ایشیا کپ اور سہ ملکی سیریز کیلیے بابر اعظم، رضوان کی ٹیم میں واپسی کا قوی امکان
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
تین ملکی سیریز اور ایشیا کپ کے لیے ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کل ہوگا۔
ایکسپریس نیوز کو پی سی بی کے ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق ایشیا کپ کے لیے بابر اعظم اور محمد رضوان کی واپسی کا قوی امکان ہے۔
ٹیم اسکواذ اٹھارہ کھلاڑیوں پر مشتمل ہوسکتا ہے۔ سلیکٹر عاقب جاوید اور ہیڈ کوچ کی کل پریس کانفرنس میں کھلاڑیوں کے ناموں کے اعلان کے ساتھ دورہ بنگلہ دیش اور دورہ ویسٹ انڈیز میں ناکامیوں کی وجوہات بھی بتائیں گے۔
ذرائع کے مطابق تین ملکی سیریز اور ایشیا کپ کی تیاریوں پر بھی تفصیلات شئیر کی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، کپتان سلمان علی آغا اور سلیکٹرز نے ہفتے کو ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست کو فائنل کرلیا ہے۔
تین ملکی سیریز 29 اگست سے شارجہ میں کھیلی جائے گی۔ جس کی تیاریوں کے لیے تربیتی کیمپ شارجہ میں ہی لگائے جانے کا امکان ہے۔
آسٹریلیا میں ان فٹ ہونے کے بعد فاسٹ بولر احمد دانیال کی تین ملکی سیریز میں اب شرکت ممکن نہیں رہی تاہم سلمان مرزا کی شمولیت یقینی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: تین ملکی سیریز ایشیا کپ
پڑھیں:
اہلیہ کی سوشل میڈیا پر معنی خیز پوسٹ، سلمان آغا کا ردعمل سامنے آگیا
قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان آغا کا گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر کی گئی اہلیہ کی معنی خیز پوسٹ پر ردعمل سامنے آگیا۔
سہ ملکی سیریز کے آغاز سے قبل پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے سلمان آغا سے پوسٹ سے متعلق سوال کیا کہ وہ کیا بات ہے جو صرف آپ اور بابر ہی جانتے ہیں۔
جس پر سلمان آغا نے مسکراتے ہوئے جواب دیا ’ابھی وقت نہیں آیا‘۔
صحافی @ArfaSays_ نے جب سلمان علی آغا سے اہلیہ کی بابر اعظم سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹ کا سوال کیا تو سلمان علی اغا نے جواب دیا کہ ابھی دلوں کی بات بتانے کا ٹھیک وقت نہیں آیا۔ !!!!!#BabarAzam #SalmanAliAgha https://t.co/hhm4cmZsGq pic.twitter.com/R3rRGLUndp
— Kiran Khan (@HelloKiranKhan) November 17, 2025یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز بابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں سنچری اسکور کی تھی۔
یہ 83 اننگز کے طویل انتظار کے بعد ان کی پہلی انٹرنیشنل سنچری تھی۔ میچ کے بعد سلمان آغا نے بھی بابر اعظم کو گلے لگا کر مبارکباد دی تھی۔
سلمان آغا کی اہلیہ صبا سلمان نے انسٹاگرام پر اسٹوری میں سلمان آغا کی بابر اعظم کو گلے لگائے ایک ہوئے تصویر شیئر کی تھی۔
انہوں نے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’کچھ ایسی چیزیں ہیں جو ان دو کے علاوہ کوئی نہیں جانتا، شاید کبھی وہ لوگوں کے بتادیں لیکن فی الحال بابر بھائی کو کامیابی پر مبارکباد، سلمان آغا میں آپ کو ہمیشہ ایک سچا دوست ملے گا‘۔