ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے شہر میں رات کے وقت بلیک آؤٹ اور گھروں کی لائٹس بند کرنے سے متعلق گردش کرتی افواہوں کو مکمل طور پر بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ اسلام آباد میں ایسی کوئی ہدایات جاری نہیں کی گئیں۔

Rumours about nighttime blackout announcements and turning off house lights are completely fake, there are no such announcements being made in Islamabad, citizens are advised to verify any sirens, announcements, or emergency situations with our 24/7 district control room.

— DC Islamabad (@dcislamabad) May 8, 2025

ڈی سی اسلام آباد کے مطابق رات کے وقت سائرن، اعلانات یا ایمرجنسی کی صورت میں شہری تصدیق کے لیے ضلعی کنٹرول روم سے فوری رابطہ کریں، جو 24 گھنٹے فعال ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان حملہ کرے گا تو دنیا دیکھے گی اور گونج بھی سنائی دے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر

انتظامیہ نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ غیر مصدقہ اطلاعات پر کان نہ دھریں اور افواہوں سے گریز کریں تاکہ کسی بھی قسم کی بے چینی یا خوف کی فضا پیدا نہ ہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بلیک آؤٹ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بلیک آؤٹ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن اسلام آباد

پڑھیں:

افغان شہریوں کی وطن واپسی، وزارت داخلہ نے بڑا فیصلہ کرلیا

وزارت داخلہ نے پروف آف رجسٹریشن (پی او آر) کارڈ رکھنے والے افغان شہریوں کی واپسی کے حوالے سے اہم فیصلہ کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ فیصلے کے مطابق پی او آر ہولڈرز کی رضاکارانہ وطن واپسی کا عمل فوری طور پر شروع کردیا جائے گا، جبکہ باقی ماندہ افراد کی واپسی کا باقاعدہ عمل یکم ستمبر سے شروع ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی کی وزیراعظم سے ملاقات، افغان شہریوں کے انخلا کے عمل سے آگاہ کیا

وزارت داخلہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ ملک میں سیکیورٹی خدشات اور دستیاب وسائل پر بڑھتے ہوئے دباؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا۔ افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی واپسی کا عمل پہلے سے جاری آئی ایف آر پی فیصلے کے مطابق جاری رکھا جائے گا۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ افغان مہاجرین کی واپسی کے عمل میں وزارت خارجہ اقوام متحدہ کے ادارے برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر)، افغان عبوری حکومت اور دیگر بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کرے گی۔

اس ضمن میں وزارت امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پی او آر ہولڈرز کا مکمل ڈیٹا متعلقہ صوبائی و ضلعی کمیٹیوں کو فراہم کریں۔

نادرا کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ بارڈر ٹرمینلز اور ٹرانزٹ ایریاز پر واپس جانے والے افغان باشندوں کی رجسٹریشن ختم کرنے کے تمام انتظامات کرے، جبکہ ایف آئی اے کو نامزد بارڈر کراسنگ پوائنٹس پر وطن واپسی کے عمل کو سہولت فراہم کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

تمام صوبائی حکومتوں اور متعلقہ ایجنسیوں کو کہا گیا ہے کہ وہ پی او آر ہولڈرز کی مکمل میپنگ کریں اور وطن واپسی کے لیے ایک مربوط ایکشن پلان تشکیل دے کر وزارت داخلہ سے شیئر کریں۔ اس کے علاوہ جلا وطن افراد کے لیے ٹرانزٹ ایریاز کا تعین، ان کی نقل و حمل اور مالی معاونت کا بندوبست بھی کیا جائے گا۔

فیصلے پر عملدرآمد کے لیے ضلعی اور صوبائی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دینے اور کنٹرول رومز کو دوبارہ فعال کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ شکایات کے بروقت ازالے کے لیے ہاٹ لائن اور شکایتی سیل بھی قائم کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی جاری،افغان شہری پاکستانیوں کے احسان مند

نوٹیفکیشن کے مطابق وطن واپسی کی روزانہ پیشرفت کی نگرانی فارن نیشنل سیکیورٹی ڈیش بورڈ (ایف این ایس ڈی) کرے گا، جبکہ تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے فوکل پرسنز کی تازہ ترین معلومات فوری طور پر وزارت داخلہ سے شیئر کریں۔ رابطہ کاری کے لیے سیکشن آفیسر سیکیورٹی کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews پروف آف رجسٹریشن پی او ار کارڈ ہولڈر نادرا ہدایات وزارت داخلہ وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد میں باجوں کی فروخت اور استعمال پر پابندی عائد
  • یوم آزادی کی آمد: اسلام آباد انتظامیہ نے باجوں کی فروخت پر پابندی عائد کردی
  • بحریہ ٹاؤن نے جائیدادوں کی نیلامی رکوانے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا
  • بحریہ ٹاؤن نے پراپرٹی کی نیلامی رکوانے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا
  • بحریہ ٹاؤن نے جائیدادوں کی نیلامی رکوانے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا
  • اسلام آباد میں موسلادھار بارش، نیو چٹھہ بختاور سمیت متعدد علاقے زیر آب، ریسکیو آپریشن جاری
  • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے صدر بننے کی افواہیں بے بنیاد ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر کا دی اکانومسٹ کو انٹرویو
  • ڈنمارک کے چڑیا گھر نے ’ٹائیگرز‘ کے لیے شہریوں سے زندہ جانور عطیہ کرنے کی اپیل کر دی
  • اربعین فاؤنڈیشن کی عوام سے بزرگان ملت کے فیصلوں کی تائید کی اپیل
  • افغان شہریوں کی وطن واپسی، وزارت داخلہ نے بڑا فیصلہ کرلیا