سنگاپور: خام تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد سے زائد اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
سنگاپور میں مشرق وسطیٰ میں جنگ میں شدت کے بعد عالمی منڈی میں کاروبار کا پہلا دن شروع ہوا تو خام تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد سے زائد اضافہ ہوگیا۔
برینٹ خام تیل دوران ٹریڈنگ تقریباً 80 ڈالر میں فروخت ہوا۔
ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 76 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گیا۔
عالمی گیس 3 ڈالر 90 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو میں فروخت ہوئی۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: خام تیل
پڑھیں:
ایشیا کپ: سپر فور مرحلے کے بقیہ ٹکٹس کی فروخت شروع، قیمت ہوش اڑا دے گی
ایشیا کپ 2025 ایکشن سے بھرے سپر فور مرحلے میں داخل ہو گیا ہے، شائقین اب میچ کے ٹکٹوں پر دلچسپ پیشکشوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے انفرادی اور بقیہ پیکج ٹکٹس کی فروخت آن لائن شروع ہوگئی ہے۔
سب سے سستا ٹکٹ 75 درہم (پاکستانی پانچ ہزار روپے سے زائد) میں دستیاب ہے۔
سب سے زیادہ دیکھے جانے والے پاک بھارت میچ کا انفرادی ٹکٹ 350 درہم (پاکستانی 26 ہزار روپے سے زائد) میں دستیاب ہے۔
28 ستمبر کو ٹورنامنٹ کے فائنل سمیت تمام بقیہ میچوں کے انفرادی ٹکٹوں کی محدود تعداد آج جاری کر دی گئی ہے۔
بقیہ بلاک بسٹر میچوں کے لیے شائقین کے لیے دو ٹکٹ پیکجز پیش کیے گئے ہیں جن کی قیمت 525 درہم (پاکستانی 40 ہزار روپے سے زائد) ہے۔
پہلے پیکج میں سری لنکا بمقابلہ بنگہ دیش، پاکستان بمقابلہ بھارت اور بنگلہ دیش بمقابلہ بھارت کے میچز شامل ہیں۔
دوسرے پیکج میں پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش، بھارت بمقابلہ سری لنکا اور فائنل شامل ہیں۔
ٹکٹس پلاٹینم لسٹ ڈاٹ نیٹ نامی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔