یو اے ای نے 9ممالک کیلیے ویزوں پر پابندی لگا دی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250923-01-5
دبئی (صباح نیوز) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے9 ممالک کے لیے وزٹ اور ورک ویزوں پر پابندی لگا دی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یو اے ای نے9 افریقی اور ایشیائی ممالک کے شہریوں پر سیاحتی اور ورک ویزوں کے لیے درخواست دینے پر پابندی عاید کردی۔ جن ممالک پر یو اے ای کی جانب سے پابندی لگائی گئی ان میں یوگنڈا، سوڈان، صومالیہ،
کیمرون، لیبیا، افغانستان، یمن، لبنان اور بنگلا دیش شامل ہیں۔ امیگریشن سرکلر کے مطابق مذکورہ ممالک سے درخواستیں اگلے نوٹس تک معطل کردی گئی ہیں، جن میں کوئی نیا سیاحتی یا ورک ویزا پروسیس نہیں کیا جا رہا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: یو اے ای
پڑھیں:
ناسا نے نظام شمسی سے باہر 6ہزار نئے سیاروں کی تصدیق کردی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) ناسا نے اعلان کیا ہے کہ ہمارے شمسی نظام سے باہر 6ہزار سے زائد سیاروں کی تصدیق ہو چکی ہے۔ یہ تعداد سیاروں پر متعدد طریقوں اور تجزیاتی ثبوتوں کے بعد سائنسی برادری کی طرف سے تصدیق شدہ ہے جبکہ اس کے علاوہ ہزاروں دیگر امیدوار سیارے بھی موجود ہیں جو ابھی مکمل تصدیق کے منتظر ہیں۔ واضح رہے یہ صرف ایک عددی سنگ میل ہے۔ جب سیارہ اپنے ستارے کے سامنے سے گزرتا ہے تو ستارے کی روشنی میں کمی ہوتی ہے،جس سے سیارے کے وجود کا اندازہ لگایا جاتا ہے۔