data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور: دنیا بھر میں ائیر لائنز کی مختلف غلطیاں سامنے آتی رہتی ہیں لیکن پاکستانی نجی ائیرلائن نے تو لاہور سے کراچی کے ڈومیسٹک مسافر کو پاسپورٹ اور ویزے کے بغیر ہی جدہ پہنچا دیا۔

کراچی کے رہائشی ملک شاہ زین احمد نے بتایا کہ وہ فیکٹری کے معاملات کے سلسلے میں ایک ماہ تک لاہور میں تھا۔ 7 جولائی کو وہ واپس کراچی جا رہا تھا اور نجی ائیرلائن کی پرواز پی ایف 144 سے ٹکٹ حاصل کی۔وہ علامہ اقبال ائیرپورٹ پہنچے، بورڈنگ پاس لیا، گیٹ نمبر 13 سے بس کے ذریعے رن وے پرکھڑے جہاز میں سوار ہونےکے لیے پہنچے، جہاں ائیر لائن کے دو جہاز قریب قریب کھڑے تھے، رات ہونےکی وجہ سے دیگر مسافروں کے ساتھ ایک جہاز میں سوار ہو گیا۔

ملک شاہ زین کے مطابق پرواز روانہ ہوئی تو اندازے سے اسے سوا گھنٹے میں کراچی پہنچ جانا تھا۔ سوا گھنٹہ، ڈیڑھ گھنٹہ اور پھر دو گھنٹے تک جہاز مسلسل پرواز کرتا رہا، لینڈنگ نہ ہوئی تو اسے تشویش ہوئی، اس نے عملے سے پوچھا کہ دو گھنٹے گزر گئے جہاز کراچی میں کیوں نہیں اترا؟ جس پر عملے کو تشویش ہوئی اور انہوں نے اس کا بورڈنگ پاس دیکھا تو وہ لاہور سےکراچی کی پرواز کا تھا۔ جس پر عملے میں کھلبلی مچ گئی تاہم اب کچھ نہیں کیا جاسکتا تھا کیونکہ جہاز پاکستان کی فضائی حدود سے گزر چکا تھا لہٰذا مسافر کو جدہ اتارا گیا، وہاں پر بھی مسافر سے پوچھ گچھ کی گئی۔

مسافرکو واپس 8 جولائی کو جدہ سے لاہور کی پرواز پی ایف 717 میں سوار کرکے واپس لاہور پہنچایا گیا، جہاں پر امیگریشن اور دیگر حکام نے پوچھ گچھ کی مگر قصور مسافر کا نہ تھا، جس پر مسافر کو 8 جولائی کو لاہور سے کراچی کی پرواز پی ایف 146 میں سوار کرا کر دو دن بعد منزل تک پہنچادیا گیا۔

یہ معمولی نہیں فاش غلطی ہے، غلطی اگر مسافر کی بھی ہو مگر ہوا بازی، سکیورٹی اور دیگر سنگین نظام پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔

دوسری جانب ترجمان پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے مطابق کراچی کے مسافر کے جدہ پہنچ جانے کے دلچسپ معاملے کا حکام نے نوٹس لے لیا ہے۔

ترجمان کے مطابق ریگولیٹر سول ایوی ایشن اتھارٹی اور اسٹیشن منیجر کو خط ارسال کردیا گیا ہے۔

خط میں شہری ہوا بازی کی ریگولیٹر سے غفلت کی مرتکب ائیرلائن کو بھاری جرمانے کی استدعا کی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کی پرواز میں سوار

پڑھیں:

اورنج لائن منصوبے کے محفوظ آپریشنز کے 5 سال مکمل

سٹی42:لاہور میں اورنج لائن میٹرو کے محفوظ آپریشنز کے پانچ سال مکمل ہونے پر تقریب منعقد ہوئی۔

 نورینکو کے سی ای او نے کہا کہ آج خوشی کا دن ہے اور 5 سال کی کامیاب خدمات پر خوشی منائی جا رہی ہے۔ پانچ سال میں تقریباً 27 کروڑ شہریوں نے اورنج لائن پر سفر کیا۔ سی ای او نے منصوبے کو پاکستان اور چین کی دوستی کی مضبوط علامت قرار دیا۔

فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست

چینی قونصل جنرل لاہور ژاؤ شیرین نے تقریب سے خطاب میں بتایا کہ یہ ایک یادگار موقع ہے، کیونکہ اورنج لائن کے بننے کو 10 سال اور آپریشن کو 5 سال مکمل ہوئے۔ انہوں نے منصوبے کو چینی حکومت اور عوام کا پاکستان کے لیے تحفہ اور سی پیک کا اہم حصہ قرار دیا۔ ژاؤ شیرین نے کہا کہ منصوبے نے عام شہریوں کو سہولت فراہم کی اور سموگ جیسے ماحولیاتی مسائل کے حل میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کردار کو اجاگر کیا۔

تقریب میں چینی اور پاکستانی ورکرز نے مشترکہ طور پر گانے کے ذریعے منصوبے کو خراج تحسین پیش کیا۔ معزز مہمانوں کو یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں، اور پانچ سال مکمل ہونے پر اورنج لائن کے مائل اسٹون کی نقاب کشائی کی گئی، اور کیک کاٹا گیا۔
 
 

حافظ آباد: بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے، مرد و خواتین گتھم گتھا

متعلقہ مضامین

  • بھارت سے آنے والی ہواؤں سے لاہور کی فضا انتہائی مضر صحت
  • قائمہ کمیٹی دفاع کی قومی ایئر لائن حکام کو طلب کرنے کی ہدایت
  • پی ٹی آئی میں حتمی فیصلہ عمران خان کا، چھوڑ کر جانے والے غیر متعلقہ ہیں: شیخ وقاص اکرم
  • بھارتی طیارے میں بم کی اطلاع: ہنگامی طور پر ممبئی ایئرپورٹ پر اتارلیا گیا
  • میکسیکو: امریکی ائر لائن کے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ
  • اورنج لائن منصوبے کے محفوظ آپریشنز کے 5 سال مکمل
  • جزیرے پر تنہا رہ جانے والی آسٹریلوی خاتون چل بسی
  • ملک کے مختلف شہروں میں دھند کے باعث حدِ نگاہ کم: متعدد پروازوں کو منسوخی اور تاخیر کا سامنا
  • قومی ایئرلائن نے ایف بی آر کے نام پر جمع 28 ارب روپےکا ٹیکس خود استعمال کیا، سیکریٹری نجکاری کمیشن کا انکشاف
  • کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایران ایئر کی پہلی پرواز کا خیر مقدم