شوگر ایڈوائزری بورڈ کااجلاس، 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
اسلام آباد: شوگر ایڈوائزری بورڈ نے پانچ لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دے دی۔
وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں شوگر مل مالکان کی من مانی چینی کی قیمتوں میں اضافے کی اہم وجہ قرار دی گئی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چینی کی فراہمی اور قیمتوں پر قابو پانے کے لیے سخت مانیٹرنگ کی جائے گی اور درآمدی چینی کو جلد مارکیٹ میں لایا جائے گا تاکہ صارفین کو ریلیف مل سکے۔ شوگر ایڈوائزری بورڈ نے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دی۔
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ چینی کی قیمتوں میں استحکام کے لیے درآمد کا فیصلہ ناگزیر ہو گیا۔ اور چند روز میں درآمدی چینی سے متعلق رسمی کارروائیاں مکمل کر لی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں چینی کی سپلائی میں کمی کا سامنا ہے تاہم چینی کی قلت پر قابو پانے کے لیے فوری اقدامات جاری ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پنجاب حکومت نے 4 بلٹ پروف مرسڈیز گاڑیوں کی خریداری کی منظوری دے دی
سٹی42: پنجاب حکومت نے وی آئی پیز کی سیکیورٹی کے لیے 4 نئی بلٹ پروف مرسڈیز گاڑیوں کی خریداری کی منظوری دے دی ہے۔
یہ فیصلہ گزشتہ روز ہونے والے کابینہ اجلاس میں کیا گیا۔ہر گاڑی میں VR10 لیول کی جدید بلٹ پروف سیکیورٹی موجود ہو گی۔گاڑیاں شاہنواز پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی سے خریدی جائیں گی۔
ایک گاڑی کی قیمت 18 کروڑ 25 لاکھ روپے طے کی گئی ہے۔چار گاڑیوں کی مجموعی لاگت 73 کروڑ روپے سے زائد ہے۔
مالی تفصیلات کے مطابق گاڑیوں پر ٹیکسز کی مد میں 6 کروڑ 52 لاکھ روپے بھی شامل ہیں۔گاڑیوں کی مجموعی خریداری پر 79 کروڑ 54 لاکھ 18 ہزار روپے خرچ ہوں گے۔
خریداری کا عمل پنجاب پروکیورمنٹ رولز کے تحت کیا جائے گا۔
الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ کے پانچ اور صوبائی اسمبلی کے تین ارکان کو نااہل قرار دے دیا،9 نشستیں خالی ہو گئیں