آزاد کشمیر: دریاوں میں طغیانی، کار بہہ گئی، سیاحوں کو بچا لیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
تصویر سوشل میڈیا۔
آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آ گئی، باغ کے برساتی نالے میں سیاحوں کی گاڑی بہہ گئی، مقامی لوگوں نے کار میں سوار چاروں سیاحوں کو بچا لیا۔
آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں بارش، نالوں اور دریاوں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے، وادیٔ نیلم میں موسلا دھار بارش ہوئی ہے اور رتی گلی جھیل کی سڑک سیلابی ریلے میں بہہ گئی۔
ایس ڈی ایم اے کے مطابق اٹھ مقام میں ریلے میں کئی سیاح پھنس گئے جنہیں رسیکیو کر لیا گیا، وادیٔ نیلم اور مچھیارہ نالے میں طغیانی سے پُل، 2 مکانات اور پن چکی کو نقصان پہنچا۔
کھریگام دوسٹ، تہجیاں اور جاگران نالوں میں بھی طغیانی آئی ہے، مچھیارہ کے مقام ڈنہ دلیاڑ میں پہاڑ سے پتھر گرنے سے خاتون جاں بحق ہو گئی۔
سماہنی میں نالہ بھمبر میں اونچے درجے کا سیلاب آیا ہے، جہلم ویلی میں شدید بارش سے ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا، ہٹیاں بالا اور وادیٔ نیلم میں بھی ندی نالوں میں طغیانی ہے۔
باغ کے نالہ مالوانی میں طغیانی سے لاری اڈے کے لیے لگائی گئی حفاظتی دیوار ٹوٹ گئی۔
ضلعی انتظامیہ کےمطابق طغیانی سے شہری آبادی اور لاری اڈہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے، شرقی باغ کے برساتی نالے میں سیاحوں کی گاڑی بہہ گئی، گاڑی میں پھنسے تمام افراد کو ریسکیو کر لیا گیا۔
ہٹیاں بالا میں مختلف ندی نالوں میں طغیانی ہے، طغیانی سے شاہراہ سرینگر اور بین الاضلاعی سڑکوں پر پتھر آ گئے، جس سے سڑکیں جزوی طور پر متاثر ہوئی ہیں، نالے بپھرنے سے متعدد دکانیں بھی متاثر ہوئیں۔
ضلع جہلم ویلی میں شدید بارش سے ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا ہے۔
نکیال میں نالہ مجہان، نالہ میرہ، نالہ بان میں پانی کی سطح بلند ہو گئی، مختلف علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ بھی ہوئی ہے۔
بھمبر نالے میں بھی اونچے درجے کا سیلاب ہے، سماہنی و گرد و نواح میں موسلا دھار بارش سے ندی نالوں میں طغیانی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بارش سے ندی نالوں میں ندی نالوں میں طغیانی طغیانی سے میں پانی نالے میں بہہ گئی
پڑھیں:
دہلی دھماکوں کے بعد کشمیر میں خوف کا ماحول ہے، محبوبہ مفتی
پی ڈی پی کی سربراہ نے کہا کہ آپ نے دنیا کو بتایا کہ کشمیر میں سب کچھ ٹھیک ہے، لیکن کشمیر کے مسائل لال قلعہ کے سامنے گونج رہی ہے، آپ نے کشمیر کو محفوظ بنانے کا وعدہ کیا تھا لیکن اس وعدے کو پورا کرنے کے بجائے آپکی پالیسیوں نے دہلی کو غیر محفوظ بنادیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی دھماکوں میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے، گرفتاریوں کا سلسلہ بلا روک ٹوک جاری ہے۔ تحقیقاتی ادارے روزانہ دھماکوں سے متعلق نئی اپ ڈیٹس سے پردہ اٹھا رہے ہیں۔ دھماکوں کے سلسلے میں اب تک پانچ سو کشمیریوں کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔ کشمیری عوام میں خوف اور دہشت بنی ہوئی ہے۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی سربراہ محبوبہ مفتی نے ملک میں سکیورٹی پر سوال اٹھائے۔ پی ڈی پی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہا کہ آپ نے دنیا کو بتایا کہ کشمیر میں سب کچھ ٹھیک ہے، لیکن کشمیر کے مسائل لال قلعہ کے سامنے گونج رہی ہے، آپ نے جموں و کشمیر کو محفوظ بنانے کا وعدہ کیا تھا، لیکن اس وعدے کو پورا کرنے کے بجائے آپ کی پالیسیوں نے دہلی کو غیر محفوظ بنا دیا ہے، مجھے نہیں معلوم کہ مرکزی حکومت میں کتنے لوگ سچے قوم پرست ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر کوئی پڑھا لکھا نوجوان، ایک ڈاکٹر، اپنے جسم پر RDX باندھ کر خود کو اور دوسروں کو ختم کردیتا ہے، تو اس کا مطلب ہے کہ ملک میں کوئی سکیورٹی نہیں ہے، آپ ہندو مسلم سیاست کھیل کر ووٹ حاصل کر سکتے ہیں، لیکن ملک کہاں جا رہا ہے۔ کشمیر کے بلال وانی نے حال ہی میں گرفتار کیے گئے اپنے بھائی اور بیٹے سے ملنے کی اجازت نہ ملنے سے مایوس ہو کر خودکشی کی کوشش کی۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ وانپورہ قاضی گنڈ سے تعلق رکھنے والے ایک غمزدہ والد بلال وانی نے اپنے بیٹے جسیر بلال اور بھائی نویل وانی کو چند روز قبل پولیس کی طرف سے حراست میں لینے کے بعد خود کو آگ لگا لی۔ اپنی حفاظت کے بارے میں فکر مند، اس نے حکام سے ان سے ملنے کی اجازت دینے کی التجا کی، لیکن انکار کر دیا گیا۔
محبوبہ مفتی نے پولیس سے اپیل کی کہ وہ کم از کم انہیں زیر حراست خاندان کے افراد سے ملنے کی اجازت دے۔ دہلی دھماکوں کے حوالے سے روزانہ نئی اپ ڈیٹس سامنے آ رہی ہیں۔ غور طلب ہے کہ 10 نومبر کو دہلی کے لال قلعے کے قریب ایک ہنڈائی آئی 20 کار بم دھماکے میں 13 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے اتوار (16 نومبر) کو اس کیس کے بارے میں ایک نئی اپ ڈیٹ دی۔ پہلی بار انہوں نے کار کے مالک عمر کی شناخت خودکش حملہ آور کے طور پر کی ہے اور اسے گرفتار کر لیا ہے۔