سندھ فنانس بل2025 منظوری کے بعد یکم جولائی سے نافذالعمل ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سندھ فنانس بل 2025ء کی منظوری دے دی۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی منظوری کے بعد سندھ فنانس بل یکم جولائی سے نافذ العمل ہو گیا۔فنانس بل میں موٹر سائیکل کو لازمی انشورنس کی شرط سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ تعلیم، صحت، آئی ٹی، پیشہ ورانہ ٹیکسیشن، انفرااسٹرکچر اور مینوفیکچرنگ سمیت مختلف شعبوں میں عوام کو ریلیف دیا گیا ہے۔
گورنر سندھ نے بل پر شفاف عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: گورنر سندھ
پڑھیں:
جماعت اسلامی کی سینئر صحافی طارق محمود سے ڈکیتی کی مذمت
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا نے گزشتہ روزلا ڑکانہ میں یونین آف جرنلسٹس کے صدر اور سینئر صحافی طارق محمود درانی سے واک کے دوران گن پونٹ پر ڈکیتی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی رٹ کہیں بھی نظر نہیں آرہی ہے عملی طور پورے سندھ کے عو کو ڈاکوو ¿ں اور جرائم پیشہ افراد کے رحم وکرم پرچھوڑ دیا گیا ہے،جن کے شر سے کوئی شہری بھی محفوظ نہیں۔دن دھاڑے لاڑکانہ میں معزز صحافی سے ڈکیتی امن وامان کے دعووں کی نفی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ صحافی سے چھینا گیا موبائل فون اور قیمتی سامان واپس کیا جائے۔