گورنر کامران خان ٹیسوری نے سندھ فنانس بل 2025-2026 کی منظوری دے دی۔ جس کے بعد بل یکم جولائی سے نافذ العمل ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر سندھ نے منگل کے روز سندھ اسمبلی سے منظور ہونے والے فنانس بل 2026 کی منظوری دے دی۔

گورنر سندھ کی منظوری کے بعد فنانس بل 2025-2026 سے نافذ العمل ہوگیا۔

گورنر سندھ کی منظوری کے بعد فنانس بل میں موٹر سائیکل کو لازمی انشورنس کی شرط سے مستثنیٰ قرار دے دیا گیا ہے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ تعلیم، صحت، آئی ٹی، پیشہ ورانہ ٹیکسیشن، انفرااسٹرکچر اور مینوفیکچرنگ سمیت مختلف شعبوں میں عوام کو ریلیف دیا گیا ہے۔

انہوں نے فنانس بل پر شفاف عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: گورنر سندھ کی منظوری

پڑھیں:

صدر آصف زرداری نے آئندہ مالی سال کے فنانس بل کی منظوری دے دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)صدر مملکت آصف علی زرداری نے آئندہ مالی سال کے فنانس بل کی منظوری دے، جس کے ساتھ ہی بجٹ منظوری کا عمل مکمل ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق صدر آصف زرداری نے آئندہ مالی سال کے فنانس بل کی منظوری دے دی، صدر مملکت کی جانب سے فنانس بل پر دستخط کے بعد نئے مالی سال کے بجٹ منظوری کا عمل مکمل ہوگیا۔

نئے مالی سال کے بجٹ کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔ صدر مملکت نے بجٹ 25-26 کی سمری پر باقاعدہ دستخط کر دیے ہیں۔

صدر مملکت آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد فنانس بل کے تحت مختلف ٹیکس اقدامات لاگو ہو جائیں گے۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی نے چند روز قبل فنانس بل 26-2025 کو اکثریتی ووٹوں سے منظور کیا تھا، جس کے بعد اسے آئینی طریقہ کار کے مطابق صدر مملکت کو ارسال کیا گیا تھا۔

صدر کی منظوری کے ساتھ ہی اب وفاقی حکومت کو مالی سال 26-2025 کے لیے مقرر کردہ آمدنی اور اخراجات پر عمل درآمد کا اختیار حاصل ہوگیا ہے۔
مزیدپڑھیں:علی امین کے استعفےکے مطالبے پربیرسٹر سیف نے مری واقعے پر مریم نواز سے استعفیٰ مانگ لیا

متعلقہ مضامین

  • فنانس ایکٹ 2025 ء نافذ‘312 ارب کے نئے ٹیکس لگ گئے
  • سندھ فنانس بل2025 منظوری کے بعد یکم جولائی سے نافذالعمل ہوگیا
  • گورنر سندھ نے سندھ فنانس بل 2025ء کی منظوری دیدی
  • فنانس ایکٹ 2025 آج سے نافذ،312 ارب کے نئے ٹیکس لگ گئے
  • صدر مملکت آصف علی زرداری نے فنانس بل کی منظوری دے دی
  • صدر مملکت نے فنانس بل 2026 کی منظوری دے دی
  • صدر آصف زرداری نے آئندہ مالی سال کے فنانس بل کی منظوری دے دی
  • صدر آصف زرداری نے آئندہ مالی سال کے فنانس بل کی منظوری دیدی، بجٹ کا اطلاق آج رات 12بجے سے ہو گا
  • صدر مملکت آصف زرداری نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دے دی