نیپرا میں بجلی ٹیرف کمی کی تجویز پر سماعت مکمل، گھریلو صارفین کیلیے بڑی خوشخبری متوقع
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد:نئے مالی سال کا آغاز ہوتے ہی پاکستانیوں کے لیے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے، جس کے مطابق ملک بھر میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کا قوی امکان پیدا ہو گیا ہے۔
پاور ڈویژن کی جانب سے بنیادی بجلی ٹیرف میں کمی کی درخواست پر نیپرا نے باضابطہ سماعت مکمل کر لی ہے اور اب فیصلہ جلد متوقع ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس مجوزہ کمی کے تحت گھریلو صارفین کے لیے بجلی کا بنیادی ٹیرف اوسطاً 1 روپے 16 پیسے فی یونٹ کم ہونے کا امکان ہے، جو کہ ملک میں مہنگائی کے شکار شہریوں کے لیے قدرے ریلیف کا باعث ہو سکتا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کرنسی کے استحکام اور عالمی مارکیٹ میں فیول کی قیمتوں میں کمی جیسے عوامل اس فیصلے کی بنیاد بنے ہیں۔
پاور ڈویژن کی جانب سے نیپرا کو فراہم کردہ اعدادوشمار کے مطابق گھریلو صارفین کے لیے بجلی کا زیادہ سے زیادہ ٹیرف جو اس وقت 48.
لائف لائن صارفین یعنی وہ صارفین جن کی ماہانہ بجلی کھپت انتہائی کم ہے ، کے لیے ٹیرف میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا گیا بلکہ پرانی قیمتیں برقرار رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔ مثلاً ماہانہ 50 یونٹ تک استعمال کرنے والوں کے لیے 3.95 روپے فی یونٹ اور 51 سے 100 یونٹ تک کے صارفین کے لیے 7.74 روپے فی یونٹ کی موجودہ شرح برقرار رکھی جائے گی۔
اسی طرح پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے بھی نرخوں میں واضح کمی کی سفارش کی گئی ہے۔ 1 سے 100 یونٹ تک استعمال کرنے والوں کے لیے ٹیرف 1.15 روپے کی کمی کے بعد 10.54 روپے فی یونٹ مقرر کیا جا سکتا ہے، جب کہ 101 سے 200 یونٹ والے صارفین کے لیے قیمت 13.01 روپے فی یونٹ پر برقرار رکھی گئی ہے۔
نان پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے بھی کچھ درجوں میں کمی کی تجویز سامنے آئی ہے، جن میں سب سے زیادہ 700 یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے والے صارفین شامل ہیں۔ ان کے لیے موجودہ ٹیرف 48.84 روپے سے کم کر کے 47.69 روپے فی یونٹ تجویز کیا گیا ہے۔ اسی طرح 601 سے 700 یونٹ والے صارفین کے لیے 1.16 روپے کمی کے بعد ٹیرف 42.76 روپے فی یونٹ ہو جائے گا۔
پاور ڈویژن نے بتایا ہے کہ اس وقت اوسط بنیادی ٹیرف 35.50 روپے فی یونٹ ہے جو نئے مالی سال میں کم ہو کر 34 روپے پر آ سکتا ہے۔ بجلی کی پیداواری لاگت میں بھی 1 روپے 27 پیسے فی یونٹ کی کمی رپورٹ کی گئی ہے، جب کہ کیپسٹی چارجز (یعنی بجلی گھروں کو ادائیگیاں)میں بھی 1 روپے 34 پیسے فی یونٹ کی بچت ہوئی ہے۔
نیپرا اتھارٹی کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے بجلی کے بنیادی نرخوں میں کمی کی باقاعدہ درخواست دی گئی ہے، جس پر تمام متعلقہ دستاویزات اور اعدادوشمار کی بنیاد پر سماعت مکمل کر لی گئی ہے۔ اب نیپرا تفصیلی جائزے کے بعد باضابطہ فیصلہ جاری کرے گا۔
اس تمام پیش رفت کا مقصد یکساں قومی ٹیرف کے اصول کو لاگو کرنا ہے تاکہ ملک بھر کے تمام صارفین خواہ وہ کراچی میں ہوں یا کسی دوسرے علاقے میں، بجلی کی قیمت میں مساوی سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: صارفین کے لیے روپے فی یونٹ یونٹ تک سکتا ہے کمی کی گئی ہے
پڑھیں:
بی آر ٹی منصوبے میں تاخیر، عدالت کو آگاہی کیلیے مہلت طلب
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میں بی آر ٹی منصوبے کی تعمیر میں تاخیر کے خلاف درخواست کی سماعت، حکومت سندھ کے وکیل نے مکمل صورت حال سے آگاہ کرنے کیلیے مہلت طلب کرلی۔ دوران سماعت عدالت کاکہنا تھا کہ کیا حکومت سندھ کی جانب سے کمیٹی تشکیل دے دی گئی؟ درخواست گزار کے وکیل کاکہنا تھا کہ کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن تاحال نہیں ملا، تاہم وزیراعلیٰ ہاؤس سے فون کال آئی تھی، فون پر منصوبے کے متعلق گفتگو کے حوالے سے مدعو کیا گیا تھا، فریقین میں منصوبے کے حوالے سے اتفاق نہیں ہوا، ٹرانس کراچی کے وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوئے، عدالت نے مزید سماعت نومبر کے پہلے ہفتے کیلیے ملتوی کردی ، درخواست گزار کے وکیل کا کہناتھا کہ گزشتہ سماعت پر بتایا گیا تھا کہ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی جارہی ہے، عدالت نے توقع ظاہر کی تھی کہ سینئر وزیر کی سربراہی میں کمیٹی مسائل کے حل کیلیے کام کریگی اور کام میں تیزی آ ئیگی منصوبے کو 2023 میں مکمل ہونا تھا۔