ائیرکارگو ریٹس میں ہوشربا اضافہ، چارجز میں 100 گنا تک اضافہ کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
کراچی:
پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے کارگو چارجز میں ہوش ربا اضافہ کرتے ہوئے چارجز میں 100 گنا تک اضافہ کر دیا اور اس کا نفاذ بھی کردیا گیا۔
پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کے نئے کارگو چارجز کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا اور ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر نئے کارگو چارجز یکم جولائی سے فوری طور پر نافذ العمل کردیے گئے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پروازوں میں پالتو پرندے، بلی، کتے، پان کے پتے اور جنرل کارگو کے نئے ریٹس جاری کر دیے گئے ہیں، جس کے تحت پالتو پرندوں کو پرواز میں لے جانے پر چارجز میں 50 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے۔
پروازوں میں پالتو طوطے، بلی اور کتے و دیگر پرندے اور جانور کے جانے پر چارجز 200 روپے سے بڑھا کر 300 روپے فی کلو کردیے گئے ہیں۔
ایئرپورٹس اتھارٹی نے پان کے پتے پر کارگو چارجز میں 100 فیصد اضافہ کردیا ہے اور نئے ریٹس 70 روپے کلو کردیے گئے ہیں، ڈینجریس گڈز کے کارگو ریٹس 200 روپے سے بڑھا کر 300 روپے فی کلو مقرر کردیے گئے ہیں۔
اسی طرح جنرل کارگو کے نرخ میں 25 فیصد اضافہ کرکے جنرل کارگو کے نئے ریٹس 125 روپے کلو کردیے گئے ہیں، ٹرانس شپمنٹ کے کارگو ریٹس بڑھا کر 15 روپے فی کلو مقرر کردیے گئے ہیں۔
ائیرپورٹس اتھارٹی حکام کا مؤقف ہے کہ کارگو چارجز 5 سال بعد بڑھائے ہیں اور ائیرپورٹس اتھارٹی ایگزیکٹو کمیٹی نے ملک بھر کے ائیرپورٹس پر کارگو چارجز میں اضافے کی منظوری دی ہے اور نئے کارگو ریٹس ملک بھر کے ائیرپورٹس پر یکم جولائی سے نافذ العمل ہوگئے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کردیے گئے ہیں کارگو چارجز کارگو ریٹس چارجز میں کردیا گیا اضافہ کر
پڑھیں:
سوناایک ہفتے میں فی تولہ 12 ہزار روپے سے زائد مہنگا
ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا اور آج بھی اس قیمتی دھات کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ سونا مزید 2,100 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 9 ہزار 878 روپے کی نئی بلند سطح پر پہنچ گیا ہے، جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت 1,801 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 51 ہزار 404 روپے ہو گئی ہے۔
سونے کی قیمتوں میں یہ اضافہ صرف مقامی مارکیٹ تک محدود نہیں بلکہ عالمی سطح پر بھی یہی رجحان جاری ہے۔ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا 21 ڈالر کے اضافے سے 3,886 ڈالر پر جا پہنچا ہے۔
گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ صرف سات روز میں فی تولہ سونا 12,178 روپے مہنگا ہو چکا ہے، جب کہ 10 گرام سونا 10,441 روپے کے اضافے کے ساتھ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے۔ اسی عرصے میں عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 127 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جو سرمایہ کاروں کے بڑھتے اعتماد اور معاشی غیر یقینی صورتحال کی علامت ہے۔
سونے کی قیمت میں اس ہوش رُبا اضافے نے جہاں سرمایہ کاروں کو فائدہ پہنچایا ہے، وہیں عام صارفین خصوصاً شادی کی تیاری کرنے والے گھرانوں کو شدید مالی دباؤ میں مبتلا کر دیا ہے۔ اگر یہی رجحان برقرار رہا تو زیورات کی خریداری عوام کے لیے مزید مشکل ہو سکتی ہے۔