سرگودھا شہر کے مسیحی نوجوان نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر دین اسلام قبول کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2025ء)سرگودھا شہر کے مسیحی نوجوان نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر اپنے مذہب عیسائیت کو چھوڑ کر دین اسلام قبول کر لیا جس پر اس کا اسلامی نام تجویزکر کے اہل اسلام نے نومسلم نوجوان کو خوش آمدید کیا۔
(جاری ہے)
زرائع کے مطابق سرگودھا شہر کے علاقہ گل والا کے مسیحی نوجوان تیمان مسیح نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر اپنے مذہب عیسائیت کو چھوڑ کر دین اسلام قبول کر لیا جس کو ماڈل مدرسہ کمپنی باغ میں مرکزی اتحاد العلما کے ضلعی صدر مولانا قاضی نگاہ مصطفی چشتی نے کلمہ طیبہ پڑھایا اور اس کا اسلامی نام محمد ابو تراب تجویز کیا اس موقع پر اہل اسلام نے نومسلم نوجوان کو خوش آمدید کہا اور اسے اسلام سے محبت اور الللہ تعالی کے احکامات پر قرآن مقدس کی تعلیم کی دعوت دی جسے اس نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ کلمہ طیبہ پڑھنے سے جو ذہنی سکون اور دلی اطمینان نصیب ہوا وہ اس کے لئے اللہ تعالی کی رحمت ہے۔
اس موقع پر ایمان کی استقامت کیلئے دعا کروائی گئی۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے قبول کر
پڑھیں:
مکلی: گھر سے نوجوان جوڑے کی لاشیں برآمد
سندھ کے ضلع ٹھٹہ کے علاقے مکلی میں گھر سے نوجوان جوڑے کی لاشیں ملی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خدشہ ہے کہ مذکورہ جوڑے کو قتل کیا گیا ہے۔
ٹھٹہ پولیس کے مطابق لاشوں کے قریب سے تیز دھار آلے بھی ملے ہیں۔
لاشیں پوسٹ مارٹم کےلیے اسپتال منتقل کردی گئی ہیں، واقعے کی تفتیش جاری ہے۔