Daily Mumtaz:
2025-08-07@13:29:01 GMT
اے جے کے بورڈ کے انٹر کے امتحانات ملتوی، نیا شیڈول کل جاری ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
آزاد جموں و کشمیر تعلیمی بورڈ میرپور نے انٹر کے 7 سے 10 مئی تک کے امتحانات ملتوی کردیے، نیا شیڈول 9 مئی کو جاری کیا جائے گا۔
لاہورمیں بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری بورڈ کے امتحانات اور پریکٹیکل آج سے شیڈول کے مطابق ہوں گے۔
7 مئی کو ملتوی پرچے اور میٹرک کے پریکٹیکلز کے شیڈول کا اعلان بعد میں ہوگا۔
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
الیکشن کمیشن نے جمشید دستی کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول معطل کردیا
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جمشید دستی کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول معطل کردیا۔
الیکشن کمیشن نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پر این اے 175 مظفر گڑھ کا شیڈول معطل کیا۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے حکم آنے تک الیکشن پروگرام معطل رہے گا۔