کراچی:

سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل اظہر محمود کے ٹیسٹ کوچ بننے پر حیران ہیں، انہوں نے اس فیصلے پر کرکٹ حکام کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ایک انٹرویو میں کامران نے کہا کہ یہ پی سی بی کی غیر پیشہ ورانہ سوچ کا عکاس ہے، مجھے اس فیصلے کی منطق بالکل سمجھ نہیں آتی، یہ بالکل ویسا ہی ہے جیسے مکی آرتھر کو ڈائریکٹر بنایا گیا لیکن کاؤنٹی کرکٹ میں بھی ذمہ داری نبھانے کی اجازت دی گئی، وہ فیصلہ غلط تھا اور یہ بھی غلط ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس قسم کی عارضی تقرریاں پاکستان کرکٹ میں عدم استحکام لا رہی ہیں، یہی غیر یقینی صورتحال ٹیم کی کارکردگی کو مسلسل متاثر کرتی ہے۔ پہلے محمد حفیظ، پھر عاقب جاوید، اب اظہر محمود، یہ ایک ایسا چکر ہے جو ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا۔

کامران اکمل نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے مطالبہ کیا کہ وہ وقتی فیصلوں کے بجائے طویل المدتی اور پیشہ ورانہ بنیادوں پر تقرریاں کرے تاکہ قومی ٹیم کو مستحکم اور واضح سمت فراہم کی جا سکے۔

انھوں نے یہ بھی سوال اٹھایا کہ کیا اظہر محمود کی تقرری واقعی میرٹ پر ہوئی یا محض دکھاوے اور خوشنودی کی پالیسی کے تحت نوازا جا رہا ہے۔

کامران نے کہا کہ ہر کسی کو کسی نہ کسی موڑ پر ایڈجسٹ کیا گیا، اب اظہر محمود کو بھی انعام مل گیا، اگر انھیں ہیڈ کوچ بنانا ہے تو بااختیار طریقے سے مکمل وقت کے لیے بنائیں ورنہ ایسے فیصلوں کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کیشو مہاراج نے ٹیسٹ کرکٹ میں جنوبی افریقا کیلئے شاندار کارنامہ انجام دے دیا

جنوبی افریقی اسپنر کیشو مہاراج نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے ملک کے لیے نئی تاریخ رقم کر دی۔

کیشو مہاراج نے زمبابوے کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوران 200 وکٹیں مکمل کر کے جنوبی افریقا کے پہلے اسپنر ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

35 سالہ مہاراج نے یہ سنگ میل زمبابوے کی پہلی اننگز کے 34 ویں اوور میں حریف کپتان کریگ ایرون کو آؤٹ کر کے عبور کیا۔ انہوں نے یہ کارنامہ اپنے 59 ویں ٹیسٹ میچ میں سرانجام دیا۔

جنوبی افریقہ کی ٹیسٹ تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ تیز گیند باز ڈیل اسٹین کے پاس ہے جنہوں نے 93 میچز میں 439 شکار کیے۔

دوسری جانب بلاوائیو ٹیسٹ پر جنوبی افریقہ کی گرفت مزید مضبوط ہو چکی ہے۔ مہمان ٹیم نے دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 49 رنز بنا لیے ہیں اور اسے مجموعی طور پر 216 رنز کی برتری حاصل ہو چکی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل جنوبی افریقہ نے پہلی اننگز میں 418 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں زمبابوے کی ٹیم 251 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • فضل الرحمٰن کی پی ٹی آئی کو کے پی حکومت کیخلاف عدم اعتماد کا حصہ نہ بننے کی یقین دہانی
  • مولانا فضل الرحمٰن کی پی ٹی آئی کو کے پی حکومت کیخلاف عدم اعتماد کا حصہ نہ بننے کی یقین دہانی
  • مصباح کی جگہ اظہر محمود کو کوچ کیوں بنایا گیا؟ باسط علی نے راز فاش کردیا
  • نیتھن لیون نے آسٹریلوی ٹیم کے سانگ ماسٹر سے ریٹائرمنٹ لے لی
  • اظہر محمود کو مل گئی بڑی ذمہ داری، پی سی بی نے اہم اعلان کردیا
  • پی سی بی نے اظہر محمود کو عبوری ریڈ بال ہیڈ کوچ مقرر کر دیا
  • اظہر محمود کو پی سی بی میں نیا عہدہ مل گیا
  • کیشو مہاراج نے ٹیسٹ کرکٹ میں جنوبی افریقا کیلئے شاندار کارنامہ انجام دے دیا
  • فریال محمود بولڈ لباس میں ڈانس ویڈیو کی وجہ سے شدید تنقید کی زد میں