data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر ایک مسافر خاتون کے سامان سے طلائی زیورات غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جس کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی (CAA) اور ائرپورٹ سیکورٹی فورس (ASF) نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ واقعہ ائرپورٹ سیکورٹی پر ایک بڑا سوالیہ نشان کھڑا کر رہا ہے۔ذرائع کے مطابق، کوئٹہ کی رہائشی خاتون مسافر گزشتہ روز کراچی سے کوئٹہ جانے والی ایک پرواز میں سفر کر رہی تھیں۔ انہوں نے ائرپورٹ پر اپنا سامان چیک ان کیا تھا۔ کوئٹہ ائرپورٹ پر پہنچنے کے بعد جب انہوں نے اپنا سامان کھول کر چیک کیا تو اس میں سے ان کی طلائی جیولری غائب پائی گئی۔ خاتون نے فوری طور پر ائرپورٹ انتظامیہ سے شکایت درج کروائی۔خاتون مسافر کی شکایت پر پاکستان ائرپورٹ اتھارٹی (PAA) اور ائرپورٹ سیکورٹی فورس (ASF) نے فوری کارروائی کرتے ہوئے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ابتدائی تحقیقات میں سامان کی ہینڈلنگ سے متعلقہ عملے اور سیکورٹی کیمروں کی فوٹیج کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اس بات کا تعین کیا جا رہا ہے کہ آیا سونا کراچی ائرپورٹ پر سامان کی چیکنگ یا لوڈنگ کے دوران غائب ہوا، یا دورانِ پرواز اس میں کوئی گڑبڑ کی گئی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ائرپورٹ پر

پڑھیں:

میکسیکو: امریکی ائر لائن کے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) میکسیکو کے شہر کنکون سے نیو جرسی جانے والی امریکی ائر لائن جیٹ بلیو کی فلائٹ دورانِ پرواز سنگین تکنیکی مسائل کا شکار ہو گئی، جس کے باعث مسافر طیارے کو ریاست فلوریڈا کے شہر ٹمپا میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ واقعے میں متعدد مسافر زخمی ہو گئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق جیٹ بلیو فلائٹ 1230 کو لے جانے والا ایئربس A320 طیارہ کنکون انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے کے بعد نیو جرسی کے نیوارک لبرٹی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی جانب رواں دواں تھا کہ اچانک پرواز کی اونچائی میں شدید کمی واقع ہوئی۔ اس اچانک جھٹکے کے نتیجے میں متعدد مسافر اور عملے کے افراد زخمی ہوئے۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • بھارتی طبی گولیوں کی بڑی کھیپ کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
  • بھارتی ویاگرا گولیوں کی بڑی کھیپ کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
  • بھارتی ویاگرا گولیوں کی بڑی کھیپ کراچی اسمگلنگ کی کوشش ناکام
  • ایوب خان کے پڑپوتے کے گھر چوری، سابق صدر کی یادگار اشیاء بھی غائب
  • فیلڈ مارشل ایوب خان کے پڑپوتے کے گھر چوری، سابق صدر کی یادگار اشیاء بھی غائب
  • میکسیکو: امریکی ائر لائن کے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ
  • میکسیکو میں امریکی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ
  • متحدہ عرب امارات کے طیاروں کے ذریعے سوڈان میں جنگی ساز و سامان کی ترسیل کا انکشاف
  • جزیرے پر تنہا رہ جانے والی آسٹریلوی خاتون چل بسی
  • کوئٹہ انٹرنیشنل ائرپورٹ سے زاہدان تا کوئٹہ فلائٹ کا افتتاح