آسٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 جولائی ۔2025 )امریکی ریاست ٹیکساس میں سیلاب کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 104 سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ 41 لاپتہ افراد کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے حکام نے ریاست میں مزید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے. جمعہ کے روز آنے والے سیلاب کے نتیجے میں سب سے زیادہ ہلاکتیں کیئر کاﺅنٹی میں ہوئیں جن کی تعداد 75 بتائی جاتی ہے کاﺅنٹی میں لڑکیوں کا مسٹک نامی سمر کیمپ متاثر ہوا جس میں طالبات اور عملے کے افراد سمیت 27 ہلاک ہوئے تاہم سیلاب کے وقت علاقے میں اور لوگ کیمپنگ کر رہے تھے اس حوالے سے اب تک کچھ سامنے نہیں آیا.

(جاری ہے)

کیمپ انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 10 لڑکیاں اور کیمپ کاﺅنسلر اب بھی لاپتہ ہیں دیگر متاثرہ کاﺅنٹیز میں ٹریوس کاﺅنٹی، برنیٹ کاﺅنٹی، ولیمسن کاﺅنٹی، کنڈل کاﺅنٹی اور ٹام گرین کاﺅنٹی شامل ہیں. علاقے میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے اور حکام کا کہنا ہے ہلاک شدگان کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے جبکہ بہت سی لاشوں کی شناخت ہونا ابھی باقی ہے دوسری جانب وائٹ ہاﺅس نے یہ تجاویز مسترد کر دیں ہیں کہ قومی سطح پر موسم کی صورتحال کا الرٹ جاری کرنے والے این ڈبلیو ایس میں بجٹ کٹوتیاں ممکنہ طور پر آفت کی امداد میں رکاوٹ بن سکتی ہیں.

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شدید موسم کے باعث امدادی ٹیموں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جو پہلے ہی کیچڑ اور ملبے سے گزرتے ہوئے زہریلے سانپوں کا سامنا کر رہے ہیں ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ کا کہنا تھا کہ حکام اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ہر لاپتہ شخص کی تلاش کو یقینی بنایا جائے.                                                                                          

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کی تعداد

پڑھیں:

سمارٹ میٹرز لگوانے والوں کے لئے نئی پریشانی کھڑی

شاہد سپرا:اے ایم آئی سمارٹ سنگل فیز میٹرز کے بحران کا معاملہ مزید الجھ گیا، سمارٹ میٹرز کی آؤٹ سورسنگ پر لیسکو ،میٹر ساز کمپنیوں میں ڈیڈ لاک، کمپنیوں نےلیسکو کی مقررہ شرائط پر صارفین کو میٹر فروخت کرنے سے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق میٹر ساز کمپنیوں ،لیسکو میں ڈیڈ لاک سے ایک ماہ میں میٹر کا اجراء نہ ہو سکا، لیسکو نے 6اکتوبر کو مارکیٹ سے سمارٹ میٹرز کی خریداری کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق

صارفین کو فروخت ہونیوالے میٹرز کو ریجنل سٹور میں جمع کروانے کی شرط رکھی گئی، ریجنل سٹور میں جمع ہونے کے بعد میٹرز کو متعلقہ ایکسیئنز کے سپرد کرنے کی ہدایت کی گئی۔

صارفین کو خریداری کے بعد کے سسٹم سے میٹرز جاری ہونے کی شرط رکھی گئی، میٹر ساز کمپنیوں نے ریجنل سٹورز میں میٹرز جمع کروانے سے انکار کیا ، کمپنیوں میں ڈیڈ لاک سےصارفین این او سی لیکر دربدر ہونے پر مجبور لگے۔ 
 

متعلقہ مضامین

  • لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کی شدت آج بھی زیادہ
  • طلباء کے مقابلے میں اساتذہ کی تعداد زیادہ ضلعی افسر سے وضاحت طلب
  • فلسطینی قیدی پر تشدد کی ویڈیو افشا ہونے کے بعد اسرائیلی فوجی استغاثہ لاپتہ
  • میکسیکو ، شاپنگ اسٹور میں آتشزدگی، 23 افراد ہلاک، بچے بھی شامل
  • سوڈان : قیامت خیز مظالم، آر ایس ایف کے ہاتھوں بچوں کا قتل، اجتماعی قبریں اور ہزاروں لاپتہ
  • سمارٹ میٹرز لگوانے والوں کے لئے نئی پریشانی کھڑی
  • بھارت، آندھرا پردیش میں مندر میں بھگدڑ، 9 افراد ہلاک
  • بھارت ریاست آندھرا پردیش میں مندر میں بھگدڑ سے 9 افراد ہلاک، متعدد زخمی
  • بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے وینکٹیشور سوامی مندر میں بھگدڑ، 10 افراد ہلاک
  • ماں کے دورانِ حمل کووڈ کا شکار ہونے پر بچوں میں آٹزم کا خطرہ زیادہ پایا گیا، امریکی تحقیق