پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس میں 4300 پوائنٹس سے زائد اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کا آغاز شاندار تیزی سے ہوا، 100 انڈیکس میں 4300 پوائنٹس سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 20 ہزار 500 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
یہ اضافہ ایک روز قبل کی شدید مندی کے برعکس دیکھنے میں آیا، جب بازار میں غیر معمولی گراوٹ دیکھی گئی تھی۔ گزشتہ روز بینچ مارک 100 انڈیکس میں 3 ہزار 855 پوائنٹس کی بڑی کمی ہوئی تھی، اور مارکیٹ ایک لاکھ 16 ہزار 167 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے ایران پر حملے کے بعد خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی نے گزشتہ روز سرمایہ کاروں کو غیر یقینی صورتحال سے دوچار کر دیا تھا، جس کے باعث سرمایہ کاروں نے بڑے پیمانے پر شیئرز فروخت کیے اور انڈیکس نے ایک ہی دن میں 1 لاکھ 20 ہزار، 19 ہزار، 18 ہزار اور 17 ہزار کی چار نفسیاتی حدیں کھو دی تھیں۔
آج کی تیزی کو ماہرین سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی سے تعبیر کر رہے ہیں۔مارکیٹ میں کاروباری حجم اور سرمایہ کاری کی مالیت میں بھی نمایاں بہتری دیکھی گئی ہے۔
Post Views: 4.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر سے ہزاروں روپے کا اضافہ
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں منگل کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 46 ڈالر کے اضافے سے 4540 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 4600 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 76 ہزار 362 روپے پر جاپہنچا۔
مزید پڑھیںسونے کی قیمت میں بڑی کمی، چاندی کے نرخ بڑھ گئے
سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر سے ہزاروں روپے کا اضافہ
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 3944 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 8 ہزار 403 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 94 روپے کے اضافے سے 8153 روپے ہوگئی۔