data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251028-02-9

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن ماڈل کالونی ظفر احمد خان، ٹاؤن میونسپل کمشنر ابراہیم عمرانی، ٹاؤن وائس چیئرمین فیصل باسط کی زیر صدارت ٹاؤن کونسل ماڈل کالونی کا 25واں باقاعدہ اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ٹاؤن یوتھ کونسلر مصعب خالد نے کیا اور ٹاؤن وائس چیئرمین فیصل باسط نے حدیث مبارکہ پیش کی۔ٹاؤن وائس چیئرمین فیصل باسط نے گزشتہ اجلاس کا مسودہ پیش کیا اور قراردادوں کی توثیق کروائی۔اراکین کی جانب سے پیش کردہ مذکورہ قراردادوں کو اتفاق رائے سے منظور کرلیا گیا۔جیسا کہ ٹاؤن کونسل ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کے علم میں ہے کہ ماڈل کالونی ٹاؤن کی حدود میں آنے والی گورنمنٹ پراپرٹی جس میں اسکولز ڈسپنسریز پارکس پلے گراؤنڈز لائبریری اور دیگر ٹاؤن کی ملکیتی بلڈنگز اوپن ایریاز کے کاغذات کے حصول کے لیے ٹاؤن انتظامیہ کو دشواریوں کا سامنا ہے جس کی وجہ سے کچھ جگہوں پر دیکھنے میں آیا ہے کہ لینڈ مافیا مختلف طریقوں سے ان پراپرٹیز کو ہتھیانے کی کوششوں پر گامزن ہے جبکہ ٹاؤن انتظامیہ کو کاغذات کی عدم فراہمی کی وجہ سے اپنے دفاع میں مشکلات کا سامنا ہے اس سلسلے میں ٹاؤن میں ایک محکمہ ویجیلنس کا قیام عمل میں لانے کی ضرورت ہے تاکہ وہ ٹاؤن سے بڑے ٹاؤن سے جڑے پراپرٹی کے معاملات کو قانونی طریقے سے حل کر سکیں جس میں کاغذات کے حصول اور ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کے نام پر ٹرانسفر کروانا شامل ہے لہذا آج کا یہ اجلاس ٹاؤن چیئرمین کو یہ اختیار دیتا ہے کہ وہ محکمہ ویجیلینس کا قیام جلد از جلد عمل میں لائیں تاکہ ٹاؤن کے پراپرٹی کے معاملے سے احسن طریقے سے نپٹا جا سکے۔آج کا یہ اجلاس ٹاؤن کونسل کی جانب سے چیئرمین ماڈل کالونی ٹاؤن کو یہ اختیار تقویض کرتا ہے کہ وہ دفتر کے اندر ضرورت کے مطابق مزید جگہ نادرا میگا سینٹر کے لیے جو کہ محکمہ داخلہ پاکستان کا ایک زیلی ادارہ ہے 30 سال کے عرصے کے لیے مختص کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں فوری طور پر عوام کو ان کے قریب ہی یہ سہولت پہنچائی جا سکے اور اس کونسل کو یہ اعزاز حاصل ہو سکے کہ ہم نے اس اہم عوامی مسئلے کے حل کے لیے کوشش کی اور کامیابی بھی حاصل کی۔

اسٹاف رپورٹر.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ٹاو ن میونسپل ماڈل کالونی ٹاو ن کو کے لیے

پڑھیں:

حیدرآباد،پیپلزپارٹی ایکسٹینشن کالونی میں گیس کی فراہمی معطل،مکین پریشان

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251028-2-11
حیدرآباد ( اسٹاف رپورٹر ) کئی ماہ سے سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے پیپلز ایکسٹینشن کالونی لطیف آباد نمبر 4 میں گیس کی فراہمی مکمل طور پر بند کئے جانے کے خلاف علاقہ مکینوں کا جمعہ کے روز سوئی سدرن گیس کمپنی کے ہیڈکوارٹرز قاسم آباد مین روڈ پر بڑا احتجاجی مظاہرہ کرنے اور گیس بحالی تک دھرنا دینے کافیصلہ علاقہ مکین کئی ماہ سے گیس کی بندش اور صرف بھاری بھرکم بل باقائدگی سے بھیجنے پر بپھر گئے مسلسل کئی ماہ سے گیس کی عدم فراہمی کو لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا اور خواتین گھروں میں کھانا بنانے سے محروم ہو کر رہ گئی ہیں، ہوٹلوں کا رخ کرنا پڑ رہا ہے یا مہنگے داموں ایل پی جی خریدنی پڑ رہی ہے جس کے باعث ان کا گھریلو بجٹ متاثر ہو کر رہ گیا ہے، ایک طرف گیس کی فراہمی بند ہے اور دوسری طرف بھاری نا جائز بل بھیجے جارہے ہیں، علاقے کے رہائشی سینئر صحافی جاوید علی کے مطابق گیس کمپنی کے عزیز خان،الطاف شیخ،اشفاق گوپانگ، انجینئر نیک محمد سمیت تمام متعلقہ افسران کو بارہا مشکلات سے آگاہ کرنے باوجود گیس نہیں کھولی جارہی اور وہ صرف یہ کہہ کر جان چھڑالیتے ہیں کہ کل سدرن گیس کی ٹیم پہنچ جائے گی مگر سال گزرنے پر آج تک کوئی نہ آیا جس کے باعث علاقہ مکینوں بالخصوص خواتین، بچوں اور ضعیف العمر افراد شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں اور سلو میٹرکے نام پر سیکڑوں روپے کے اضافی چارجز پر مبنی بلوں کے اجرا نے ان کا جینا محال کر دیا ہے اور کوئی بھی سیاسی، لسانی، مذہبی یا قوم پرست جماعت گیس بندش ختم کرانے میں اپنا کردار ادا کرنے کو تیار نہیں، یہ لوگ صرف الیکشن کے دوران ووٹ لینے آتے ہیں پھر عوام کو بھول جاتے ہیں، علاقہ کے لوگوں نے چیف جسٹس پاکستان، وزیر گیس و پیٹرولیم سیصورتحال کے کا نوٹس لینے اورپیپلز ایکسٹینشن کالونی لطیف آباد نمبر 4 میں فوری طور پر گیس کی فراہمی شروع کرائیں۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین