عمران خان کیخلاف ہتکِ عزت کا دعویٰ؛ شہباز شریف ویڈیو لنک پر جرح کیلیے طلب
اشاعت کی تاریخ: 9th, September 2025 GMT
اسلام آباد:
عمران خان کے خلاف ہتک عزت کے دعوے کے کیس میں وزیراعظم شہباز شریف کو ویڈیو لنک پر جرح کے لیے طلب کرلیا گیا۔
سیشن عدالت لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف کے بانی پاکستان تحریک انصاف کے خلاف دائر 10 ارب روپے ہتک عزت کے دعوے کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے وزیراعظم کو 12 ستمبر کو ویڈیو لنک پر جرح کے لیے طلب کرلیا۔
ایڈیشنل سیشن جج نے کیس کی سماعت کی، تاہم بانی پی ٹی آئی کے وکیل کی غیر موجودگی کے باعث سماعت میں کوئی پیش رفت نہ ہو سکی۔ عدالت نے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلا صبح 10 بجے عدالت میں پیش ہوں۔
یاد رہے کہ شہباز شریف نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔ شہباز شریف کا مؤقف ہے کہ پاناما لیکس کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی نے ان پر جھوٹا الزام عائد کیا، جس سے ان کی شہرت متاثر ہوئی۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو الزام تراشی پر 10 ارب روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا جائے۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان بانی پی ٹی آئی شہباز شریف
پڑھیں:
توشہ خانہ 2 ٹرائل حتمی مرحلے میں داخل‘سابق وزیراعظم کے ملٹری و ڈپٹی سیکرٹری کا بیان قلمبند
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250918-08-20
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کا اڈیالہ میں جیل میں جاری ٹرائل حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا جب کہ سابق وزیر اعظم کے ملٹری سیکرٹری بریگیڈیر ریٹائرڈ محمد احمد اور ڈپٹی ملٹری سیکرٹری کرنل ریحان کا بیان قلمبند کرلیا گیا۔ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے وکلا نے دونوں گواہان کے بیانات پر جرح بھی مکمل کرلی، مقدمے میں مجموعی طور پر 18 گواہان کی شہادت قلمبند کرکے جرح بھی مکمل کرلی گئی۔مقدمے کی سماعت آج 18 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی، استغاثہ کے گواہ نیب افسر محسن ہارون کو آج بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کرلیا گیا۔سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو جیل سے کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا، سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں بھی کمرہ عدالت میں موجود تھیں۔ملزمان کی جانب سے ارشد تبریز، قوسین فیصل مفتی، ظہیر چودھری، عثمان گل عدالت میں پیش ہوئے، ایف آئی اے کی جانب سے اسپیشل پبلک پراسیکوٹر ذوالفقار عباس نقوی، عمیر مجید ملک عدالت میں پیش ہوئے۔