آپ کی تجاویز وخدشات صدر مملکت تک پہنچائوں گا‘بلاول کی فضل الرحمن کو یقین دہانی
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
اسلام آباد:۔ جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے افغانستان کی صورتحال کو افہام و تفہیم سے حل پر پھر زور دیاہے جبکہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹوزرداری نے یقین دلایا ہے کہ آپ کی افغانستان سے متعلق جو تجاویز اور خدشات ہیں وہ صدر مملکت تک پہنچائوں گا۔ جمعیت علمائے اسلام اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مابین قومی اسمبلی اور سینیٹ سمیت اہم ملکی معاملات پر مشاورت مکمل۔
پیر کو پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے امیر جے یوآئی مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماﺅں کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ نیر حسین بخاری، ہمایوں خان اور جمیل سومرو جبکہ جے یو آئی کی جانب سے سابق وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود، مفتی ابرار اور دیگر شریک ہوئے۔
ملاقات میں سربراہ جے یو آئی اور چیئرمین پیپلز پارٹی کے درمیان آزاد جموں و کشمیر کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے مولانا کو حالیہ صورتحال پر اعتماد میں لیا۔ ملاقات میں افغانستان اور مسئلہ فلسطین بھی زیر غور آیا، مولانا فضل الرحمان نے افغانستان کی صورتحال کو افہام و تفہیم سے حل پر پھر زور دیا۔
ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی، امن و امان کی صورتحال زیر غور آئی۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان اور چیئرمین پیپلز پارٹی میں پارلیمانی امور خصوصاً قومی اسمبلی، سینیٹ میں ورکنگ ریلیشن شپ کا بھی تذکرہ کیا گیا۔
مولانا نے کہا کہ پارلیمانی جمہوریت میں سب سے اہم کردار پارلیمنٹ کا ہے جو ادا نہیں ہورہا ہے اجلاس میں دونوں رہنماو ¿ں کے مابین متوقع قانون سازی سمیت کئی اہم امور پر بھی طویل مشاورت ہوئی۔ اس موقع پر بلاول بھٹو نے کہا کہ آپ کی جانب سے افغانستان سے متعلق جو تجاویز اور خدشات ہیں وہ صدر مملکت تک پہنچائوں گا۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل مولانا فضل الرحمان پیپلز پارٹی ملاقات میں
پڑھیں:
پنجاب کی اہم شخصیت پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئی
سٹی42: پنجاب کی اہم شخصیت پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئی۔
خانوادہ دربار حضرت سلطان باہو کے صاحبزادہ زین سلطان نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
صاحبزادہ زین سلطان نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات مین پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کی درخواست کی جو بلاول بھتو نے بخوشی قبول کر لی۔
ضلع جھنگ کی سیاست مین اہم کردار ادا کرنے والے خانوادہ دربار سلطان باہو کے صاحبزادہ زین سلطان نے اسلام آباد آ کر بلاول بھٹو سے ملاقات کی۔
اداکار شریاس تالپڑے اور الوک ناتھ کے خلاف کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث ہونے کا الزام، مقدمہ درج
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خانوادہ دربار سلطان باہو کے صاحبزادہ زین سلطان کو پی پی پی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے صاحبزادہ زین سلطان کی ملاقات کا اہتمام پی پی پی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کیا تھا۔ وہ بھی ملاقات میں موجود تھے۔
Waseem Azmet