2025-07-08@13:49:10 GMT
تلاش کی گنتی: 119
«کیلیے ویزا فری»:
چین نے سیاحت کو فروغ دینے کیلیے 70 سے زائد ممالک کے شہریوں کیلیے ویزا فری انٹری کا اعلان کر دیا۔ خبر رساں ایجنسی اے پی کی رپورٹ کے مطابق چین میں ویزا پالیسی میں نرمی کے بعد دنیا بھر سے سیاح ملک میں سیاحتی مقامات کا رُخ کر رہے ہیں۔ نئی پالیسی کے مطابق 74 ممالک کے شہری بغیر ویزا چین میں 30 دن تک قیام کر سکتے ہیں۔ دراصل چینی حکومت سیاحت، معیشت اور اپنی طاقت کو فروغ دینے کیلیے ویزا فری انٹری کو مسلسل بڑھا رہی ہے۔ ملک کی نیشنل امیگریشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق 2024 میں 20 ملین سے زائد غیر ملکی سیاح بغیر ویزا داخل ہوئے۔ اگرچہ زیادہ تر سیاحتی مقامات اب بھی غیر ملکیوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (اے پی پی) ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے پیر کو جاری بیان کے مطابق 2 جولائی کو اسٹاک ہوم میں پاکستان اور سویڈن کی وزارت خارجہ کے درمیان ہونے والے دوطرفہ سیاسی مشاورت کے بعد سویڈن کی حکومت نے اسلام آباد میں ویزا سروسز دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اس سے پاکستانیوں کو مختصر قیام کیلیے سویڈن جانے کی سہولت ملے گی۔ اور 7 جولائی 2025 سے موثر پاکستانی شہری 90 دن تک کے سویڈن کے دوروں کے لیے پاکستان سے شینگن ویزا کیلیے درخواست دے سکتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان اس مثبت پیش رفت کا خیرمقدم کرتا ہے جو دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی...
کراچی: سندھ میں محنت کشوں کے لیے کم از کم ماہانہ اجرت 40 ہزار روپے مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ کم از کم اجرت بورڈ کے سیکرٹری کی جانب سے گزٹ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق نیم ہنر مند افراد کے لیے 41,280 اور ہنر مندوں کے لیے 48,910 کم از کم اجرت مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ نوٹی فکیشن میں اعلیٰ ہنر مند محنت کشوں کے لیے 50,868 روپے ماہانہ کم از کم اجرت مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ کم از کم اجرت میں اضافہ سندھ منیمم ویجز ایکٹ 2015ء کے تحت کیا گیا ہے۔ مجوزہ نوٹی فکیشن پر اعتراضات یا تجاویز 14 دن...
روس نے سعودی شہریوں کے لیے ویزا فری سروس فراہم کرنے پر غور شروع کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس بات کا اعلان روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے دورۂ ماسکو کے دوران مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔ روسی وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے مضبوط دوطرفہ تعلقات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے یوکرین جنگ پر متوازن مؤقف کو بھی سراہتے ہیں۔ وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے یمن میں قیامِ امن کے لیے سعودی عرب کے کردار کو بھی سراہا۔ روس میں ای-ویزا سہولت کے بعد سعودی سیاحوں کی تعداد میں 570 فیصد اضافہ ہوا۔ اب ویزا مکمل طور پر ختم کرنے کا عندیہ دونوں ملکوں کے بڑھتے ہوئے تعلقات کا مظہر ہے۔...
لاہور: شہریوں کو ملازمت کے لیے سعودی عرب ورک ویزا پر بھجوانے کا جھانسا دینے والا انسانی اسمگلر گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان کے مطابق ایف آئی اے لاہور زون کا انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری جاری ہے اور اس دوران ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے، جس کی شناخت عاصم طاہر کے نام سے ہوئی۔ ملزم کو چھاپا مار کارروائی میں لاہور سے گرفتار کیا گیا، جو شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسا دے کر لاکھوں روپے بٹورنے میں ملوث پایا گیا۔ ملزم نے شہریوں کو سعودی عرب ورک ویزا پر بھجوانے کا جھانسا دے کر 16لاکھ 65 ہزار روپے ہتھیائے ۔ ملزم عاصم طاہر شہریوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:نئے مالی سال کا آغاز ہوتے ہی پاکستانیوں کے لیے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے، جس کے مطابق ملک بھر میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کا قوی امکان پیدا ہو گیا ہے۔پاور ڈویژن کی جانب سے بنیادی بجلی ٹیرف میں کمی کی درخواست پر نیپرا نے باضابطہ سماعت مکمل کر لی ہے اور اب فیصلہ جلد متوقع ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس مجوزہ کمی کے تحت گھریلو صارفین کے لیے بجلی کا بنیادی ٹیرف اوسطاً 1 روپے 16 پیسے فی یونٹ کم ہونے کا امکان ہے، جو کہ ملک میں مہنگائی کے شکار شہریوں کے لیے قدرے ریلیف کا باعث ہو سکتا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کرنسی کے استحکام اور...
سابق بھارتی ہیڈ کوچ نے ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کیلیے احمد آباد کا نام تجویز کردیا۔ روی شاستری نے ایک پوڈ کاسٹ میں آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کیلیے احمد آباد کو ایک بہترین آپشن قرار دیا، سابق آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ احمد آباد ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کیلیے بہترین مقام ثابت ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اصل بات یہ ہے کہ آپ کو ایسی جگہ کا انتخاب کرنا چاہئے جہاں تماشائیوں کی بڑی تعداد کو اسٹیڈیم میں لایا جاسکے۔ روی شاستری نے کہا کہ لارڈز ایک لاکھ تماشائیوں والا اسٹیڈیم نہیں ہے، اس لیے وہاں محدود ہجوم آتا ہے مگر احمد آباد جیسے مقامات پر چاہے کوئی بھی ٹیمیں کھیل رہی ہوں، آپ کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں بجلی کے بلوں میں ٹی وی لائسنس فیس ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سالانہ 500 ارب کی بجلی چوری اور پیدوار کے مقابلےکھپت میں کمی توانائی کے شعبے کے سب سے بڑے چیلنجز ہیں، اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ منصوبے کا باضابطہ اجرا باعث اطمینان ہے۔اسلام آباد میں پاور اسمارٹ موبائل ایپ ’اپنا میٹر اپنی ریڈنگ‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ منصوبے کا باضابطہ اجرا باعث اطمینان ہے، اصلاحات کے عمل کو مزید تیز کرنا ہے، میٹر ریڈنگ سے متعلق بہت شکایات موصول ہورہی تھیں، بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے اقدامات اہم ترجیح تھی، آئی پی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بجلی صارفین کو ریلیف دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔حکومت نے بجلی بلوں میں سے پی ٹی وی فیس کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کا باقاعدہ اعلان جلد متوقع ہے۔ بجلی کے بلوں میں 35 روپے پی ٹی وی فیس وصول کی جارہی ہے۔ تمام کیٹیگریز کے بجلی صارفین کے لیے پی ٹی وی فیس ختم کی جائے گی۔واضح رہے کہ رواں ماہ وزیراعظم کی ہدایت پر پی ٹی وی اور دیگر غیر ضروری سرچارجز ختم کرنے کا پلان تیار کیا گیا تھا۔ 4 کروڑ 26 لاکھ صارفین سے صرف پی ٹی وی فیس کی مد میں تقریبا ڈیڑھ ارب روپے تک وصول کیے جاتے ہیں،وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن (انٹرنیشنل ویب ڈیسک ) برطانیہ میں عالمی وباﺅں سے نمٹنے کے لیے”بایو سیکورٹی سینٹر کا قیام“ عمل میں لایا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ نے مستقبل کی عالمی وباو¿ں سے نمٹنے کے لیے ایک1 پاو¿نڈ کی سرمایہ کاری کرکے ملک میں”بایو سیکورٹی سینٹر“ کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ یو اے ای خبر ایجنسی وام کے مطابق برطانوی حکام نے آئندہ عالمی وباو¿ں سے نمٹنے کے لیے 1 ارب پاو¿نڈ کی سرمایہ کاری سے نئے نیشنل بایو سیکورٹی سینٹر کا قیام عمل میں لایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مذکورہ اقدام جانوروں سے منتقل ہونے والے جان لیوا امراض اور دیگر حیاتیاتی خطرات کی بروقت شناخت کے ذریعے پیشگی حفاظتی اقدامات کو یقینی...
ملک میں چینی کی فراہمی اور قیمتوں پر قابو پانے کے لیے شوگر ایڈوائزری بورڈ نے پانچ لاکھ ٹن چینی درآمدکرنیکی منظوری دے دی ہے۔ وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں شوگر ایڈوائزری بورڈ نے 5 لاکھ ٹن چینی درآمدکرنیکی منظوری دے دی ہے حکام کا کہنا ہے کہ اجلاس میں شوگر مل مالکان کی من مانی کو قیمتوں میں اضافے کی اہم وجہ قرار دیا گیا ہے۔ اجلاس میں چینی کی فراہمی اور قیمتوں پر قابو پانے کے لیے سخت مانیٹرنگ کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ چند...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے نان فائلرز کیلئے بینک سے کیش نکالنے کی حد 50 سے بڑھا کر 75 ہزار کرنے کی تجویز منظور کرلی۔ تفصیلات کے مطابق سید نوید قمر کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا جس میں بینک سے کیش نکالنے پر ٹیکس کی رد و بدل کی تجویز منظور کرلی گئی۔ قائمہ کمیٹی خزانہ نے نان فائلرز کیلئے بینکوں سے کیش نکلوانے کی حد 50 ہزار روپے سے بڑھا کر 75 ہزار روپے کرنے کی تجویز منظور کر لی۔ نان فائلرز پر یومیہ 75 ہزار روپے نکلوانے پر ودہولڈنگ ٹیکس 0.6 فیصد سے بڑھا کر 0.8 فیصد کرنے کی تجویز بھی منظور کی گئی ہے۔ چیئرمین ایف بی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی السعودیہ نے قبرص کے شہر لارنکا اور اٹلی کے شہر وینس کے لیے براہ راست پروازیں شروع کردیں۔ السعودیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جدید ٹیکنالوجی سے لیس ائر بس اے 320 پروازوں کے استعمال کیا جا رہاہے۔ لارنکا اور وینس کیلیے ریاض سے ہفتے میں 3پروازیں چلائی جائیں گی جبکہ جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ائرپورٹ سے بھی وینس کیلیے ہفتے میں 2پروازیں چلیں گی۔ واضح رہے کہ السعودیہ کی جانب سے اٹلی میں میلان اور روم کیلیے پہلے ہی پروازیں چلائی جارہی ہیں اور وینس تیسری منزل ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:وفاقی حکومت کی ٹیکس پالیسی میں نان فائلرز کے لیے نئی پابندیاں متعارف کرا دی گئی ہیں۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے واضح کر دیا ہے کہ بینکوں سے نقد رقم نکالنے والے نان فائلرز کو اب 0.8 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس دینا ہوگا۔کمیٹی اجلاس کی صدارت چیئرمین نوید قمر نے کی، جس میں متعدد اہم تجاویز اور سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔ایف بی آر حکام نے اجلاس کے دوران بتایا کہ ماضی میں نان فائلرز پر کیش نکالنے کی صورت میں 0.6 فیصد ٹیکس عائد تھا، تاہم اب اس میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اگر کوئی نان فائلر شخص روزانہ 50 ہزار روپے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن)وزیرداخلہ محسن نقوی نے زیرو ویسٹ آپریشن میں حصہ لینے والے ملازمین کے لیے ایک بنیادی تنخواہ بطور انعام دینے کا اعلان کردیا ہے اور کہا ہے کہ یومیہ اُجرت پر کام کرنے والے ورکرز کو 15 ہزار روپے فی کس دیے جائیں گے۔ عید الاضحی پر مثالی صفائی پروفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے سی ڈی اے کے سینٹری ورکرز کے اعزاز میں خصوصی تقریب کی گئی۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے دن رات محنت سے فرائض سرانجام دینے پر سینٹری ورکرز کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا۔ ڈپٹی کمشنر اے سیز اور فیلڈ ٹیموں کو مبارکباد دی۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے زیرو ویسٹ...
لاہور: پنجاب حکومت نے مالی سال 2025-26 کیلیے 1200 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ تیار کر لیا ، محکمہ ترقیاتی و منصوبہ بندی نے یہ بجٹ ڈرافٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کردیا. رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال میں بھی صوبے کی تاریخ کاسب سے بڑے حجم کا سر پلس بجٹ ہوگا ، وزیراعلیٰ نے بجٹ میں نئے ٹیکسز عائد کرنے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ٹیکس کا دائرہ بڑھایا جائے. ذرائع کے مطابق پنجاب کے ترقیاتی بجٹ کا حجم 1200 ارب روپے تجویز کیے جانے کا امکان ہے، ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں وزیراعلی پنجاب اسکولز میل پروگرام کیلیے 9 ارب ، وزیراعلی ٹریکٹر پروگرام کیلیے 10...
اسلام آباد: نئے مالی سال کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری کے لیے قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس آج ہوگا۔ ذرائع کے مطابق قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس آج سہ پہر 3 بجے طلب کیا گیا ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اس اجلاس میں وزرائے اعلیٰ بھی شریک ہوں گے۔ اہم اجلاس میں آئندہ مالی سال کے پی ایس ڈی پی اور سالانہ ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی جائے گی۔ این ای سی کا اجلاس پہلے 5 جون کو طلب کیا گیا تھا، جو کہ ری شیڈول کرکے آج بلایا گیا ہے۔ وزیرخزانہ محمداورنگزیب این ای سی کے اجلاس میں بجٹ پر وزیراعظم شہبازشریف کو بریفنگ دیں گے۔ قومی اقتصادی کونسل میں آئندہ بجٹ...
بھارت کا اثر و رسوخ بڑھانے کیلیے افغان شہریوں کیلیے نیا ویزا سسٹم متعارف WhatsAppFacebookTwitter 0 31 May, 2025 سب نیوز نئی دہلی (آئی پی ایس )افغانستان میں بدلتی سیاسی صورتِ حال اور پاکستان کے ساتھ بڑھتے تعلقات سے خائف بھارت نے افغان شہریوں کیلیے جاری ایمرجنسی ویزا کا سلسلہ ختم کرتے ہوئے ایک نیا ویزا سسٹم متعارف کرا دیا ہے۔بھارتی وزارتِ خارجہ کے مطابق، اس نئے نظام کے تحت افغان باشندے اب چھ مخصوص اقسام کے ویزوں کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق بھارت نے 2021 میں اس وقت ایمرجنسی ویزا متعارف کرایا تھا جب طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد افغانستان میں سیاسی بحران شدت اختیار کر گیا تھا، اور ہزاروں افغان شہری...
افغانستان میں بدلتی سیاسی صورتِ حال اور پاکستان کے ساتھ بڑھتے تعلقات سے خائف بھارت نے افغان شہریوں کےلیے جاری ایمرجنسی ویزا کا سلسلہ ختم کرتے ہوئے ایک نیا ویزا سسٹم متعارف کرا دیا ہے۔ بھارتی وزارتِ خارجہ کے مطابق، اس نئے نظام کے تحت افغان باشندے اب چھ مخصوص اقسام کے ویزوں کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق بھارت نے 2021 میں اُس وقت ایمرجنسی ویزا متعارف کرایا تھا جب طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد افغانستان میں سیاسی بحران شدت اختیار کر گیا تھا، اور ہزاروں افغان شہری ملک سے باہر نکلنے کی کوششوں میں مصروف تھے۔ تاہم اب بھارت نے اس عارضی ویزا ماڈل کو ختم کرتے ہوئے ایک نیا مستقل نظام قائم...
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2025ء) سعودی عرب نے پاکستان سمیت 14 ممالک کیلیے "ورک ویزا" معطل کر دیئے ، پابندی کا سامنا کرنے والے زیادہ تر اسلامی ممالک ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان سمیت 14 ممالک کے شہریوں کے لیے "بلاک ورک ویزا کوٹہ" کا اجرا جون 2025 تک کے لیے معطل کر دیا ہے۔ متاثرہ ممالک میں پاکستان، بھارت، مصر، بنگلہ دیش، انڈونیشیا، عراق، نائیجیریا سمیت دیگر شامل ہیں۔ یہ فیصلہ حج سیزن سے قبل امیگریشن کنٹرول، رش کی روک تھام اور غیر قانونی حج کو روکنے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔ سعودی وزارتِ افرادی قوت کے مطابق جن ممالک کے لیے بلاک ورک ویزے بند کیے گئے ہیں، وہ درج ذیل ہیں:...
کراچی: برطانیہ میں پاکستانی ایئرلائنز کی براہ راست پروازوں کی بحالی کے لیے ڈی جی سی اے اے کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔ ڈی جی سی اے اے نادر شفیع ڈار کا کہنا ہے کہ پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایئر لائنز کی برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کی بحالی کی کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی حکام کے جواب کا انتظار ہے، امید ہے جلد پی آئی اے سے متعلق برطانیہ سے اچھی خبر ملے گی۔ ڈی جی کا کہنا تھا کہ سی اے اے نے برطانوی حکام کو یاددہانی کے پیغام بھی بھیجے ہیں۔ جولائی 2020 میں پائلٹس لائسنس اسکینڈل کے بعد یورپی ملکوں اور برطانیہ میں پی آئی اے پر پابندی...
برطانوی وزیرِ خارجہ ڈیوڈ لیمی دورۂ پاکستان کے بعد خوشگوار یادیں اور امن کے لیے شراکت داری کے عزم کا یقین لیے اپنے وطن لوٹ گئے۔ برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے اپنے وطن پہنچ کر مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔ جس میں انھوں نے پاک بھارت جنگ بندی کو سراہتے ہوئے کہا کہ برطانیہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مل کر کام کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔ وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ برطانیہ پاکستان بھارت سمیت بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر امن کو دیرپا بنانے میں اپنا کردار ادا کرے گا۔ برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کے ساتھ انتہائی خوش آئند جنگ بندی...
اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب برطانوی حکام، سرمایہ کاروں، مالیاتی اداروں، سرمایہ کار بینکوں، کاروباری فرموں اور اداروں سے ملاقات کے لیے لندن روانہ ہوگئے۔ وزیر خزانہ دورے کے دوران مختلف سرمایہ کاری فورمز اور سیمنارز سے خطاب کے دوران ملک کے معاشی منظر نامے کو واضح کریں گے۔ وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب تین روزہ دورہ کے دوران جیفریز کے زیر اہتمام ’’پاکستان تک رسائی کے دن‘‘ کے عنوان سے سرمایہ کاری گول میز مذاکرے میں شرکت کریں گے وزیر خزانہ یو کے ٹیک انویسٹرز کے ساتھ ’’پاکستان میں اے آئی، کان کنی اور ہیلتھ کئیر سمیت دیگر شعبوں میں حکومت کی سرمایہ کار دوست پالیسیاں‘‘ کے موضوع پر گول میز...
لاس اینجلس (نیوز ڈیسک)واٹس ایپ، جو میٹا کے زیرِ انتظام دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپس میں شمار ہوتی ہے، اپنے صارفین کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے مسلسل نئی اپ ڈیٹس پر کام کر رہی ہے۔ اب ایک بڑی اور خوش آئند تبدیلی واٹس ایپ ویب صارفین کے لیے متوقع ہے، جو ان کی روزمرہ رابطہ کاری کو مزید سہل بنا دے گی۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، واٹس ایپ اپنے ویب ورژن میں وائس اور ویڈیو کالنگ کی سہولت متعارف کروانے کی تیاری کر رہا ہے۔ اس وقت یہ سہولت صرف موبائل ایپ اور مخصوص ڈیسک ٹاپ ایپلیکیشنز تک محدود ہے، جس کے باعث ویب صارفین کو کالز کرنے کے لیے اپنے موبائل فون پر انحصار کرنا پڑتا...
لاہور: الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے غزہ کے جنگ زدہ عوام کے لیے 40 ٹن امدادی سامان اردن کے دارالحکومت عمان پہنچ گیا، فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے لیے اہل پاکستان کی جانب سے الخدمت فاؤنڈیشن نے کراچی سےامدادی سامان روانہ کیا۔ الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمن کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے بھیجے جانے والے امدادی سامان میں 20 ٹن ادویات، 05 ٹن ہائی جین کٹس اور 15 ٹن خیمے شامل ہیں۔ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نے رمضان المبارک کے موقع پر غزہ کے محصور اور متاثرہ عوام کی مدد کے لیے 900 ٹن امدادی سامان فضائی کارگو کے ذریعے روانہ کرنے کا فیصلہ کیا...
پنجاب میں وی وی آئی پیز کی آمدورفت اور سیکیورٹی کے لیے بیش قیمت 5 نئی جیمرز گاڑیاں خریدنے کی منظوری دے دی۔صوبائی کابینہ نے گاڑیوں کی خریداری کی منطوری کے بعد خریداری کے لیے ٹینڈر بھی جاری کر دیا۔ مراسلے کے مطابق پانچ امپورٹد لینڈ کروزرز پراڈو کے لیے 46کروڑ 72لاکھ کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں جس میں سے دو امپورٹڈ لینڈ کروزرز کے لیے 24کروڑ اور 3 امپورٹڈ لینڈ کروزرز پراڈو کے لیے 22 کروڑ 70لاکھ کے فنڈز رکھے گئے ہیں۔گاڑیوں کی فراہمی کے لیے آج کمپنیز سے قواعد و ضوابط کے مطابق بڈز مانگ لی گئیں۔ ایس او پیز کے مطابق بڈ سیکیورٹی جمع کروا کے حصہ لینے والوں کے ٹینڈز آج ہی کھول دیے جائیں...
لاہور: پنجاب میں وی وی آئی پیز کی آمدورفت اور سیکیورٹی کے لیے بیش قیمت 5 نئی جیمرز گاڑیاں خریدنے کی منظوری دے دی۔ صوبائی کابینہ نے گاڑیوں کی خریداری کی منطوری کے بعد خریداری کے لیے ٹینڈر بھی جاری کر دیا۔ مراسلے کے مطابق پانچ امپورٹد لینڈ کروزرز پراڈو کے لیے 46کروڑ 72لاکھ کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں جس میں سے دو امپورٹڈ لینڈ کروزرز کے لیے 24کروڑ اور 3 امپورٹڈ لینڈ کروزرز پراڈو کے لیے 22 کروڑ 70لاکھ کے فنڈز رکھے گئے ہیں۔ گاڑیوں کی فراہمی کے لیے آج کمپنیز سے قواعد و ضوابط کے مطابق بڈز مانگ لی گئیں۔ ایس او پیز کے مطابق بڈ سیکیورٹی جمع کروا کے حصہ لینے والوں کے ٹینڈز...
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان نے پہلگام میں ہونے والے حملے کی شفاف تحقیقات کیلیے بھارت کو پیش کش کی ہے، جعفرآباد اور پہلگام واقعے کی شفاف تحقیقات کیلیے عالمی ماہرین کی کمیٹی تشکیل دی جائے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ بی ایل اے اور را ایک ہی ہیں جبکہ بلوچستان اور کے پی میں دہشت گردی، بھارت کے ملوث ہونے کے ثبوت ہیں جس کے ثبوت ہم غیر جانبدار تحقیقاتی کمیٹی کو دینے کیلیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا معاشی استحکام بھارت سے ہضم نہیں ہورہا، دنیا کو دیکھنا ہوگا کہ سب سے بڑی جمہوریت کا دعویٰ کرنے والا ملک کس طرح...
شام بھی اسرائیل کیساتھ تعلقات کی بحالی کیلیے تیار؛ امریکی رکن کانگریس کا دعوی WhatsAppFacebookTwitter 0 25 April, 2025 سب نیوز دمشق(آئی پی ایس )امریکی رکن کانگریس نے انکشاف کیا ہے کہ شام کے عبوری صدر احمد الشراع نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔بلومبرگ سے گفتگو میں امریکی رکن کانگریس کوری ملز نے بتایا کہ شام کے عبوری صدر احمد الشراع نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔کوری ملز وفد کے ہمراہ شام کے دورے پر پہنچے ہیں اور انھوں عبوری صدر احمد الشراع سے دمشق میں ملاقات بھی کی۔ دونوں رہنماوں نے امریکا کی طرف سے عائد اقتصادی پابندیوں کے خاتمے اور اسرائیل...
بھارتی سپریم کورٹ نے یوٹیوبر اور پوڈکاسٹر رنویر الہ آبادیا المعروف "بیئر بائسیپس" کے خلاف جاری تحقیقات کے مکمل ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر سماعت 28 اپریل کو کی جائے گی۔ رنویر الہ آبادیا پر ان کے یوٹیوب شو "انڈیا از گاٹ لیٹنٹ" میں والدین اور جنسی موضوعات سے متعلق نازیبا تبصروں کے باعث متعدد ایف آئی آرز درج ہوئیں۔ ان کیسز کے بعد 18 فروری کو سپریم کورٹ نے انہیں گرفتاری سے عبوری تحفظ دیا اور ان کا پاسپورٹ تھانے سائبر پولیس کے پاس جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔ جسٹس سریاکانت اور جسٹس این کوتیسور سنگھ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے واضح کیا ہے کہ چونکہ تفتیش مکمل ہو...
اس اعزاز کی پروقار تقریب نئی دہلی میں منعقد ہوئی۔ جس میں بی ایم جےکے ایڈوائزری بورڈ کے شریک صدر، ڈاکٹر سنجے نگرہ نے اس اعزاز کا اعلان کیا اور پروفیسر ادیب رضوی کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔ اسلام ٹائمز۔ جنوبی ایشیا کے خطے میں طب کے میدان میں گراں قدر خدمات کے اعتراف میں برٹش میڈیکل جنرل (بی ایم جے) نے ملک کے ممتاز سرجن اور انسان دوست شخصیت ڈاکٹر ادیب رضوی کو سال گزشتہ کا عالمی ایوارڈ سے نوازا ہے۔ برطانیہ کا یہ معتبر جریدہ ہر سال اُن ماہرینِ طب، محققین اور طبی اداروں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے، جنہوں نے شعبہ طب میں نمایاں اور مثالی خدمات انجام دی ہوں۔ اس اعزاز کی پروقار تقریب نئی دہلی میں...
لاہور:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر 2025 کے اختتام پر ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں چار مختلف ممالک کی بہترین کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ پاکستان کی باصلاحیت کپتان فاطمہ ثنا کو ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کی کپتانی سونپی گئی ہے۔ آئی سی سی ویمنز ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں فاطمہ ثنا کے ساتھ پاکستان کی منیبہ علی، نشرا سندھو، سعدیہ اقبال کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ اوپنرز کی جوڑی میں ہیلی میتھیوز اور منیبہ علی شامل ہیں۔ ویسٹ انڈیز کی ہیلی میتھیوز نے شاندار آل راؤنڈر کارکردگی دکھائی، 240 رنز اور 13 وکٹیں حاصل کرکے وہ نہ صرف ٹورنامنٹ کی ٹاپ وکٹ ٹیکر رہیں بلکہ اپنی ٹیم...
پاکستان اور ہنگری کے درمیان بغیر ویزا داخلے کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیے گئے ہیں، جس کا اطلاق سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کیلیے ہوگا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکاستان اور ہنگری کے درمیان سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کیلیے ویزا شرط ختم کرنے کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان ثقافت، آثار قدیمہ، ثقافتی ورثے کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط ہوئے ہیں۔ وزیرِ اعظم نے پاکستان اور ہنگری کے درمیان سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا کے خاتمے کے ساتھ ساتھ ثقافت، آثار قدیمہ اور ثقافتی ورثے کے شعبے میں تعاون کے حوالے سے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے جانے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیرِ اعظم محمد...
مصر نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے حماس کے ہتھیار ڈالنے کی تجویز رکھی ہے جسے آزادیٔ فلسطین کی تحریک نے یکسر مسترد کردیا۔ عرب میڈیا کے مطابق مصر کے دارالحکومت میں حماس اور اسرائیل کے درمیان غزہ جنگ بندی پر مذاکرات ثالثیوں کی موجودگی میں ہوئے۔ ان مذاکرات میں حیران کن طور پر مصر نے مطالبہ کیا کہ حماس غزہ میں جنگ بندی کے لیے تحریک آزادی سے دستبردار ہوجائے اور اسرائیل کے سامنے ہتھیار پھینک دے۔ مذاکراتی عمل میں شریک حماس کے ایک عہدیدار طاہر النونو نے عرب میڈیا کو بتایا کہ ہماری مذاکراتی ٹیم یہ تجویز حیران کر رہ گئی تھی۔ طاہر النونو کا کہنا تھا کہ حماس نے واضح کردیا کہ اس وقت ہتھیار ڈالنے کا موضوع زیرِ بحث ہی نہیں اور نہ ہی...
کراچی: ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی بھینس کالونی ڈیری ایسوسی ایشن کے عہدیداران سے ملاقات میں جانوروں کے فضلے سے بائیو گیس کے بڑے منصوبے کے لئے حکمت عملی مرتب دے دی گئی جبکہ ڈیری ایسوسی ایشن نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروا دی۔ مئیر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طارق علی نظامانی نے جانوروں کے فضلے سے بائیو گیس بنانے کے بڑے منصوبے کے لیے اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں اسی ہفتے میں ڈیری ایسوسی ایشن بھینس کالونی ضلع ملیر کے نمائندہ وفد سے دوسری ملاقات میں منصوبے کو حتمی شکل دینے کے لیے حکمت عملی مرتب دی گئی۔ اجلاس...
اسلام آباد: پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم 2025 میں شرکت کیلیے سعودی عرب سے اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایس آئی ایف سی کے تعاون سے منعقد کیے گئے پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم 2025 میں شمولیت کے لئے غیر ملکی کمپنیوں کے اعلیٰ حکام کی آمد جاری ہے۔ "سعودی گولڈ ریفائنری" کے ڈپٹی چیئرمین 'فیصل سلیمان الاُثَیم' ، سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ کے ڈائریکٹر پروجیکٹ مینجمنٹ عبدالسلام عبداللہ، سعودی جیولوجیکل سروے کے سی ای او بھی وفود کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ سعودی عرب کی وزارت برائے صنعت و معدنی وسائل کے ڈائریکٹر آف مائننگ انویسٹمنٹ 'احمد اید الثُبَیتی' اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ فن لینڈ کی کمپنی "میٹسو" کے...
پاکستانی شہریوں کو سویڈن کے شینگن ویزا کیلیے درخواست دیتے وقت فنڈز کے ثبوت سمیت تمام تقاضے پورے کرنے ہوتے ہیں۔ سویڈن تاریخی، قدرتی اور ثقافتی پرکشش مقامات کے دلکش امتزاج کی وجہ سے یورپ میں ایک اہم سیاحتی مقام کی حیثیت رکھتا ہے۔ دنیا بھر سے لوگوں کی بڑی تعداد اسے دریافت کرنے یا پُرسکون لمحات گزارنے کیلیے سویڈن کا دورہ کرتی ہے۔ کچھ ممالک کے شہریوں کو ویزا فری داخلے کی اجازت ہے لیکن زیادہ تر کو قلیل مدتی شینگن ویزا حاصل کرنا ہوتا ہے۔ اسی طرح پاکستانی شہریوں کو بطور سیاح سویڈن جانے کیلیے شینگن کا مختصر مدت کا ویزا حاصل کرنا ضروری ہے، سویڈن کا سفارت خانہ پاکستانی شہریوں اور یہاں قانونی طور پر مقیم افراد...
واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے غیر ملکی طالبعلموں اور دیگر افراد کے ویزوں کی درخواستوں پر سخت چھان بین کی ہدایات جاری کی ہیں۔ 25 مارچ کو بھیجے گئے مراسلے کے مطابق درخواست دینے والوں کے سوشل میڈیا مواد کی جانچ کی جائے گی تاکہ امریکا اور اسرائیل پر تنقید کرنے والوں کو ویزا نہ دیا جا سکے۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایسے غیر ملکی شہریوں کو ڈی پورٹ کرنے کا ایگزیکٹو آرڈر جاری کیا تھا جو امریکا یا اسرائیل پر تنقید کرتے ہیں۔ مزید پڑھیں: امریکا کی 23 ریاستوں کا ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف مقدمہ نئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ان درخواستوں کی اسکروٹنی کی جائے گی...
وزیراعظم شہباز شریف نے برطانیہ کے شاہ چارلس کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعطم شہبازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پربیان میں کہا کہ شاہ چارلس کی علالت سے متعلق پتا چلا۔ شاہ چارلس کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ مزید پڑھیں: برطانوی بادشاہ چارلس سوئم کینسر میں مبتلا ہوگئے شہباز شریف نے مزید کہا کہ شاہ چارلس کی جلد صحت یابی کے لیے اس گھڑی میں ہماری دعائیں ان کے اور شاہی خاندان کے ساتھ ہیں۔ برطانوی شاہی محل کی جانب سے گزشتہ روز جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ شاہ چارلس کو کیمو تھراپی کے عارضی ضمنی اثرات کے باعث اسپتال...
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دہشت گردی ایک بین الاقوامی مسئلہ ، اس سے نمٹنے کے لیے عالمی براداری کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ حکومت پاکستان دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کر رہی ہے، امریکا میں غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کی ملک واپسی میں ہر ممکن تعاون کریں گے، پاک امریکا کاکس کا اجلاس 30 اپریل کو نیو یارک میں منعقد کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکرسے ملاقات کے موقع پر کیا۔ملاقات میں جون میں کاونٹر ٹیررازم ڈائیلاگ کرانے پر اتفاق کیا گیا ۔ مزید پڑھیں: انسداد منشیات کیلیے دوست ممالک سے قریبی اشتراک چاہتے ہیں، محسن نقوی قائم...
لاہور: وفاقی وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی نے ’’ پاسکو‘‘ کے پاس موجود سرپلس سرکاری گندم کو گندم مصنوعات کی صورت میں ایکسپورٹ کیلیے فلورملز کو فروخت کرنے کی تجویز تیار کر لی جسے منظوری کیلیے پہلے اقتصادی رابطہ کمیٹی اور بعد ازاں وفاقی کابینہ کو ارسال کیا جائیگا۔ وفاقی کابینہ نے تجاویز کی حتمی منظوری دی تو کسانوں کے مفادات کے تحفظ اور انہیں مقامی گندم کی بہتر قیمت کی ادائیگی کو یقینی بنانے کیلیے گندم مصنوعات کی ایکسپورٹ کی سکیم دو سے تین ماہ بعد شروع کی جائیگی۔ مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا گندم اسکینڈل: محکمہ خوراک کے دو افسران کی ضمانت مسترد پاسکو کی گندم پر حکومت کی فلی لوڈڈ پرائس یعنی لاگت تو بہت زیادہ ہو چکی لیکن...
پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن سے قبل پشاور زلمی اور ملک کی معروف فوڈ چین کے درمیان اسپانسرشپ معاہدہ طے پا گیا ہے۔ لاہور کے مقامی فائیو اسٹار ہوٹل میں ہونے والی اس تقریب میں پشاور زلمی کے صدر اور سابق قومی کپتان انضمام الحق سمیت نامور کرکٹرز اور ابرارالحق سمیت نامور شوبز شخصیات نے شرکت کی۔ معاہدے کے تحت پشاور زلمی کی جانب سے انضمام الحق جبکہ فوڈ چین کی جانب سے عمران اعجاز نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔ یہ معاہدہ ایک سال کے لیے طے پایا ہے، تاہم اسے پانچ سال تک توسیع دی جا سکتی ہے۔ تقریب سے خطاب میں سابق قومی کپتان انضمام الحق سمیت دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ یہ پارٹنرشپ...
بھارت کے دورے پر آئی برطانوی خاتون 2 بار زیادتی کا نشانہ بن گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق برطانوی خاتون سے زیادتی کا واقعہ نئی دہلی کے جنوب مغربی علاقے میں پیش آیا۔ برطانوی خاتون کو ایک بار اس کے دوست نے جبکہ دوسری بار لفٹ میں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ برطانوی خاتون کی بھارتی شہری سے سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی تھی۔ برطانوی خاتون اپنے دوست سے ملنے بھارت آئی تھی۔ خاتون کے دوست نے ہوٹل کے کمرے میں اس کے ساتھ زیادتی کی اور مزاحمت کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا۔ برطانوی خاتون کے مطابق جب وہ واقعے کی اطلاع دینے کے لیے ہوٹل کے ریسپشن جانے کے لیے لفٹ...
کراچی: پی آئی اے کی برطانیہ کے لیے پروازوں کی بحالی کے لیے برطانوی ائیرسیفٹی کمیٹی کا اہم اجلاس 20 مارچ کو ہوگا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق برطانوی ائیر سیفٹی کمیٹی پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایئرلائنز پر عائد پابندی ہٹانے پر غور کرے گی۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے پر عائد پابندی ہٹنے کی صورت پی آئی اے نے فوری طور پر برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کی تیاری کر رکھی ہے، پی آئی اے انتظامیہ نے لندن، مانچسٹر اور برمنگھم کے لیے فلائٹ آپریشن کی تیاری کی ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ جولائی 2020ء میں پائلٹس کے مشکوک لائسنس کا معاملہ سامنے آنے پر برطانیہ سمیت یورپ نے پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی عائد کی...
اسلام آباد: وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے ڈیلی ویجز ملازمین کے لیے بڑی خبر سامنے آگئی، مستقلی کے معاملے پر وزیراعظم نے کمیٹی تشکیل دے دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے کے معاملے پر کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت تعلیم کی جانب سے سمری بھیجے جانے پر کمیٹی تشکیل دی گئی، ہے۔ اس وقت گریڈ ایک سے 14 کا نان ٹیچنگ اسٹاف گزشتہ کئی برس سے کام کررہا ہے جب کہ گریڈ 16-17 کے اساتذہ بھی مستقلی کے منتظر ہیں۔
اسلام آباد: اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ 18 سے گریڈ 19 میں ترقی کیلیے 43 ویں مِڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کیلیے 162 افسران کو نامزد کر دیا ہے۔ نامزد افسران میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے شرجیل نور، حسن وقار چیمہ، خرم پرویز، سعد بن اسد، عثمان اشرف، شمیر اقبال، اویس مشتاق، شہریار احمد، حناء ارشد، جنید اقبال خان، فضلِ ربی، عبدالرحمان، امبر گیلانی، بابر صاحب الدین، عامر حسین، عون حیدر گوندل، میر باز خان، ذوالفقار علی کرار، محمد فیصل سلیم، جمیل احمد، جمعہ داد، شکیل احمد، عمر لیاقت رندھاوا، قرۃ العین ملک ا، محمد عدنان زاہد، پولیس سروس آف پاکستان کے محمد ہاشم، وسیم ریاض، محمد عمران خان، محمد عمران و دیگر شامل ہیں۔
برطانیہ میں یوکرین سے اظہارِ یکجہتی کے لیے منعقدہ سربراہی اجلاس میں یورپی رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ جنگ جاری رہنے تک یوکرین کو فوجی امداد فراہم کی جاتی رہے گی اور روس پر اقتصادی دباؤ میں اضافہ کیا جائے گا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی کے درمیان کشیدگی کے بعد، برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر کی میزبانی میں یہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی اور دیگر یورپی ممالک کے سربراہان، نیٹو کے سیکرٹری جنرل، یورپی کمیشن اور یورپی کونسل کے صدور شریک ہوئے۔ اجلاس میں روس-یوکرین جنگ کے خاتمے کی کوششوں اور یورپی دفاع کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔...
برطانیہ کے شاہی خاندان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ @RoyalFamily پر جاری کردہ ایک پیغام کے مطابق برطانیہ کے بادشاہ اور ملکہ نے دارجیلنگ ایکسپریس میں کھجوریں پیک کرنے کے عمل میں حصہ لیا۔ رمضان کے مقدس مہینے میں روایتی طور پر روزہ افطار کرنے کے لیے سب سے پہلے کھجور کھائی جاتی ہے اور اسی روایت کو مدنظر رکھتے ہوئے شاہ چارلس اور ملکہ کیملا نے مقامی اسپتالوں کے لیے کھجوریں پیک کرنے میں مدد فراہم کی تاکہ روزہ دار افطار کے وقت ان کھجوروں سے روزہ افطار کر سکیں۔ دارجیلنگ ایکسپریس ایک معروف ریستوران ہے جہاں برطانیہ کے بادشاہ شاہ چارلس سوم اور ان کی اہلیہ نے رمضان المبارک کے موقع پر مسلم برادری کے ساتھ یکجہتی کا اظہار...
فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی( ایف آئی اے) اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے امریکی ویزے کے لیے جعلی دستاویزات فراہم کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق امریکی قونصل خانہ کراچی کی جانب سے تحریری شکایت پرامریکی ویزے کے حصول کے لیے شہریوں کو جعلی دستاویزات فراہم کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ ملزم کی شناخت عمیر اسلم کے نام سے ہوئی۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے 2 خواتین کو جعلی اپوائنٹمنٹ لیٹر جاری کیا۔ ملزم نے خواتین کو ویزا پراسس فیس کی جعلی بینک ٹرانزیکشنز سلپ بھی جاری کی۔ گرفتار ملزم نارتھ ناظم آباد میں واقع ٹریول ایجنسی میں ملازمت کر رہا تھا۔ ملزم نے خواتین سے مجموعی طور پر ایک لاکھ 34 ہزار...
پہلے مرحلے میں سندھ کے مختلف ہائے ویز کے 11 مقامات پر سندھ موٹرویز پیٹرولنگ پولیس تعینات کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ حکومتِ سندھ کا شہروں کے درمیان اہم ہائے ویز، شاہراہوں پر"پیٹرولنگ پولیس" متعارف کروانے کا فیصلہ، شہروں میں جرائم کی بیخ کنی کیلئے جدید کیمروں کی تنصیب سمیت دیگر اقدامات کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے شاہراہوں کو محفوظ بنانے کیلئے پیٹرولنگ پولیس تعینات جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت صوبے میں "ہائے ویز پیٹرولنگ" متعارف کروانے سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا، سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اجلاس میں ڈی آئی جیزٹی اینڈ ٹی، ایڈمن کراچی، کرائم اینڈ انویسٹی گیشنز، ٹریفک حیدرآباد، سی آئی اے، ہیڈکواٹرز، اسٹبلشمنٹ، آئی ٹی، فنانس،...
پاکستانی شہریوں کیلیے ایک اچھی خبر سامنے آئی ہے، وفاقی حکومت کی جانب سے مختصر وقفے کے بعد شہریوں کو دوبارہ اُزبکستان میں ملازمت حاصل کرنے کیلئے درخواست کی اجازت دے دی گئی۔ وفاقی حکومت نے پاکستانی ورکرز پر سے پابندی ہٹاتے ہوئے انہیں ازبکستان میں ملازمتیں تلاش کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ یہ فیصلہ تاشقند میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے پابندی ہٹانے کی تجویز کے بعد سامنے آیا۔ بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ (BEOE) نے ایک نوٹس جاری کیا ہے جس میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ تاشقند میں پاکستانی سفارت خانے نے ازبکستان میں ملازمتیں تلاش کرنے میں مدد کے لیے کارکنوں کو رجسٹر کرنے کی سفارش کی ہے۔ بیرون ملک...
مدینہ منورہ (مانیٹرنگ ڈیسک) مسجد نبوی میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 50 لاکھ 32 ہزار سے زاید نمازیوں اور زائرین نے حاضری دی جبکہ 5 لاکھ 49 ہزار سے زیادہ افراد نے روضہ رسولؐ کی زیارت کی۔ حرمین شریفین کے امور کی دیکھ بھال کرنے والی جنرل اتھارٹی کے مطابق 2 لاکھ 69 ہزار 238 افراد نے ریاض الجنہ میں نوافل ادا کیے۔ زائرین کی سہولت کیلیے مختلف زبانوں میں ترجمے کی خدمات 10 ہزار 302 افراد کو فراہم کی گئیں۔ مسجد نبوی میں زائرین کیلیے 1 لاکھ 34 ہزار سے زاید افطار پیکٹ تقسیم کیے گئے، جن میں روزہ داروں کیلیے مزیدار کھانے شامل تھے۔ اس کے علاوہ 1 ہزار 360 ٹن زمزم کی فراہمی کی گئی اور...
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کوچ انیل کمبلے کا کہنا ہے کہ اسٹار بیٹر ویرات کوہلی بہت زیادہ کوشش کر رہے ہیں اور یہی چیز ان کے لیے اس وقت میں مشکلات پیش کر رہی ہے۔ ورلڈ کپ 2023 کے بعد سے ویرات کوہلی چھ ایک روزہ اننگز میں محض 137 رنز اسکور کر سکیں ہیں جس میں صرف ایک نصف سینچری شامل ہے۔ دبئی میں کھیلے گئے چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے پہلے میچ میں ویرات کوہلی 22 رنز بنا کر بنگلادیشی لیگ اسپنر رشاد حسین کی وکٹ بنے۔ ای ایس پی این کرک انفو پر گفتگو کرتے ہوئے انیل کمبلے کا کہنا تھا کہ وائٹ بال فارمیٹ میں ویرات کوہلی کی اتنے عرصے تک خراب فارم...
ویب ڈیسک: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ انسداد منشیات کے لیے دوست ممالک سے قریبی اشتراک چاہتے ہیں۔ اسلام آباد میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیرعلی مبارک علی عیسی الخطیر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ قطر میں قید پاکستانی شہریوں کی رہائی کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔ انسداد منشیات کے سلسلے میں باہمی اشتراک کار بڑھانے پربھی اتفاق کیا گیا۔ ریڈ کراس آج شیری بیباس اور اس کے دو بچوں کی میتیں اسرائیل لائے گی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ قطر سے انتہائی قریبی تعلقات ہیں۔ جلد قطر کا دورہ کرکے...
کراچی: ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے گارڈن سے لاپتہ 2 کمسن بچوں کی تلاش کے لیے پنجاب کے مختلف مزاروں پر پوسٹر آویزاں کر دیے ہیں ، پوسٹر میں پولیس نے بچوں کو تلاش میں مدد فراہم کرنے والے کو انعام دینے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سٹی عارف عزیز نے بتایا کہ گزشتہ ماہ 14 جنوری کو گارڈن سے 2 بچے 5 سالہ علیان اور 6 سالہ علی رضا لاپتہ ہوگئے تھے جن کے اغوا کا مقدمہ گارڈن تھانے میں درج ہے۔ بچوں کی تلاش کیلیے ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کی جانب سے پنجاب کے مزاروں پر جا کر وہاں بچوں کی تصاویر کے پوسٹر آویزاں کیے گئے ہیں جس میں...
پاکستانی خلائی مشن کا نام تجویز کرنیوالے کیلیے خطیر رقم کے انعام کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 18 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان نے چاند کیلئے مخصوص اپنا پہلا خلائی مشن بھیجنے کا اعلان کردیا ہے اور اس منصوبے میں عوام کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔پاکستان خلائی میدان میں بھی اہم سنگ میل عبور کرنے کے قریب ہے جس میں پاکستان چاند پر اپنا پہلا مشن بھیجے گا۔تفصیلات کے مطابق پہلا چاند روور مشن 2028 میں روانہ ہوگا۔ سپارکو نے پاکستان کے پہلے چاند روور کا نام رکھنے کے لیے ملک گیر مقابلے کا بھی اعلان کیا ہے۔سپارکو نے اپنے اعلان میں پاکستانی خلائی مشن میں عوام کو شمولیت کا سنہری موقع...
اسلام آباد: ذرائع کا کہنا ہے کہ ریکوڈک مائننگ کمپنی نے حکومت کی جانب سے سیکیورٹی سروسز فریم ورک ایگریمنٹ ( SSFA) اور مفاہمتی یادداشت کے مطابق سہولیات فراہم نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے، جس سے کمپنی کو 3لاکھ 90 ہزار ڈالر کے اضافی اخراجات کرنے پڑے ہیں۔ ادھر وزیراعظم آفس نے ریکوڈک مائننگ کمپنی کی جانب سے ایف سی بلوچستان کو جمع کرائی گئی رقم کی بروقت ادائیگی کرنے کی درخواست کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق داخلہ ڈویژن نے ای سی سی کی حالیہ میٹنگ میں بتایا کہ ایف سی بلوچستان کو ریکوڈک منصوبے کو محفوظ بنانے کی ذمہ داری بھی سونپی گئی ہے۔ ریکوڈک مائننگ کمپنی کے ساتھ طے شدہ معاہدے کے...
گریمی ایوارڈز 2025 میں معروف ریپر کانیے ویسٹ کی اہلیہ بیانکا سینسوری کے اپنے کپڑے اتارنے کے واقعے کے حوالے سے ایک انکشاف سامنے آیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکارہ رائلی مے لیوس نے بتایا کہ مجھے محسوس ہوا کہ بیانکا سینسوری شاید اس اسٹنٹ کے لیے پوری طرح تیار نہیں تھیں۔ اداکارہ نے مزید بتایا کہ مجھے ایسا محسوس ہوا جیسے وہ اس معاملے کو اسکینڈلائزڈ بنانے پر مکمل طور پر راضی نہیں تھیں۔ یہ خبر پڑھیں : کانیے ویسٹ اور بیانکا کو گریمی ایوارڈز میں نازیبا حرکت کی وجہ سے لاکھوں ڈالرز کے نقصان کا خدشہ رائلی مے لیوس نے میڈیا کو یہ بھی بتایا کہ دراصل بیانکا سینسوری کے فوٹو شوٹ کے وقت برہنہ ہونے سے قبل جوڑے کے درمیان بحث بھی ہوئی...
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کی بحالی کے لیے ٹیکس مراعاتی پیکیج کا فیصلہ مؤخر کر دیا ہے۔ تعمیراتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے سبسڈی دینے اور ذرائع آمدن ظاہر کرنے سے چھوٹ کے معاملات ابھی طے نہیں ہوسکے۔ ٹیکس حکام نے ایک بار پھر کاروباری طبقے کی طرف سے پہلی مرتبہ گھر، دکان یا دفتر خریدنے والوں کو 5 کروڑ روپے کے مساوی ایمنسٹی دینے کی تجویز کی مخالفت کی ہے۔ حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ ایک روز قبل ہاؤسنگ سیکٹر ٹاسک فورس نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور انہیں جائیداد کی خریداری پر ٹیکسوں میں کمی اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کی سفارشات کے بارے میں...
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کی بحالی کیلیے ٹیکس مراعاتی پیکیج کا فیصلہ مؤخر کر دیا ہے۔ تعمیراتی سرگرمیوں کے فروغ کیلیے سبسڈی دینے اور ذرائع آمدن ظاہر کرنے سے چھوٹ کے معاملات ابھی طے نہیں ہوسکے۔ ٹیکس حکام نے ایک بار پھر کاروباری طبقے کی طرف سے پہلی مرتبہ گھر، دکان یا دفتر خریدنے والوں کو 5 کروڑ روپے کے مساوی ایمنسٹی دینے کی تجویز کی مخالفت کی ہے۔ حکومتی ذرائع نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ ایک روز قبل ہاؤسنگ سیکٹر ٹاسک فورس نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور انہیں جائیداد کی خریداری پر ٹیکسوں میں کمی اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنیکی سفارشات کے بارے میں بتایا،...
میونخ (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے سابق انٹیلی جنس چیف شہزادہ ترکی نے غزہ کے لیے صدر ٹرمپ کا اعلان مسترد کرتے ہوئے نیا پلان تجویز کردیا۔ عرب خبر رساں ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں شہزاد ترکی الفیصل نے غزہ کے لوگوں کو بے دخل کرنے کے ٹرمپ کے پلان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کا منصوبہ کہیں بھی قابل فروخت نہیں ہے‘ غزہ کے لیے ٹرمپ کی تجویز ناقابل عمل ہے بلکہ واشنگٹن کو غزہ کی بحالی کے لیے مدد کرنی چاہیے۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے لبنان، غزہ اور شام کے جنگ زدہ عوام کے لیے امدادی سامان بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں 24ویں امدادی کھیپ جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ کراچی سے روانہ کر دی گئی۔این ڈی ایم اے کے مطابق اس امدادی کھیپ میں 60 ٹن سامانشامل ہے، جس میں ٹینٹ، ترپال اور گرم خیمے موجود ہیں تاکہ جنگ سے متاثرہ عوام کو شدید موسم میں مدد فراہم کی جا سکے۔اب تک این ڈی ایم اے لبنان، غزہ اور شام کے لیے مجموعی طور پر 1,861 ٹن امدادی سامان روانہ کر چکا ہے جس میں خوراک، طبی سامان، خیمے اور دیگر ضروری اشیاء شامل...
کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کی جانب سے لبنان، غزہ اور شام کے متاثرین کے لیے 24ویں امدادی کھیپ روانہ کر دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر این ڈی ایم اے کی جانب سے غزہ،لبنان اور شام کے لیے امداد کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے ۔ جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی سے امدادی سامان کی 24ویں کھیپ روانہ کر دی گئی۔امدادی کھیپ میں ٹینٹ،ترپال اور گرم خیموں پر مشتمل 60 ٹن امدادی سامان فلسطین کے لیے روانہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ این ڈی ایم اے لبنان، غزہ اور شام کے لیے مجموعی طور پر1 ہزار861 ٹن امدادی سامان بھجوا چکا ہے۔حکومت پاکستان لبنان،فلسطین اور شام کی جنگ زدہ عوام...

26ویں آئینی ترمیم کے دوران "غائب" رہنے والے پی ٹی آئی ارکان کیلیے بری خبر ۔۔۔بانی پی ٹی آئی کا " بڑا فیصلہ" آ گیا
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے 26ویں آئینی ترمیم کے دوران" غائب" رہنے والے پی ٹی آئی ارکان کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا۔ "جنگ " نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے زین قریشی کے علاوہ غائب رہنے والے ارکان اسمبلی کو نکالنے کی ہدایت کردی۔ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کی سینئر قیادت کو پیغام بھجوا دیا اور ان ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیدیا کہ جو لوگ 26ویں آئینی ترمیم کے دن چھپے رہے ان کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں۔ آج کا کام کل پر چھوڑنے کی عادت ترک...
کراچی:الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے تعاون سے این ڈی ایم اے نے فلسطین، لبنان اور شام میں جنگ کے متاثرین کے لیے 60 ٹن امدادی سامان پر مشتمل 24 ویں کھیپ روانہ کر دی۔ امدادی کھیپ میں بھیجے گئے سامان کی مقدار 60 ٹن ہے، جس میں موسم سرما کے خیمے، ترپال اور چادریں بھی شامل ہیں۔امدادی سامان مصر کے لیے روانہ کی گئی پرواز کے ذریعے بھیجا گیا ہے، جہاں سے یہ سامان فلسطین، لبنان اور شام پہنچایا جائے گا۔ اس حوالے سے کراچی کے جناح ٹرمینل (ائیرپورٹ) پر منعقدہ تقریب میں وزارت خارجہ، این ڈی ایم اے اور الخدمت فاؤنڈیشن کے سینئر حکام نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران...
کراچی: جاپان کی کمپنیوں نے کراچی سمیت سندھ بھر میں ٹرانسپورٹ سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنا شروع کردیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے جاپان کے سفیر اکاماٹسو شیوچی ( نے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جاپانی کمپنیوں کو کراچی میں ماس ٹرانزٹ منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت صوبے بھر میں ٹرانسپورٹ کے نظام کو بہتر کرنے کے لیئے کام کر رہی ہے تاکہ ہم اپنے لوگوں کو بہترین سفری سہولیات فراہم کر سکیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہماری حکومت ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ...
لاہور: سسرال والوں کے تشدد کی وجہ سے گھر چھوڑنے والی خاتون کو فروخت کرنے کی غرض سے اغوا کرلیا گیا، جسے بازیاب کروا کر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان سیف سٹیز کے مطابق خواتین کو اغوا کرنے والے گروہ کو گرفتار کرکے شاہدرہ کی رہائشی مغوی خاتون کو جہلم سے بہ حفاظت بازیاب کروا لیا گیا ہے۔ خاتون سسرال والوں کے تشدد سے دل برداشتہ ہو کر گھر چھوڑ آئی تھی، جسے ملزمان نے تحفظ کا جھانسہ دیا اور بیچنے کی نیت سے اغوا کر لیا۔ موقع ملتے ہی خاتون نے 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر کال کر کے مدد طلب کی۔ ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جہلم...

میرپورخاص، میئرعبدالرئوف غوری 67 ویں پھولوں کی نمائش کے انتظامات کاجائزہ لینے کیلیے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
میرپورخاص، میئرعبدالرئوف غوری 67 ویں پھولوں کی نمائش کے انتظامات کاجائزہ لینے کیلیے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
کراچی: قذافی کے بعد نیشنل اسٹیڈیم کراچی بھی چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی کے لیے پوری طرح تیار ہوگیا، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ذاتی مانیٹرنگ اور ورکرز کی دن رات محنت کی بدولت منصوبہ 120 روز میں مکمل کر لیا گیا۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا افتتاح کل شام ہوگا جہاں رنگا رنگ افتتاحی تقریب ہوگی۔ معروف گلوکار علی ظفر، شفقت امانت علی اور ساحر علی بگا اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔ آتش بازی اور لائٹس شو کا شاندار مظاہرہ ہوگا جبکہ عوام کا داخلہ مفت ہوگا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ 28 ستمبر کو نیشنل اسٹیڈیم کے تعمیراتی کام کا آغاز ہوا اور الحمدللہ 31 جنوری کو تعمیراتی کام مکمل...
کراچی : این ڈی ایم اے کی جانب سے فلسطین، لبنان اور شام کیلیے 23 ویں امدادی کھیپ روانہ کی جارہی ہے
ریاض(نیوز ڈیسک) سعودی عرب نے پاکستان سمیت 14 ممالک کے لیے نئی ویزا پالیسی متعارف کرواتے ہوئے ایک سال کی ملٹی پل انٹری ویزا سہولت کو معطل کردیا۔ سعودی حکام نے سیاحت، کاروبار اور خاندانی وزٹ کے لیے جاری کیے جانے والے ایک سالہ ملٹی پل ویزے کو معطل کرتے ہوئے صرف سنگل انٹری ویزہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان، بھارت، بنگلادیش، الجزائر، مصر، ایتھوپیا، انڈونیشیا، عراق، اردن، مراکش، نائیجیریا، سوڈان، تیونس اور یمن کیلیے نئی ویزا پالیسی کا اعلان کیا گیا ہے، جس کا اطلاق یکم فروری 2025 سے ہوگیا۔ سعودی حکام کے مطابق یہ اقدام ان افراد کو روکنے کے لیے اٹھایا گیا ہے جو طویل المدتی ویزہ کا...
اسلام آباد(اے پی پی) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ چینی کی قیمتوں اور دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی مشترکہ پالیسی مرتب کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو اپنے زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کے اجلاس میں کیا۔وزارت صنعت و پیداوار سے جار ی بیان کے مطابق اجلاس میں ملک میں چینی کی پیداوار اور طلب کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)راشد محمود لنگڑیال سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے چیمپیئنز ٹرافی کا میچ دبئی جا کر دیکھنے والے شائقین کو خوش خبری سنا دی۔ پی سی بی سلیکشن کمیٹی کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ دبئی کے لیے ویزا کا مسئلہ حل ہوگیا ہے، جس کے پاس میچ کا کارڈ یا ٹکٹ ہوگا اس کو ویزا مل جائے گا۔ محسن نقوی نے کہا کہ دبئی جانے کے حوالے سے چارٹرڈ فلائٹس کے لیے پی آئی اے سے بات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی سی کے ساتھ میچ پاسز کی ڈیل طے پائی ہے جس کے تحت آئی سی سی سے طے شدہ رقم...
کراچی(کامرس رپورٹر)ایمپلائر فیڈریشن آف پاکستان (ای ایف پی) کے سابق صدر مجید عزیز نے تمام54 رکن اسلامک ممالک کے لیے ابتدائی طور پر تاجروں کے لیے ایک مشترکہ او آئی سی ویزہ کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا 5 سال، برطانیہ 10سال اور یورپی یونین 5 سال کے لیے ویزہ جاری کرتا ہے مگر کوئی بھی اوآئی سی ملک طویل مدت کے ویزے کی پیشکش نہیں کرتا۔پاکستانی تاجروں کو اگرچہ غیر اسلامی ممالک خطرہ نہیں سمجھتے لیکن اسلامی ممالک میں ایسا برتاؤ کا سامنا کرتے ہیں جیسے وہ خطرہ ہوں۔ان خیالات انہوں نے اسلامی چیمبر آف کامرس اینڈ ڈیولپمنٹ کے زیر اہتمام ’’بزنس ٹورازم ایز اے ٹول فار پرفارمنگ سسٹین ایبل ٹورازم‘‘ کے موضوع پر اپنے کلیدی...
فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر )نے آئندہ مالی سال2025-26 میں بڑے ترقیاتی منصوبے مکمل کرنے کے لیے حکومت سے 30 ارب روپے مانگ لیے ہیں یہ رقم 10 مختلف ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کی جائے گی۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان ریزز ریونیو پروگرام کے لیے 17 ارب 83 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے جبکہ 21 ارب 51 کروڑ لاگت کے منصوبے پر اب تک 3 ارب 36 کروڑ خرچ ہوچکے ہیں۔ ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ عالمی بینک کی فنڈنگ سے جاری منصوبے کا مقصد استعداد کار اور ریونیو میں اضافہ ہے، اے ڈی بی کی فنڈنگ سے علاقائی بارڈر سروس میں بہتری کے لیے 9 ارب 20...
کراچی: بھارتی سرکار نے شہر کے سون پوری شمشان گھاٹ اوردیگر مندروں میں رکھی 400 سے زائد استھیوں کے گنگامیا میں و سرجن کے لیے ویزے جاری کر دیے جو 2 فروری کو کینٹ اسٹیشن سے استھیاں واہگہ روانہ کی جائینگی۔ ہریدوار تک سفر پیدل اور گاڑیوں کے ذریعے طے کیا جائیگا، بھارت کی جانب سے اسپانسرشپ کی عائد شرط کے سبب استھیوں کی روانگی میں 8 سال کا طویل عرصہ بیت گیا۔ گنگا میں بہانے سے قبل استھیوں پر 100 کلو دودھ کی دھاریں بہائی جائینگی، 400 کے لگ بھگ استھیوں میں ایک استھی 14 سال پرانی اور سال 2011 میں دیہانت کرنے والے فرد کی ہے۔ بھارت میں 144 سال کے بعد جاری مہا کمبھ...
کراچی(بزنس رپورٹر) سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ (ایس ایس ڈبلیو ایم بی) کے مینیجنگ ڈائریکٹر طارق علی نظامانی نے سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کراچی کی چھتری تلے سائٹ ایریا کو صاف اور سبز بنانے کے لیے ایس ایس ڈبلیو ایم بی کی مکمل حمایت اور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔اس مقصد کے حصول کے لیے انہوں نے ایم او اے کے دستخط کنندگان کے درمیان قریبی ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا۔سائٹ کی طرح دیگر صنعتی علاقوں کے ساتھ جلد سالڈ ویسٹ لفٹنگ کا معاہدہ کیا جائے گا۔اس سال جدید جی ٹی ایس کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمے کے افسران کے ہمراہ سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کراچی...
اسلام آباد (آن لائن) عدالت عظمیٰ نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر فریقین کو نوٹس جاری کر تے ہوئے ان سے جواب طلب کرلیا، عدالت نے فل کورٹ بینچ بنانے اور کیس کی کارروائی براہ راست نشر کرنے کی درخواست پر بھی نوٹس جاری کردیے ہیں۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال پر مشتمل 8 رکنی آئینی بینچ نے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی۔
کراچی:ایوی ایشن سیفٹی کے معیارات کا جائزہ لینے کے لیے برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ اور برطانیہ کے سول ایوی ایشن کا وفد پاکستان پہنچ گیا۔ ترجمان سی اے اے برطانیہ کے محکمہ برائے ٹرانسپورٹ (DfT) اوربرطانوی سول ایوی ایشن اتھارٹی کا وفد پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے حفاظت کے معیارات کاجائزہ لینے کے لیے پاکستان پہنچا ہے۔یہ دورہ پاکستانی ہوائی کیریئرز کی جانب سے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کرنے کی جانب اگلا قدم ہے، دورہ کرنے والے وفد کی میزبانی سی اے اے کے ڈائریکٹر جنرل نادر شفیع ڈار اور ان کی ٹیم کے نے کی۔سول ایوی ایشن اتھارٹی(پاکستان)اور برطانوی وفود کے درمیان کئی اعلیٰ سطح ملاقاتیں ہوں گی،جن میں ہوا بازی کے...
ایوی ایشن سیفٹی کے معیار کا جائزہ لینے کے لیے برطانیہ کا وفد پاکستان پہنچ گیا۔ برطانیہ کے محکمہ ٹرانسپورٹ اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کا وفد پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی( پی سی اے اے) کے سیفٹی معیار کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان پہنچا ہے۔ یہ تشخیص پاکستانی کیرئیرز کی جانب سے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کرنے کی جانب اگلا قدم ہے۔ دورہ کرنے والے وفد کی میزبانی پی سی اے اے کے ڈائریکٹر جنرل نادر شفیع ڈار اور ان کی ٹیم کے ماہرین نے کی۔ دونوں فریقین کے درمیان کئی اعلیٰ سطح ملاقاتیں ہوں گی جن میں ہوا بازی کے حفاظتی پروٹوکول، دستاویزات کا جائزہ لینے اور آپریشنل طریقہ کار کا جائزہ...
مریدکے(صباح نیوز) وفاقی وزیربرائے صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت کی زراعت کی ترقی کیلئے دن رات کوشاں ہے ،زراعت کی ترقی کے سلسلہ میں بیلاروس ،چین سمیت کئی ممالک سے بات چیت جاری ہے ۔ان خیالات کا اظہار راناتنویرحسین نے اتوارکے روز مرید کے میں مرکز سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کے حکام، صوبائی ایڈمنسٹریٹرز، کسان رہنمائوںاور اینگرو فرٹیلائزرز کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ کسانوں کوسرکاری قیمت پر اعلیٰ میعار کی کھاد کی فراہمی یقینی بنانے اور حکومتی کوششوں کو سپورٹ فراہم کرنے کیلئے اینگرو فرٹیلائزرز نے مریدکے میں مرکز سینٹر کا افتتاح کردیا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ زراعت کی...
کراچی: برطانیہ کیلئے پاکستانی ائیرلائنز کی پروازوں کی بحالی کے معاملے پر برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی 7 رکنی ٹیم آڈٹ کے لیے آج پاکستان پہنچے گی۔ ذرائع کے مطابق برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی ٹیم پیر سے پاکستان سول ایوی ایشن کا آڈٹ شروع کرے گی، برطانوی ٹیم سی اے اے کے لائسنسنگ، ائیروردینیس، فلائٹ اسٹینڈرڈ سمیت دیگر شعبہ جات کا آڈٹ کرے گی۔ ڈی جی سی اے اے نادر شفیع ڈار کی صدارت پاکستان سی اے اے کی ٹیم برطانوی حکام کو بریفنگ دی جائے گی،27 جنوری سے 6 فروری تک برطانوی ٹیم پاکستان سی اے اے کا آڈٹ کرے گی۔ آڈٹ میں کامیابی پر پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ائیرلائنز پر 2020 سے برطانیہ میں لگی پابندی ختم...
اسلام آباد: پاک بحریہ نے نویں امن مشق اور پہلے امن ڈائیلاگ کی میزبانی کے لیے تیاری مکمل کرلی، نویں بین الاقوامی امن مشق 7 سے 11 فروری تک منعقد کی جائے گی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق امن 2025 کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ نیول چیفس اور کوسٹ گارڈز کے سربراہوں کا انٹرنیشنل امن ڈائیلاگ کا ہونا ہے۔ امن ڈائیلاگ میں دنیا بھر کی سینیئر عسکری قیادت علاقائی سلامتی اور سمندری خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر غور کرے گی۔ مشق کے ساتھ ساتھ ہونے والے پہلے انٹرنیشنل امن ڈائیلاگ میں دنیا بھر سے کم و بیش 120 وفود شرکت کریں گے۔ امن مشق 2025 میں دنیا بھر سے کم و...
اسلام آباد(اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یونائیٹڈ اسٹیٹس چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا اور یو ایس پاکستان بزنس کونسل کے اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران کان کنی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کےشعبوں میں سرمایہ کاری اور تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ نے امریکی سرمایہ کاروں کو پاکستان کے کان کنی اور آئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی۔وزیر داخلہ نے پاکستان میں کام کرنے والی امریکی کمپنیوں کے مسائل سنے اور ان کے تحفظات کو ترجیحی بنیادوں پر دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ پاکستان بزنس کونسل پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع سے فائدہ اٹھا...
دبئی: شیخ محمد بن راشد المکتوم ایکسپو کی میٹرو سروس کا افتتاح کرنے کے بعد منصوبے کا معاینہ کررہے ہیں دبئی: متحدہ عرب امارات کے گولڈن ویزا کے لیے مزید 3 نمایاں شعبوں کا انتخاب عمل میں لایا گیا ہے۔ اس حوالے سے گلف نیوزکی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال میںیو اے ای نے اپنے گولڈن ویزا پروگرام کو وسعت دی ہے، جس میں مدتی رہائش کو طول دیتے ہوئے ماہر پیشہ ور افراد اور اعلیٰ سرمایہ کارکے حامل افراد بھی شامل ہیں، یہ توسیع دورنو کی تعلیم، جدید ٹیکنالوجی اور اعلیٰ نشستوں والی ملازمت جیسے شعبوں میں ماہرین کو راغب کرنے، اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے عزائم کا واضح اظہار ہے۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق خلیجی...