قطر پر اسرائیلی حملہ علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی اور خطرناک اشتعال انگیزی ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا ردعمل WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعطم شہباز شریف نے دوحہ میں اسرائیل کی کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ قطر کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی اور خطرناک اشتعال انگیزی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ میں پاکستان کے عوام اور حکومت کی طرف سے اور اپنی طرف سے دوحہ میں اسرائیلی افواج کی جانب سے غیر قانونی حملے اور خوف ناک بمباری، رہائشی علاقے کو نشانہ بنانے اور معصوم شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اس مشکل وقت میں ہماری ہمدردی اور یک جہتی امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی، قطری شاہی خاندان اور قطر کے عوام کے ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی طرف سے جارحیت کا یہ عمل سراسر بلاجواز ہے، یہ حملہ قطر کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی اور انتہائی خطرناک اشتعال انگیزی ہے، جس سے علاقائی امن و استحکام کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اسرائیل کی جارحیت کے خلاف ریاست قطر اور فلسطینی عوام کے ساتھ بھرپور طریقے سے کھڑا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنومئی کے ایک اور کیس میں یاسمین راشد،میاں محمود الرشید اور دیگر کو 10، 10سال قید کی سزا،شاہ محمود قریشی بری نومئی کے ایک اور کیس میں یاسمین راشد،میاں محمود الرشید اور دیگر کو 10، 10سال قید کی سزا،شاہ محمود قریشی بری سیاسی اتفاق نہ رکھنے والے متنازع ڈیموں پر آواز اٹھاتے ہیں، بلاول بھٹو زرداری پاک بھارت کشیدہ تعلقات کے دوران 67پاکستانی قیدیوں کی بھارتی جیلوں سے رہائی اسلام آباد کے صحافی نے وزیراعلی علی امین گنڈاپور کو 11کروڑ ہتک عزت کا نوٹس بھیج دیا، 7روز میں معافی کا مطالبہ،معاملہ کیا ہے.

.. اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے اپنی ہی حکومت کی کارکردگی پر سوالات اٹھادیے قازقستان کے ساتھ براہ راست فضائی روابط سے کاروباری اور عوامی تعلقات کو فروغ ملے گا، صدر مملکت TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی اور خطرناک اشتعال انگیزی ہے شہباز شریف

پڑھیں:

اے آئی کی تربیت کےلئے طلبہ کو سعودی عرب بھجوائیں گے: وزیر اعظم شہباز شریف

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ طلبہ کو اےآئی کی تربیت کے لیے سعودی عرب بھجوائیں گے۔

پرائم منسٹر یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم 2025 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ طلبہ کی فنی تربیت کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، ہونہار طلبہ کو قوم کی جانب سے سلام پیش کرتا ہوں، سو فیصد میرٹ پر ایک لاکھ لیپ ٹاپ ہونہار طلبہ میں تقسیم کیے جارہے ہیں، طلبہ کی کامیابی والدین اور اساتذہ کی محنت اور دعاؤں کا نتیجہ ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس بار یہ پروگرام تاخیر کا شکار ہوا کیونکہ لیپ ٹاپ کے بیگ پر تشہیری لوگو لگا ہوا تھا جسے میں نے ہٹانے کی ہدایت کی۔

ان کا کہنا تھاکہ ایک لاکھ لیپ ٹاپس پر 40، 50 ارب روپے خرچ ہوچکے ہوں گے لیکن قوم کے بیٹوں اور بیٹیوں کو عظیم تر بنانے کے لیے 500 ارب روپے بھی خرچ کیے جائیں تو وہ بھی کم ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ سعودی عرب اے آئی پر اربوں ڈالر لگا رہا ہے اور اس نے کہا ہے کہ پاکستانی طلبہ کو ہم مفت میں اے آئی کی تربیت دیں گے۔ سعودی عرب ایک عظیم ملک ہے اور وہ کہتے ہیں کہ ہمارا جو کچھ بھی ہے وہ پاکستان کے کروڑوں بھائیوں کے لیے ہے۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

متعلقہ مضامین

  • شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، نواز شریف سے ملاقات
  • پاکستان امن کا خواہاں ہے، ہر حال میں اپنی علاقائی سالمیت اور خود مختاری کا دفاع کرے گا:ترجمان دفتر خارجہ
  • وزیراعظم شہباز شریف نے چترال میں دانش اسکول کا سنگ بنیاد رکھ دیا
  • وزیراعظم سے ملنے کی فرمائش، شہباز شریف  نے طالبہ کو اپنی کرسی پر بٹھا دیا 
  • قطری وزیراعظم نے فلسطینیوں کو جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا ذمے دار ٹھیرادیا
  • قطری وزیراعظم نے فلسطینی گروہ کو جنگ بندی کی خلاف ورزی کا ذمہ دار قرار دیا
  • سعودی عرب نے نوجوانوں کو اے آئی، آئی ٹی تربیت دینے کی پیشکش کی ہے، وزیراعظم شہباز شریف
  • اے آئی کی تربیت کےلئے طلبہ کو سعودی عرب بھجوائیں گے: وزیر اعظم شہباز شریف
  • وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
  • جنگ میں بھارت کو سبق سکھایا، اُردگان چٹان کی طرح ہمارے ساتھ کھڑے ہیں: شہباز شریف