اسلام آباد:

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال گولہ باری کاسلسلہ جاری ہے جس سے معصوم اور نہتے کشمیری شدید زخمی ہوگئے اور تحصیل ہجیرہ میں مکانات کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گولہ باری سے زخمی افراد کا کہنا ہے کہ بھارتی جارحیت کے باوجود ہمارے حوصلے بلند ہیں۔

آزاد کشمیر کی تحصیل ہجیرہ کے رہائشی زخمی محمد رفیق کے بھتیجے کا کہنا تھا کہ ’’رات بھارتی  فوجی کی بلااشتعال گولہ باری سے میرے چچا شدید زخمی ہو گئے‘‘ میرے چچا کی ٹانگ دو جگہ سے فریکچر ہوچکی ہے، ہمارے حوصلے بلند ہیں اور ہم انشاء اللہ مقابلہ کرینگے۔

بھارتی فائرنگ سے زخمی معاویہ نواز نے کہا کہ رات کو بھارت نے ظلم کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کی جس سے گاؤں متاثر ہوئے ہیں، بھارت کی جانب سے فائر کیا گیا شیل میری ٹانگ پر لگا جس سے  ٹانگ ضائع ہوگئی ہے، کچھ لوگوں کی شہادتیں بھی ہوئیں، شیلنگ سے عباس پور کے گاؤں لاسری منگ میں مکانات تباہ ہوئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی گولہ باری سے عباس پور میں کسی  طرح کا جانی نقصان نہیں ہوا،  بھارت فوج کی جانب سے شہری آبادی پر فائرنگ اور گولہ باری بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے، بھارت آزاد کشمیر کے نہتے شہریوں پر گولہ باری کر کے پاک فوج کے ہاتھوں ملنے والی ہزیمت کو مٹا رہا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: گولہ باری

پڑھیں:

سپریم کورٹ کی کینٹین میں سلینڈر دھماکا، متعدد افراد زخمی

اسکرین گریب

سپریم کورٹ کی کینٹین میں سلینڈر کے باعث دھماکے سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

دھماکے کے باعث زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم بھی سپریم کورٹ پہنچ گئی ہے۔

دھماکا اے سی گیس پلانٹ کی مرمت کے دوران ہوا، دھماکے کی آواز زور دار تھی، عمارتیں لرز اٹھیں اور چھتیں متاثر ہوئی ہیں۔

ددھماکے کی آواز سن کر وکلاء اور ملازمین سپریم کورٹ کی عمارت سے باہر آگئے۔کینٹین سپریم کورٹ کے بیسمنٹ میں ہے جہاں پر ملازمین کام کر رہے تھے۔

نوٹ: یہ ابتدائی خبر ہے، مزید معلومات رپورٹر سے حاصل کرکے شامل کی جارہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • افغانستان سے پاکستانی پوسٹوں پر بلااشتعال فائرنگ کا فوری اورمؤثر جواب دیا،ترجمان وزارت اطلاعات
  • اسرائیل کی جنوبی لبنان پر بمباری، ایک شہید متعدد زخمی
  • نان بائیوں کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری، شہری شدید پریشانی میں مبتلا
  • بھارتی تسلط غیر قانونی، کشمیری جبر کے سامنے نہیں جھکے، حمایت جاری رکھیں گے: وزیراعظم
  • جنوبی غزہ میں اسرائیل کی گولہ باری سے تباہی،مزید 3 فلسطینی شہید
  • بھارتی جوہری مواد سے تابکاری جاری
  • کوئٹہ، ایام شہادت بی بی فاطمہ زہرا (س) کے سلسلے میں مجالس عزاء منعقد
  • بھارت میں مسافر اور مال بردار ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں؛ متعدد ہلاکتیں
  • سپریم کورٹ کی کینٹین میں سلینڈر دھماکا، متعدد افراد زخمی
  • کراچی، ایف بی ایریا میں شہری کی فائرنگ سے ڈاکو شدید زخمی، اسپتال منتقل