دوران پرواز مسافر کو دل کا دورہ، پھر کیا ہوا؟
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نجی ایئرلائن کی پرواز میں مسافر کو دل کا دورہ پڑا جس کے باعث طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق نجی ایئرلائن کی اسلام آباد سے دبئی جانے والی پرواز کی کراچی ایئرپورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی گئی۔
پرواز ای آر 701 کے مسافر کو دوران پرواز دل کا دورہ پڑا، کپتان نے فوری لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔
انتظامیہ کے مطابق ایئرپورٹ پر ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے بروقت طبی امداد دے کر مسافر کی جان بچائی، 34 سالہ عبدالستار کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ دسمبر میں پی آئی اے کی دبئی سے کراچی آنے والی پرواز میں مسافر کو دل کا دورہ پڑا تھا جس کے نتیجے میں پرواز کو میڈیکل بنیاد پر ملتان ائیرپورٹ پر اتار لیا گیا تھا۔
پی آئی اے کی پرواز میں موجود سینئر فضائی میزبانوں نے مسافر کو طیارے میں فوری طبی امداد دی تاہم ملتان ائیرپورٹ لینڈ کرتے ہی میڈیکل ٹیم طیارے میں پہنچ گئی۔
مسافر کو طبعیت بحال ہونے پر ملتان کے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔
مزیدپڑھیں:اہم وزارتوں کے سیکرٹریز نجی شعبے سے بھرتی کرنے کا فیصلہ ، اشتہار جاری
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: دل کا دورہ مسافر کو
پڑھیں:
سکردو جانے والی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا، واپس لاہور ایئرپورٹ پر لینڈنگ
لاہور سے سکردو کی نجی ایئر کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا، پرندہ ٹکرانے کے بعد طیارے کو واپس لینڈ کرالیا گیا۔نجی ایئر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پرواز پی اے 481 کو لاہور سے ٹیک آف کرتے ہوئے برڈ اسٹرائیک کا سامنا ہوا۔ترجمان کے مطابق پرواز کو فوری طور پر لاہور واپس اتار لیا گیا ہے اور 149 مسافروں کو اف لوڈ کر دیا گیا ہے، لاہور سے سکردو کے لئے پرواز پی اے 481 کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پرندہ ٹکرانے سے طیارے کے انجن نمبر 2 کے دو بلیڈ متاثر ہوئے ہیں۔