پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہوگیا۔
حافظ آباد سمیت، اٹک، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ میں بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ 24 گھنٹے کے دوران سندھ اور خیبر پختونخوا میں بھی بارش اور ژالہ باری متوقع ہے۔
ادھر اسلام آباد میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش، ژالہ باری کی پیشگوئی کی گئی ہے، جس حوالے سے این ڈی ایم اے نے موسمی صورتحال پر ایڈوائزری جاری کردی۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر آگیا
کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگیا، فضائی معیار انتہائی مضرِ صحت اور ایئر کوآلٹی انڈیکس 251 ریکارڈ ہوا۔
اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ 151 سے 200 انڈیکس مضر صحت ہوتا ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ201 سے 300 انتہائی مضر جبکہ 301 سے اوپر ایئر کوالٹی انڈیکس کو خطرناک آلودگی قرار دیا جاتا ہے۔