ایران اسرائیل ’سیز فائر‘ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بلندیوں پر پہنچا دیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
ایران اسرائیل سیز فائر نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بلندیوں پر پہنچا دیا۔
رپورٹ کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں 5878 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہی کاروبار کو معطل کردیا گیا۔
اسٹاک ایکسچینج مینجمنٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انڈیکس میں 5فیصد سے زائد اضافے سے کاروبار ایک گھنٹے کیلئے معطل کر دیا گیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
طورخم گزرگاہ 25 ویں روز بھی بند: دوطرفہ تجارت معطل ہونے سے اربوں کا نقصان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251106-01-23
خیبر(مانیٹرنگ ڈیسک) طورخم تجارتی گزرگاہ دوطرفہ تجارت کے لیے آج 25 ویں روز بھی بند ہے۔کسٹمز ذرائع کے مطابق تجارتی گزرگاہ کی بندش کے باعث کارگو گاڑیوں کی لمبی قطاریں اب بھی برقرار ہیں۔ امپورٹ، ایکسپورٹ سمیت ٹرانزٹ ٹریڈ کی ہزاروں کارگو گاڑیاں مختلف مقامات پر پھنس گئی ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان کو سیمنٹ، ادویات، کپڑا، تازہ پھل اور سبزیوں سمیت مختلف اشیا برآمد کرتا ہے جب کہ افغانستان سے کوئلہ، سوپ اسٹون، خشک اور تازہ پھل بشمول متعدد اشیا درآمد کی جاتی ہیں۔ذرائع کے مطابق طورخم تجارتی گزرگاہ سے افغانستان کے ساتھ یومیہ اوسطاً 85 کروڑ روپے کی دوطرفہ تجارت ہوتی تھی، جس میں 58 کروڑ روپے کی ایکسپورٹ اور 25 کروڑ روپے مالیت کی درآمد شامل ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ پاک افغان دوطرفہ تجارت سے پاکستانی خزانے کو یومیہ اوسطاً 5 کروڑ روپے حاصل ہوتے ہیں۔امیگریشن ذرائع کے مطابق ملک میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افغان شہریوں کو مرحلہ وار ملک بدر کیا جارہا ہے اور اس سلسلے میں طورخم سرحد کو افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی کے لیے 3 روز قبل کھول دیا گیا تھا۔