گورنر سندھ نے سندھ فنانس بل 2025ء کی منظوری دیدی
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
کامران ٹیسوری نے بل پر شفاف عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سندھ فنانس بل 2025ء کی منظوری دے دی۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی منظوری کے بعد سندھ فنانس بل یکم جولائی سے نافذ العمل ہو گیا۔ گورنر سندھ کی منظوری کے بعد فنانس بل میں موٹر سائیکل کو لازمی انشورنس کی شرط سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ تعلیم، صحت، آئی ٹی، پیشہ ورانہ ٹیکسیشن، انفرااسٹرکچر اور مینوفیکچرنگ سمیت مختلف شعبوں میں عوام کو ریلیف دیا گیا ہے۔ گورنر سندھ نے بل پر شفاف عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گورنر سندھ کی منظوری
پڑھیں:
پاکستان عوامی تحریک کراچی کے انٹرا پارٹی الیکشن، راؤ کامران صدر اور الیاس مغل جنرل سیکرٹری منتخب
نومنتخب صدر راؤ کامران محمود اور جنرل سیکرٹری الیاس مغل نے مشترکہ بیان میں کہا کہ کارکنان نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے، اس پر پورا اترنے کیلئے جدید تنظیمی حکمت عملی کے ساتھ مزید فعال کردار ادا کیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کراچی کے انٹرا پارٹی انتخابات مکمل ہوگئے۔ الیکشن کمیشن کے ممبران مسعود عثمانی، نوید عالم اور عتیق چشتی نے باقاعدہ طور پر کامیاب امیدواروں کا اعلان کر دیا، جس کے مطابق عوامی پینل نے 96 فیصد ووٹ حاصل کرکے کامیابی اپنے نام کرلی۔ راؤ کامران محمود پاکستان عوامی تحریک کراچی کے صدر اور الیاس مغل جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ اس موقع پر کارکنان نے نومنتخب قیادت کو مبارکباد دی اور پھولوں کے ہار پہنائے۔ بعد ازاں نومنتخب صدر راؤ کامران محمود اور جنرل سیکرٹری الیاس مغل نے اپنے مشترکہ بیان میں الیکشن کمیشن کے شفاف انتخابی عمل پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کارکنان نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے، اس پر پورا اترنے کیلئے جدید تنظیمی حکمت عملی کے ساتھ مزید فعال کردار ادا کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کراچی کو مزید مضبوط، منظم اور عوامی خدمت کیلئے متحرک بنانے کا عزم رکھتے ہیں۔ نومنتخب عہدیداران نے نے کارکنان اور عہدیداران کو بھی مبارکباد پیش کی۔