لاہور: او اور اے لیول کے آج ہونیوالے امتحانات منسوخ
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
کیمبرج کے او اور اے لیول کے آج ہونے والے امتحانات منسوخ کردیے گئے۔
لاہور میں سیکیورٹی حالات اور بھارتی ڈرون حملوں کے خدشے کے پیشِ نظر آج دوپہر 2 بجے ہونے والے کیمبرج کے امتحانات منسوخ ہوگئے۔
تاہم کراچی، اسلام آباد اور دیگر شہروں میں امتحانات معمول کے مطابق ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ برٹش کونسل اور کیمبرج نے یہ فیصلہ چند منٹ پہلے کیا جس کی پریس ریلیز بھی جاری کردی جائے گی۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
جعلی ایف آئی اے اہلکار بن کر سرکاری اداروں سے رقم بٹورنے والے دو نوسربازگرفتار
ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل لاہور نے جعلی ایف آئی اے اہلکار بن کر سرکاری دفاتر سے رقم بٹورنے والے منظم گینگ کے دو کارندوں کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عمر طارق اور فہد عرفان کے نام سے ہوئی، ملزمان خود کو ایف آئی اے اہلکار ظاہر کر کے سرکاری دفاتر سے رقوم بٹورتے تھے۔ ملزمان کو علامہ اقبال ٹاؤن لاہور سے گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے درخواست گزار سے بٹوری گئی رقم اور ڈیجیٹل شواہد بھی برآمد کرلئے گئے۔ منظم گینگ کے سرغنہ کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔