حکومت کا کرپٹو کرنسی کے انتظام اور تحفظ کیلئے بڑا قدم ,وفاقی کابینہ نے ’ سٹریٹیجک ڈیجٹیل والٹ کمپنی‘ بنانے کی منظوری دیدی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی کابینہ نے ’ سٹریٹیجک دیجیٹل والٹ کمپنی‘ بنانے کی منظوری دیدی ہے جو کہ سرکار کی ملکیت ہو گی جس کا مقصد حکومت کے ورچوئل اثاثوں کے انتظام اور تحفظ کو یقینی بنانا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اسٹریٹجک ڈیجیٹل والٹ کمپنی کو کمپنیز ایکٹ 2017 کی شق 42 کے تحت نان پرافٹ ادارے کے طور پر قائم کیا جا رہا ہے اور یہ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP) کے ساتھ رجسٹر ہوگی۔ یہ اقدام پاکستان کرپٹو کونسل کی سفارش پر کیا گیا ہے، جس نے پبلک سیکٹر کے ڈیجیٹل اثاثوں کے تحفظ کے لیے کرپٹو کرنسی والٹ کے قیام کی تجویز دی تھی۔
جس کو دیکھو منہ اٹھاکر پنجاب پر تنقید کرنے آجاتا ہے:عظمیٰ بخاری کا مزمل اسلم کے بیان پر شدید ردعمل
ایس ای سی پی کی شرائط پوری کرنے کے لیے حکومت نے ابتدائی تین ڈائریکٹرز کے طور پر جوائنٹ سیکریٹری فنانس ڈویژن تیمور حسن، جوائنٹ سیکریٹری کابینہ ڈویژن حمیرا اعظم خان اور جوائنٹ سیکریٹری لاء اینڈ جسٹس ڈویژن عامر محمد خان نیازی کو نامزد کیا ہے۔ احمد تیمور حسن کو کمپنی کا چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) اضافی چارج پر تعینات کیا گیا ہے۔
یہ کمپنی ورچوئل ایسٹ آرڈیننس 2025 کے نفاذ کے بعد قائم کی جا رہی ہے، جو پاکستان میں ورچوئل اثاثوں اور ورچوئل ایسٹ سروس پرووائیڈرز (VASPs) کے ضابطہ کار کے لیے ایک جامع قانونی فریم ورک فراہم کرتا ہے۔ یہ آرڈیننس بلاک چین پر مبنی مالیاتی ٹیکنالوجیز کے فروغ کے ساتھ شفافیت، تعمیل اور قومی سلامتی کو یقینی بنانے میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔
موبائل انٹرنیٹ کی سست روی کا مسئلہ حل ہوگیا ہے،ترجمان پی ٹی اے
اسٹریٹجک ڈیجیٹل والٹ پاکستان کے ڈیجیٹل اثاثوں کے انتظام کے لیے بنیادی انفراسٹرکچر کے طور پر کام کرے گا اور مستقبل میں ٹوکنائزڈ گورنمنٹ بانڈز، خود مختار ڈیجیٹل کرنسیاں اور بلاک چین پر مبنی سرحد پار لین دین جیسے منصوبوں کی راہ ہموار کرے گا۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
پاکستان آزاد کشمیر کے عوام کی سماجی و معاشی ترقی کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے، دفتر خارجہ
دفتر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ پاکستان آزاد کشمیر کے عوام کی عزت، حقوق اور سماجی و معاشی ترقی کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کے عوام اپنے شہری و سیاسی حقوق آزادانہ طور پر استعمال کرتے ہیں۔
ترجمان کے مطابق پاکستان آزاد کشمیر کے عوام کی عزت، حقوق، پرامن احتجاج اور سماجی و معاشی ترقی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔یہ عزم آئینی ذمے داری کے ساتھ کشمیری عوام سے پاکستان کے اخلاقی وعدے کی عکاسی کرتا ہے۔
ترجمان کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ بھارت نے طاقت کے استعمال اور بنیادی آزادیوں کے انکار کو کشمیری عوام کی آواز دبانے کا ہتھیار بنا رکھا ہے۔
ترجمان کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوششیں اور شہری آزادیوں کا انکار تشویشناک ہے۔ بھارت آزاد کشمیر پر بے بنیاد الزامات لگانے کے بجائے اقوام متحدہ چارٹر اور عالمی قوانین کی ذمے داریوں کو تسلیم کرے۔
ترجمان کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت کے احترام میں مضمر ہے۔