فاران یامین : ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے متعدد تھانوں کے ایس ایچ اوز،انچارج چوکی تبدیل کر دیئے. 

سب انسپکٹر حافظ محمد رمضان ایس ایچ او بادامی باغ تعینات،سب انسپکٹر عدنان احمد چوکی ہلوکی سے انچارج چوکی سبزی منڈی راوی روڈ تعینات،تھانہ گلشن راوی سے سب انسپکٹر قاسم علی کو انچارج چوکی ہلوکی کاہنہ تعینات کر دیا گیا،سب انسپکٹر طاہر مسعود تھانہ باغبانپورہ سے انچارج چوکی اکرم پارک اسلامپورہ تعینات،ایس ایچ او راوی روڈانسپکٹر محمد ندیم کو پولیس لائنز رپورٹ کا حکم،انسپکٹر شبیر حسین مانگا منڈی سے ایس ایچ او راوی روڈ تعینات،سب انسپکٹر آصف فرید کو ملت پارک سے ایس ایچ او مانگا منڈی تعینات کر دیا گیا،ایس ایچ او کاہنہ انسپکٹر ناصر حمید کو پولیس لائنز رپورٹ کا حکم،سب انسپکٹر زاہد محمود کو پولیس لائن سے ایس ایچ او نشتر کالونی تعینات کر دیا گیا،سب انسپکٹر فہیم امداد نشترکالونی سے ایس ایچ او کاہنہ تعینات،تھانہ مانگامنڈی سے سب انسپکٹر سہیل احمد ایس ایچ او گڑھی شاہو تعینات،انچارج چوکی اڈہ پلاٹ رائیونڈ سب انسپکٹر اعتزازکو جنرل ڈیوٹی تھانہ گجرپورہ رپورٹ کا حکم،شکایت سیل میں تعینات سب انسپکٹر زاہد محمود انچارج چوکی اڈہ پلاٹ رائیونڈ تعینات،انچارج چوکی سبزی منڈی نشترکالونی سب انسپکٹر مدثر جمیل کو تھانہ ٹاؤن شپ رپورٹ کا حکم،سب انسپکٹر زوہیب علی کو انچارج چوکی سبزی منڈی نشترکالونی کر دیا گیا،انچارج چوکی فیکٹری ایریا سب انسپکٹر امان اللہ کو تھانہ ڈیفنس اے رپورٹ کا حکم،پولیس لائنز سے سب انسپکٹر عمران اظہر انچارج چوکی PCHS فیکٹری ایریا تعینات،لیڈی سب انسپکٹر فرح مشتاق کوایس ایچ او ویمن ریس کورس تعینات کر دیا گیا،انچارج چوکی جیا بگا سب انسپکٹر اویس علی کو پولیس لائنز رپورٹ کا حکم،تھانہ رائیونڈ سے سب انسپکٹر وقاص احمد کو انچارج چوکی جیا بگارائیونڈ سٹی تعینات کر دیا گیا،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے ایس ایچ اوز کے تقرروتبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
 

ملتان؛ پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی

Ansa Awais Content Writer.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: تعینات کر دیا گیا سے سب انسپکٹر سے ایس ایچ او رپورٹ کا حکم پولیس لائنز کو پولیس

پڑھیں:

پاک سعودیہ دفاعی معاہدے سے ایک روز قبل ایران کی  اہم شخصیت نے محمد بن سلمان سے ملاقات کی:صحافی کامران یوسف

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق سینیٹر مشاہد حسین سید نے انکشاف کیاہے کہ مجھے پاکستان میں ایرانی سفیر نے بتایا کہ اسرائیل کیخلاف جنگ میں دو ملکوں نے ہماری مدد کی ایک سعودی عرب اور دوسرا پاکستان ہے ۔

تفصیلات کے مطابق صحافی کامران یوسف نے کہا کہ چین نے کچھ عرصہ پہلے ایران اور سعودی عرب میں مفاہمت کروائی جس سے چیزیں آسان ہوئی ، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدے سے ایک روز پہلے ایران کی اہم شخصیت علی لاریجانی ریاض میں موجود تھے اور ان کی محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی۔

سابق سینیٹر مشاہد حسین سید نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ  2023 میں چین نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات ٹھیک کروائے ، ہم تو پہلے بھی سعودی عرب اور ایران کے درمیان توازن رکھتے رہے ہیں، اب ایران اور سعودی عرب اتحادی ہیں، جب پچھلے دنوں ایرانی سفیر کے ساتھ ملاقات ہوئی تو وہ کہنے لگے کہ اسرائیل کیخلاف جنگ میں دو ملکوں نے ہمارا ساتھ دیاہے ایک پاکستان ہے اور دوسرا سعودی عرب ہے ، میں نے کہا کہ سعودی عرب نے کس طرح دیا ؟ جس پر وہ کہنے لگے کہ شاہ سلمان کی جانب سے پیغام موصول ہوا  تھا۔

سوشل میڈیا پر دولت کی نمود و نمائش کرنے والے امیروں کی شامت آگئی، کارروائی کا فیصلہ 

مشاہد حسین سید کا کہناتھا کہ محمد بن سلمان کے چھوٹے بھائی خالد بن سلمان وہ پیغام لے کر سپریم لیڈر کے پاس گئے  تھے اور یقین دہانی کروائی کہ ہم آپ کے خلاف نہیں بلکہ آپ کے ساتھ ہیں، علی لاریجانی جو کہ ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری ہیں اور سپریم لیڈر کے خاص ہیں، وہ محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات کر رہے تھے۔ 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • تاوان کیلیے مبینہ اغوا؛ ایس ایس پی آپریشنز سے 24 گھنٹوں میں رپورٹ طلب
  • مصر نے سینائی میں فوج تعینات کرنے کی تصدیق کر دی
  • لاہور: بچوں سے بدفعلی میں ملوث انتہائی مطلوب ملزم گرفتار
  • ٹک ٹاک معاہدہ، بائٹ ڈانس کو امریکی آپریشنز میں بورڈ سیٹ مل گئی
  • نصیر آباد، ڈاکوؤں سے روابط پر تھانہ انچارج نوکری سے برطرف
  • صفائی کے عالمی دن پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا پیغام
  • متنازع ریفری اینڈی پائیکرافٹ پھر پاک،بھارت میچ کے ریفری تعینات
  • پاک سعودیہ دفاعی معاہدے سے ایک روز قبل ایران کی  اہم شخصیت نے محمد بن سلمان سے ملاقات کی:صحافی کامران یوسف
  • کراچی کو شنگھائی کی طرز پر جدید اور ترقی یافتہ شہر بنانا چاہتے ہیں: گورنر سندھ
  • 27 ستمبر کو بانیٔ پی ٹی آئی نے جلسے کی کال دی ہے: فیصل جاوید