گورنر سندھ نے سندھ فنانس بل 2025ء کی منظوری دیدی
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سندھ فنانس بل 2025ء پر دستخط کر رہے ہیں—ویڈیو گریب
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سندھ فنانس بل 2025ء کی منظوری دے دی۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی منظوری کے بعد سندھ فنانس بل یکم جولائی سے نافذ العمل ہو گیا۔
ایوان میں چار نئے بل بھی متعارف کرادیئے گئے۔ جن میں حصول اراضی کا ترمیمی بل ، سندھ لینڈ ریونیوترمیمی بل، سندھ ایکسپلوسوز بل اور سندھ کانٹریکٹ کی بنیاد پر بھرتی اساتذہ کی مستقلی کا ترمیم بل 2019شامل ہیں۔
گورنر سندھ کی منظوری کے بعد فنانس بل میں موٹر سائیکل کو لازمی انشورنس کی شرط سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ تعلیم، صحت، آئی ٹی، پیشہ ورانہ ٹیکسیشن، انفرااسٹرکچر اور مینوفیکچرنگ سمیت مختلف شعبوں میں عوام کو ریلیف دیا گیا ہے۔
گورنر سندھ نے بل پر شفاف عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: گورنر سندھ کامران کی منظوری
پڑھیں:
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا گورنر گلگت بلتستان سے ٹیلیفونک رابطہ
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2025ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گورنر گلگت بلتستان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گلگت بلتستان میں حالیہ بارشوں سے سیلابی صورتحال میں نقصانات اور انسانی قیمتی جانوں کی ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں سندھ حکومت گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔(جاری ہے)
ترجمان گورنر گلگت بلتستان کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے وزیر اعلی سندھ کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جلد گلگت بلستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان پہنچانے کی یقین دہانی کی ۔