data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)یوم عاشور کے موقع میئر حیدرآباد کاشف علی شورو نے میونسپل کمشنرظہور احمد لکھن کے ہمراہ محرم الحرام کے سلسلے میں سیکورٹی کے اقدامات و میونسپل کارپوریشن حیدرآباد کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے سٹی لطیف آباد اور قاسم آباد میں جلوسوں کی گزرگاہوں اور 10محرم الحرام کے جلوسوں کے مرکزی روٹ اسٹیشن روڈ پر قدم گاہ مولی علی تا کربلا دادن شاہ تمام تر انتظامات کا معائنہ کیا۔اس موقع پر میاں سرفراز ٹاؤن کے چیئرمین مصطفی بلال،حیدرآباد واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹیو طفیل ابڑو اور بلدیہ اعلیٰ کے افسران بھی موجود تھے۔میئر حیدرآباد نے انتظامات کے جائزے کے سلسلے میں قدم گاہ مولیٰ علی کا بھی دورہ کیا اور جلوسوں کے منتظمین سے ملاقاتیں کیں اور انہیں اپنے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔میئر حیدرآباد نے اسٹیشن روڈ پر بلدیہ اعلیٰ کی مرکزی عمارت کے قریب ریسکیو 1122،انجمن حیدری زینبیہ ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے لگائے جانے ولے طبی امدای کیمپس کا بھی دورہ کیا اور ان کے منتظمین سے ملاقات کیں اوران کی جانب سے انجام دیے جانے والے فلاحی کاموں کی تعریف کی۔میئر حیدرآباد کاشف علی شورواور میونسپل کمشنرظہور احمد لکھن نے یوم عاشورہ کے موقع پر بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کی جانب سے ہر سال کی طرح امسال بھی بلدیہ اعلیٰ کی مرکزی عمارت کے باہر انتظامی کیمپ کے ساتھ ساتھ عزادارن حسین کو طبی امداد کی فراہمی کے سلسلے میں بنائے جانے والے میڈیکل کیمپ اور سبیل کا بھی معائنہ کیا اور انتظامات سے متعلق معلومات لیں، میڈیکل کیمپ میں بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کے حافظ مبارک علی شاہ اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر شبیہ حیدر ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس مستعدی کے ساتھ عزادارن حسین کو طبی امداد دے رہے تھے،میڈیکل کیمپ میں میئر حیدرآباد کاشف علی شورو و میونسپل کمشنر ظہور احمد لکھن نے اپنے فرائض انجام دینے والے بلدیہ اعلی حیدرآباد کے ڈاکٹر ز، پیرا میڈکس و دیگر اسٹاف کے کاموں کو سراہا، طبی امدادی کیمپ میں عزاداران حسین کو طبی امدا د فراہم کی گئی،بلدیہ اعلیٰ کے انتظامی کیمپ پرڈائریکٹر سینیٹیشن سراج شاہ،چیف فائر آفیسر شہاب اکرام،انفارمیشن آفیسر محمد شریف شیخ، سوشل ویلفیئرآفیسرمہر یار بیگ، وUT آفیسرز و دیگر اسٹاف بھی موجود تھے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بلدیہ اعلی

پڑھیں:

 مظفرگڑھ: فلڈ ریلیف کیمپ میں بد نظمی سے کئی متاثرین کی حالت غیر ہوگئی

مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ میں بد نظمی سے کئی متاثرین کی حالت غیر ہوگئی ۔
علی پور میں گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول فلڈ ریلیف کیمپ میں اُس وقت شدید بدنظمی دیکھنے میں آئی جب متاثرین کی بڑی تعدادکیمپ میں داخل ہوگئی۔
امدادی کیمپ پر سیلاب متاثرین کی دھکم پیل اور ہاتھا پائی سےکئی سیلاب متاثرین کی حالت غیر ہوگئی۔
متاثرین امدادی سامان کے لیے لڑ پڑے، اس دوران ہاتھ جو آیا لے کر چل پڑا، سیلاب متاثرین امدادی سامان لے گئے اورکیمپ خالی کردیا۔

Post Views: 6

متعلقہ مضامین

  • موسلادھار بارشوں کے بعد سیلاب، گرم چشمہ تا چترال روڈ مختلف مقامات سے بند
  • حیدرآباد: نکاسی آب کے ناقص نظام کے باعث باچا خان چوک سے متصل سڑک زیر آب ہے
  • شوہر کے بیہمانہ تشدد کیخلاف بیوی انصاف کیلیے پریس کلب پہنچ گئی
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مملکت سعودی عرب کے دورے کے حوالے سے مشترکہ اعلامیہ
  • وزیر اعظم شہباز شریف اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے سرکاری دورے پر ریاض پہنچیں گے
  • دریائے راوی میں مختلف مقامات پر پانی کا بہاؤ نارمل
  • حیدر آباد: جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد کی ناظمہ غزالہ زاہد لیبر کالونی سائٹ زون میں سیرت النبی ﷺکانفرنس سے خطاب کر رہی ہیں
  • حیدرآباد:کوہسار ایکشن کمیٹی کا سوسائٹی میں پانی کی فراہمی کا مطالبہ
  • کراچی: مختلف مقامات سے نوعمر لڑکی سمیت دو افراد کی لاشیں برآمد
  •  مظفرگڑھ: فلڈ ریلیف کیمپ میں بد نظمی سے کئی متاثرین کی حالت غیر ہوگئی