جمعہ 9 مئی کو آزاد کشمیر، اسلام آباد اور پنجاب میں کیمبرج امتحانات منسوخ کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد کیمبرج اور برٹش کونسل نے حکام کی مشاورت کے بعد جمعہ 9 مئی کو مظفر آباد، میرپور، اسلام آباد اور صوبہ پنجاب میں کیمبرج او لیول، آئی جی سی ایس ای، انٹرنیشنل اے ایس اور اے لیول کے امتحانات منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کیمرج کے مطابق یہ صرف تمام کیمبرج ڈائریکٹ اور برٹش کونسل اسکولوں کے لیے جمعہ 9 مئی کو ہونے والے امتحانات پر لاگو ہوتا ہے۔
پیر کو ہونے والے امتحانات کے لیے ہم اتوار 11 مئی کی شام تک اسکولوں کو آگاہ کردیں گے۔
کیمبرج کے مطابق ہم توقع کرتے ہیں کہ جمعہ 9 مئی کو پاکستان میں کسی اور جگہ پر ہونے والے امتحانات منصوبہ بندی کے مطابق آگے بڑھیں گے اگر سیکورٹی کی صورتحال میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
اگر کوئی تبدیلی ہوتی ہے تو ہم سب کو اپ ڈیٹ رکھیں گے۔ جہاں امتحانات منسوخ کیے جاتے ہیں، ہم اپنی مہارت اور اچھی طرح سے قائم شدہ عمل کو اس بات کو یقینی بنانے کے لیے استعمال کرتے ہیں کہ ہم منصفانہ گریڈز دے سکتے ہیں تاکہ طلبہ ترقی کر سکیں۔
براہ کرم صرف کسی بھی سرکاری اپ ڈیٹس کے لیے کیمبرج اور برٹش کونسل پاکستان کے آفیشل پیجز کو فالو اور چیک کرتے رہی
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
اہلیان مقبوضہ کشمیر سے اظہار یکجہتی کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کا فیصلہ
محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں فیصلے پر عملدرآمد کیلئے مراسلہ جاری کر دیا، جس میں کہا گیا کہ جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف پوری قوم یکجا ہے، کشمیری قوم سے اظہار یکجہتی کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ اہلیان مقبوضہ کشمیر سے اظہار یکجہتی کیلئے یوم استحصال پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، 5 اگست کو صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں فیصلے پر عملدرآمد کیلئے مراسلہ جاری کر دیا، جس میں کہا گیا کہ جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف پوری قوم یکجا ہے، کشمیری قوم سے اظہار یکجہتی کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔ وفاقی وزارت امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران نے تمام صوبائی حکومتوں کو اس بارے ہدایات جاری کیں، محکمہ داخلہ نے تمام فیلڈ فارمیشنز کو اہلیان جموں و کشمیر سے اظہار یکجہتی کیلئے مراسلہ بھیجا۔
مراسلے میں آئی جی پنجاب، آئی جی جیل خانہ جات پنجاب، ڈائریکٹر جنرل چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کو عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل فرانزک سائنس ایجنسی، ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی، ڈائریکٹر جنرل مانیٹرنگ کو بھی عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔محکمہ داخلہ پنجاب نے ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب، ڈائریکٹر جنرل پنجاب پروبیشن اینڈ پیرول سروس، چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب چیریٹیز کمیشن کو بھی اس اقدام پر عمل کی ہدایت جاری کر دی۔ کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس ڈی جی خان، کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس راجن پور اور کمانڈنٹ بلوچ لیوی ڈی جی خان کو بھی اس بارے ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔