شوگرملز مالکان کی من مانی ختم کرنے کیلیے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دیدی گئی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
ملک میں چینی کی فراہمی اور قیمتوں پر قابو پانے کے لیے شوگر ایڈوائزری بورڈ نے پانچ لاکھ ٹن چینی درآمدکرنیکی منظوری دے دی ہے۔
وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں شوگر ایڈوائزری بورڈ نے 5 لاکھ ٹن چینی درآمدکرنیکی منظوری دے دی ہے حکام کا کہنا ہے کہ اجلاس میں شوگر مل مالکان کی من مانی کو قیمتوں میں اضافے کی اہم وجہ قرار دیا گیا ہے۔
اجلاس میں چینی کی فراہمی اور قیمتوں پر قابو پانے کے لیے سخت مانیٹرنگ کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ چند روز میں درآمدی چینی سے متعلق رسمی کارروائیاں مکمل کرلی جائیں گی۔
رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ چینی کی قیمتوں میں استحکام کے لیے درآمدکا فیصلہ ناگزیر ہوگیا ہے، ملک بھر میں چینی کی سپلائی میں کمی کا سامنا ہے۔
رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ چینی کی قلت پرقابو پانیکے لیے فوری اقدامات جاری ہیں، درآمدی چینی کو جلد مارکیٹ میں لایا جائیگا تاکہ صارفین کو ریلیف مل سکے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: رانا تنویر حسین چینی کی کا کہنا
پڑھیں:
ایف بی آر نے پورٹل کے ذریعے چینی کی فروخت روک دی‘ شوگر ملز کے تحفظات
لاہور (کامرس رپورٹر) شوگر ملز ایسوسی ایشن نے ایف بی آر کی جانب سے ملک بھر میں شوگر ملز کو چینی کی فروخت پورٹل کے ذریعے روک دینے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا جبکہ جو چینی درآمد کی جا رہی ہے اْس کی فروخت اور قیمت پر کوئی پابندی نہ ہے جو کہ کھلا تضاد ہے۔ ترجمان نے خدشہ ظاہر کیا کہ اس قسم کی پالیسی اختیار کرنے سے مارکیٹ میں شدید بحران پیدا ہو گا اور چینی کی قلت کے باعث قیمتیں بڑھیں گی جس کے لیے شوگر انڈسٹری کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔ شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ تمام شوگر ملوں کو چینی فروخت کرنے کی اجازت دی جائے۔