علامہ مقصود ڈومکی و دیگر نے کہا کہ جیکب آباد یوم عاشور کے جلوس پر کالعدم دہشتگرد تنظیم کے شرپسندوں کا حملہ نہایت افسوسناک اور شرمناک واقعہ ہے۔ اس واقعے میں کالعدم دہشتگرد تنظیم سپاہ یزید کے شرپسند عناصر ملوث ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ دربار یزید میں امام زین العابدین علیہ السلام کا خطبہ حق و صداقت کا روشن مینار ہے۔ آل محمد (علیہ السلام) کے ان خطبات نے یزیدی ایوان میں زلزلہ بپا کیا۔ جیکب آباد میں مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ حضرت امام زین العابدین سید الساجدین علیہ الصلوۃ والسلام کا دربار یزید میں تاریخی خطبہ، اہلِ بیت اطہار علیہ السلام کی جرأت، شجاعت، علم اور حق گوئی کا بے مثال نمونہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سید الساجدین علیہ السلام نے دربارِ یزید میں نہایت فصیح و بلیغ انداز میں خاندان اہل بیت علیہ السلام اور اپنی ذات گرامی کا تعارف کرایا اور آل محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ان امتیازی صفات و فضائل کا ذکر کیا جو اللہ تعالیٰ نے آل محمد (ص) کو خاص طور پر عطا فرمائیں۔ ان میں علم، حلم، سخاوت، فصاحت، شجاعت اور مومنین کے دلوں میں محبت اہل بیت علیہ السلام شامل ہیں۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ خاندان نبوت کی قدسی صفات شخصیات کے یہ خطبے تاریخ کا ایسا جری موقف ہے، جس میں ظلم و باطل کے ایوانوں میں کھڑے ہو کر حق و صداقت کی صدا بلند کی گئی، اور یزید اور ابن زیاد جیسے ظالم حکمرانوں کو کھلے عام للکارا گیا۔ آل محمد (ص) کے ان خطبات نے یزیدی ایوان میں زلزلہ بپا کیا۔

مزید برآں، مرکزی امام بارگاہ جیکب آباد میں شیعہ اکابرین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ جیکب آباد یوم عاشور کے جلوس پر کالعدم دہشت گرد تنظیم کے شرپسندوں کا حملہ نہایت افسوسناک اور شرمناک واقعہ ہے۔ اس واقعے میں کالعدم دہشت گرد تنظیم سپاہ یزید کے شرپسند عناصر ملوث ہیں، جو مسلسل فرقہ واریت اور دہشت گردی کو ہوا دے رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان شرپسند عناصر کے خلاف قانون کے مطابق اے ٹی سی کی ایف آئی آر درج کی جائے تاکہ امن و امان کا قیام ممکن ہو اور عزاداران سید الشہداء علیہ السلام کو مکمل تحفظ دیا جا سکے۔ پریس کانفرنس میں مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ صوبہ سندھ کے صوبائی نائب صدر سید غلام شبیر نقوی، ایم ڈبلیو ایم ضلع جیکب آباد کے ضلعی صدر نذیر حسین جعفری، بزرگ شیعہ رہنماء قبلہ سید احسان علی شاہ بخاری، انجمن سپاہ علی اکبر ٹرسٹ کے وائس چیئرمین راجہ سید ریاض علی شاہ، مرکزی امام بارگاہ کے متولی سید محمد علی اصغر، ایم ڈبلیو ایم یوتھ ونگ کے ڈویژنل رہنماء اللہ بخش سجادی جاوید مغل و دیگر شریک تھے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا علیہ السلام جیکب آباد نے کہا کہ

پڑھیں:

پنجاب اسمبلی میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی دہشتگردی کیخلاف قرارداد منظور

قرارداد میں کہا گیا کہ درجنوں بچے روزانہ شہید ہو رہے ہیں اور ہزاروں بھوک، زخم اور خوف کے سائے میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، یہ ایوان قرار دیتا ہے کہ یہ ظلم بین الا قوامی قوانین، اقوام متحدہ کے بچوں کے حقوق کے کنونشن اور بنیادی انسانی اقدار کی صریح خلاف ورزی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی میں فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی اور اسرائیلی دہشتگردی کیخلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی ہے۔ قرارداد حکومتی رکن اسمبلی رانا محمد ارشد نے پیش کی، جس میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان فلسطین، خصوصاً غزہ میں اسرائیلی افواج کے ہاتھوں معصوم بچوں کے قتل عام، نسل کشی، بھوک، علاج اور پناہ سے محرومی کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ قرارداد میں کہا گیا کہ درجنوں بچے روزانہ شہید ہو رہے ہیں اور ہزاروں بھوک، زخم اور خوف کے سائے میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، یہ ایوان قرار دیتا ہے کہ یہ ظلم بین الا قوامی قوانین، اقوام متحدہ کے بچوں کے حقوق کے کنونشن اور بنیادی انسانی اقدار کی صریح خلاف ورزی ہے۔
 
قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت پاکستان فوری اور مؤثر سفارتی اقدامات کرے تاکہ اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم میں جنگ بندی اور انسانی امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ اس کے علاوہ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ عالمی برادری اسرائیل کو جنگی جرائم پر جوابدہ ٹھہرائے، انسانی ہمدردی کی تنظیمیں فوری طور پر فلسطینی بچوں کو خوراک، علاج اور پناہ فراہم کریں۔ قرارداد میں قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان فلسطین کے مظلوم عوام اور معصوم بچوں کیساتھ بھر پور یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور اُن کی آزادی اور انسانی حقوق کی جدوجہد کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • میاں مقصود شکارپورڈسٹرکٹ بار میں آج جلسہ سیرت النبی ؐ سے خطاب کرینگے
  • سکھر چیمبر آف کامرس میں پولیس کوآرڈینیشن کمیٹی کا تیسر اجلاس
  • جامعۃ النجف سکردو میں جشن صادقین (ع) و محفل مشاعرہ
  • امریکہ کی طرف جھکاؤ پاکستان کو چین جیسے دوست سے محروم کر دے گا،علامہ جواد نقوی
  • مظفرآباد، مرکزی جامع مسجد میں عظیم الشان سیرت النبیؐ کانفرنس
  • چوتھی نصاب تعلیم کانفرنس ڈیرہ مراد جمالی میں منعقد ہوگی، علامہ مقصود ڈومکی
  • پنجاب اسمبلی میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی دہشتگردی کیخلاف قرارداد منظور
  • کسانوں پر زرعی ٹیکس کے نفاذ پر اسپیکر پنجاب اسمبلی برہم
  • صادقین سے مراد آل محمد (ص) ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ: کیا اپوزیشن کے 26 ارکان کی معطلی کا معاملہ حل ہوگیا؟