وزیراعظم محمد شہباز شریف سے قازقستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ مورات نورتیلو نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔

قازقستان کے نائب وزیراعظم وزارتی وفد کے ہمراہ پاکستان کے سرکاری دورے پر ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مورات نورتیلو کا پاکستان آمد پر خیر مقدم کیا اور قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایوف کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور قازقستان کا تعلقات مزید مضبوط بنانے کا عزم

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور قازقستان کے درمیان برادرانہ تعلقات قائم ہیں اور دونوں ممالک باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔

وزیراعظم نے دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری، فضائی، ریل اور زمینی رابطوں کے ساتھ ساتھ عوامی سطح پر تبادلوں میں پاکستان کی دلچسپی کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان قازقستان کے صدر کے مجوزہ دورہ اسلام آباد کو بہت اہمیت دیتا ہے اور اس سلسلے میں مختلف معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کو حتمی شکل دینے کے لیے ایک وفد آستانہ بھیجنے کی پیشکش کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: قازقستان کے نائب وزیراعظم 2 روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

ملاقات کے دوران اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ دونوں ممالک کے درمیان کئی مہینوں سے جاری بات چیت کو جلد عملی جامہ پہنایا جائے گا اور قازقستان کے صدر کے دورہ پاکستان کے دوران اہم معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔

قازقستان کے نائب وزیراعظم نے پاکستانی قیادت کی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک صدر توکایوف کے آئندہ دورہ اسلام آباد کو تاریخی اور کامیاب بنانے کا خواہاں ہے، جو پاکستان اور قازقستان کے تعلقات میں ایک نئے دور کا آغاز ثابت ہوگا۔

مزید پڑھیں: پاک قازقستان ریل رابطہ ضروری ہے، گیم چینجر ثابت ہوگا، شہباز شریف

ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیر مواصلات عبدالعلیم خان، وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیر ریلوے حنیف عباسی، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور سیکرٹری خارجہ بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

قازقستان وزیراعظم محمد شہباز شریف.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: قازقستان وزیراعظم محمد شہباز شریف قازقستان کے نائب وزیراعظم اور قازقستان کے شہباز شریف

پڑھیں:

ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں

تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ بخیتار سیدوف کو پیش کردیں۔

مدثر ٹیپو کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے اعزاز ہے کہ انہوں نے وزیرخارجہ سے ملاقات میں یہ اسناد پیش کیں۔

ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کا کہنا تھا کہ ملاقات میں مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار
  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری