دہلی پہنچے اور جے شنکر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
سفارتی ذرائع کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ کا یہ دورہ بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدہ صورتحال میں اہمیت کا حامل ہے، اور خطے میں ممکنہ ثالثی یا کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہو سکتا ہے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ریلیف آرگنائزیشن فار کشمیری مسلمز کے وفد کا منصورہ کا دورہ ، امیر جماعت اسلامی سمیت اہم عہدیداران سے ملاقاتیں
وفد نے امیر العظیم سے ملاقات کے دوران انہیں کشمیر اور کشمیری مہاجرین کے حوالے سے مختلف امور کے بارے میں آگاہ کیا۔ ریلیف آرگنائزیشن فار کشمیری مسلمز کے وفد نے جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان اور وقاص انجم جعفری سے بھی منصورہ میں ملاقات کی۔ اسلام ٹائمز۔ ریلیف آرگنائزیشن فار کشمیری مسلمز کے وفد نے منصورہ لاہور کا دورہ کیا اور امیر جماعت اسلامی سمیت اہم عہدیداران سے ملاقاتیں کیں۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ جماعت اسلامی کشمیر کاز کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی، کشمیریوں کا حق خودارادیت خطے میں پائیدار امن کیلئے ناگزیر ہے۔ امیر العظیم کشمیری فلاحی ادارے ریلیف آرگنائزیشن فار کشمیری مسلمز کے وفد سے منصورہ میں بات چیت کر رہے تھے۔ وفد میں جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے سابق امیر عبدالرشید ترابی ریلیف آرگنائزیشن فار کشمیری مسلمز کے چیئرمین نذیر احمد قرشی، وائس چیئرمین ثنا اللہ ڈار سیکرٹری جنرل،راجہ خالد محمود خان اور پروجیکٹ منیجر احمد حسین شامل تھے۔
وفد نے امیر العظیم سے ملاقات کے دوران انہیں کشمیر اور کشمیری مہاجرین کے حوالے سے مختلف امور کے بارے میں آگاہ کیا۔ ریلیف آرگنائزیشن فار کشمیری مسلمز کے وفد نے جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان اور وقاص انجم جعفری سے بھی منصورہ میں ملاقات کی۔ ریلیف آرگنائزیشن فار کشمیری مسلمز کی پریس ریلیز کے مطابق تنظیم کے وفد نے تحریک آزادی اور آزاد کشمیر اور پاکستان میں مقیم کشمیری مہاجرین کیلئے فنڈ ریزنگ کی ایک مہم شروع کی ہے، جس کی ابتداء میں سیالکوٹ میں جماعت اسلامی کے ضلع زعماء اور الخدمت فاونڈیشن کے ذمہ داروں اور بزنس کمیونٹی سے ملاقات ہوئی۔ فارورڈ سپورٹ کے مالک خواجہ مسعود اختر نے ایک پروگرام کا انعقاد کیا جس میں بزنس کمیونٹی کے معروف شخصیات شامل تھیں۔ اس پروگرام میں وفد نے تحریک کشمیر، مہاجرین مقیم کشمیر اور پاکستان کے حالات سے ان کو آگاہ بھی کیا اور ان کی ضروریات اور ان کی ضروریات کی طرف بھی توجہ دلائی گئی اور بھارت کے 5 اگست کے اقدامات کے حوالے سے بھرپور مذمت کی۔