اسلام آباد: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع
اشاعت کی تاریخ: 9th, September 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے مقدمات کی سماعت کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں ضمانت 7 اکتوبر تک برقرار رکھی۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو 9 مئی واقعات، اقدامِ قتل اور احتجاج کے مقدمات میں گرفتاری سے روکنے کے حکم میں توسیع دی جب کہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ کیس میں جعلی رسیدوں کے الزام پر عبوری ضمانت میں بھی توسیع کردی گئی۔
سماعت کے دوران بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر آج بھی فیصلہ نہ سنایا جاسکا جب کہ بانی پی ٹی آئی کی درخواستوں پر دلائل مکمل نہیں ہوسکے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر اکٹھا فیصلہ سنایا جائے گا۔
سماعت کے موقع پر بانی پی ٹی آئی کی جانب سے ایڈووکیٹ خالد یوسف چوہدری پیش ہوئے۔ ان کے خلاف تھانہ ترنول، کراچی کمپنی، کوہسار سمیت دیگر تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی بی بی کی
پڑھیں:
9 مئی کے مقدمات: عمران خان کے ٹرائل کا نیا شیڈول جاری
پنجاب حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 9 مئی کے 11 مقدمات کے ٹرائل سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
وزارت داخلہ پنجاب کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ان تمام مقدمات کی سماعت اب انسدادِ دہشت گردی عدالت میں کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کے خلاف 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کا جیل ٹرائل بحال
اعلامیے کے مطابق عمران خان کو تمام سماعتوں کے دوران ویڈیو لنک کے ذریعے اڈیالہ جیل سے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے ویڈیو لنک سسٹم اور سیکیورٹی انتظامات سے متعلق ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 5 نومبر کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں ہوگی، جس کی صدارت جج امجد علی شاہ کریں گے۔ عدالتی کارروائی کے دوران بانی پی ٹی آئی کو حسبِ معمول ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:پہلا ہدف عمران خان کی رہائی ہے، نو منتخب پی ٹی آئی سینیٹر خرم ذیشان
یاد رہے کہ 9 مئی 2023 کے واقعات کے بعد عمران خان اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف متعدد مقدمات درج کیے گئے تھے، جن میں حساس تنصیبات پر حملوں اور جلاؤ گھیراؤ کے الزامات شامل ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
9 مئی بانی پی ٹی آئی پنجاب حکومت ٹرائل عمران خان