data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (پ ر) انڈس پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن رجسٹر ڈ کے صدر قاری محمد کریم نے کہا یونیسف پروگرام کے تحت دنیا بھر کے پچاس ملکوں کی طرح پاکستان میں بھی کینسر سروائیکل کینسر سے بچائو کیلیے ایچ پی وی ویکسین 9سال سے 14 سال کی بچیوں کو لگائی جارہی ہے ۔بے شک بچائو علاج سے بہتر ہے ،ہم اس کا خیر مقدم کرتے ہیں لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ ایچ پی وی ویکسین کیلیے آگہی مہم شروع کی جائے۔ ہم سے اسکول مالکان اور والدین رابطہ کررہے ہیں۔ ہمیں ان کے خدشات کو دور کرنا ہوگا اور کوئی بھی مہم اس وقت تک کامیاب نہیں ہوسکتی جب تک متعلقہ افراد کواعتماد میں نہ لیا جائے ۔والدین اور اسکولز انتظامیہ کواعتماد میں لیکر بہتر نتائج حاصل کیے جاسکتے جبکہ طبی اخلاقیات میں یہ بات بھی شامل ہے کہ دنیا کے اندر کوئی علا ج مریض کی اجازت کے بغیر نہیں ہوسکتا ہے ۔ زبردستی کرنے سے شکوک وشہبات پیدا ہوں گے۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ والدین کواعتماد میں لے کر ایچ پی وی ویکسین مہم کا آغاز کیا جائے تاکہ بہتر نتائج برآمد ہوسکے ۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ایچ پی وی ویکسین

پڑھیں:

نارویجین فٹبالر پاکستان فٹبال ٹیم کی نمائندگی کیلیے اہل قرار

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

شکراچی (اسپورٹس ڈیسک)فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے ناروے کی نمائندگی کرنے والے پاکستانی نڑاد اعتزاز حسین کو پاکستان کی نمائندگی کا اہل قرار دے دیا۔32 سالہ مڈفیلڈر نے دو سال قبل پاکستان کا پاسپورٹ بھی حاصل کر لیا تھا۔اعتزاز حسین ناروے کے مولڈے فٹبال کلب میں ایرلنگ ہالینڈ کے ساتھ فٹبال کھیل چکے ہیں۔مولڈے کلب کے ساتھ اعتزاز نے چار مرتبہ لیگ اور تین مرتبہ ناروے ایف اے کپ ٹائٹل جیتے ہیں۔اعتزاز حسین انڈر 16 سے انڈر 23 کے مختلف ایج گروپ فٹبال میں ناروے کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ وہ 2009 سے 2011 تک مانچسٹر یونائیٹڈ یوتھ ٹیم کا حصہ بھی رہ چکے ہیںامکان ہے کہ اعتزاز حسین اکتوبر میں گرین شرٹس کے لیے اپنا پہلا میچ افغانستان کے خلاف اسلام آباد کے جناح اسٹیڈیم میں کھیلیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • حق دو طلبہ تحریک‘‘ کو پورے آزاد کشمیر میں چلائیں گے‘اسلامی جمعیت طلبہ
  • بڑھتی عمر میں طلاق: بالغ بچوں پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
  • فیصل آباد میں صاف پانی کیلیے پاکستان اور ڈرنمارک کے مابین واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے کا معاہدہ
  • غیرقانونی بل بورڈ پر کے ایم سی ودیگر اداروں سے تحریری جواب طلب
  • پاکستان کے ساتھ  معاہدہ،سعودی عرب  کا امریکی سکیورٹی ضمانتوں پر عدم اعتماد کا اظہار ہے، امریکی ٹی وی
  • پاک-سعودیہ دفاعی معاہدہ: سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ، 100 انڈیکس تاریخی سطح پر پہنچ گیا
  • نارویجین فٹبالر پاکستان فٹبال ٹیم کی نمائندگی کیلیے اہل قرار
  • جامعہ پنجاب سے گرفتار طلبہ کو فوری رہا کیا جائے‘ حافظ ادریس
  • اسلامی جمعیت طلبہ کاملک گیر فریشر ز ویلکم مہم کا اعلان