روی شاستری نے ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کیلیے احمد آباد کانام تجویز کردیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
سابق بھارتی ہیڈ کوچ نے ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کیلیے احمد آباد کا نام تجویز کردیا۔
روی شاستری نے ایک پوڈ کاسٹ میں آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کیلیے احمد آباد کو ایک بہترین آپشن قرار دیا، سابق آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ احمد آباد ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کیلیے بہترین مقام ثابت ہو سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اصل بات یہ ہے کہ آپ کو ایسی جگہ کا انتخاب کرنا چاہئے جہاں تماشائیوں کی بڑی تعداد کو اسٹیڈیم میں لایا جاسکے۔
روی شاستری نے کہا کہ لارڈز ایک لاکھ تماشائیوں والا اسٹیڈیم نہیں ہے، اس لیے وہاں محدود ہجوم آتا ہے مگر احمد آباد جیسے مقامات پر چاہے کوئی بھی ٹیمیں کھیل رہی ہوں، آپ کو یقینی طور پر ایک بڑی اور پرجوش تماشائیوں کی تعداد ملے گی۔
واضح رہے کہ احمد آباد کے نئے گراؤنڈ میں شائقین کی گنجائش ایک لاکھ 32 ہزار ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کولکتہ ٹیسٹ: بھارت 93 رنز پر ڈھیر، جنوبی افریقا کی تاریخی فتح
کولکتہ ٹیسٹ میں جنوبی افریقا نے بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق 124 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 93 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ کپتان شبمن گل اسپتال میں داخل ہونے کے باعث بیٹنگ کے لیے نہیں آسکے۔
واشنگٹن سندر 31 اور اکشر پٹیل 26، رویندرا جدیجا 18، دھروو جوریل 13، رشبھ پانت 2، کے ایل راہول اور کلدیپ یادیو ایک ایک جبکہ یشسوی جیسوال بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے سائمن ہارمر نے 4، کیشو مہاراج اور مارکو جینسن نے 2، 2 جبکہ ایڈن مارکرام نے ایک وکٹ حاصل کی۔