پاکستان خطے میں ایک عظیم ملک کے طور پر ابھر رہا ہے، گورنر سندھ
اشاعت کی تاریخ: 4th, October 2025 GMT
تقریب سے خطاب میں کامران ٹیسوری نے نوجوانوں کو ترقی، ہنر اور مثبت سوچ کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ کامیابی چاہتے ہو تو منفی سوچ ذہن سے نکال دو۔ بڑی سوچ رکھو گے، تو بڑے کام کرو گے، ہنر پیدا کرو، یہی وقت کی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور اب خطے میں ایک عظیم ملک کے طور پر ابھر رہا ہے، ہم نے پانچ گنا طاقتور دشمن کو شکست دے کر انڈیا کی بالادستی ختم کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، قطر کی ترقی میں 70 فیصد حصہ پاکستانی انجینئرز کا ہے اور ورلڈ بینک میں سب سے زیادہ قابل افراد بھی پاکستانی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار گورنر سندھ نے TAFSMUN 2025 کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں جاری مفت آئی ٹی کورسز کے ذریعے ہزاروں نوجوانوں کو ڈیجیٹل دنیا سے جوڑا جا چکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تربیت کے دوران کئی نوجوان اب ہزاروں ڈالرز ماہانہ کمانے کے قابل ہو چکے ہیں۔ گورنر سندھ نے اعلان کیا کہ انشاء اللہ آئی ٹی کورسز کا دائرہ پورے سندھ تک پھیلایا جائے گا تاکہ ہر نوجوان کو جدید ہنر سے آراستہ کیا جا سکے۔
کامران خان ٹیسوری نے "امید کی گھنٹی" کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہر شہری بلا خوف و خطر اپنی شکایات درج کروا سکتا ہے، کیونکہ گورنر ہاؤس کے دروازے عوام کے لیے ہر وقت کھلے ہیں، رمضان المبارک کے دوران تین سالوں میں 13 لاکھ افراد نے گورنر ہاؤس میں افطار کیا، جبکہ 10 لاکھ راشن باکس مستحق افراد میں تقسیم کیے گئے۔ گورنر سندھ نے نوجوانوں کو ترقی، ہنر اور مثبت سوچ کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ کامیابی چاہتے ہو تو منفی سوچ ذہن سے نکال دو۔ بڑی سوچ رکھو گے، تو بڑے کام کرو گے، ہنر پیدا کرو، یہی وقت کی ضرورت ہے۔ گورنر سندھ نے تنقید کے بجائے تصحیح کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے پاکستان میں پرائمری ایجوکیشن کمیشن کے قیام کی تجویز بھی پیش کی، جسے وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گورنر سندھ نے دیتے ہوئے کہا کہ
پڑھیں:
سندھ میں ڈینگی کے وار، مزید 3 مریض چل بسے
صوبائی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ صوبے میں 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے مزید 170 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ میں ڈینگی سے مزید 3 مریض جاں بحق ہوگئے۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق ڈینگی سے ایک شخص کراچی اور 2 افراد حیدرآباد میں جاں بحق ہوئے۔ صوبائی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ صوبے میں 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے مزید 170 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔