سینٹرل کنٹریکٹس 2025-26: پرفارمنس پر فیصلہ، کئی کرکٹرز فارغ، نئے ناموں کی انٹری متوقع
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
سینٹرل کنٹریکٹس 2025-26: پرفارمنس پر فیصلہ، کئی کرکٹرز فارغ، نئے ناموں کی انٹری متوقع WhatsAppFacebookTwitter 0 16 August, 2025 سب نیوز
لاہور (آئی پی ایس )قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس 2025-26 پرفارمنس کی بنیاد پر کئی کھلاڑیوں کی چھٹی یقینی ہوگئی، کئی نئے کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹس ملنے کا امکان ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئندہ سیزن کے لیے سینٹرل کنٹریکٹس 2025-26 پر مشاورت کا عمل حتمی مرحلے میں داخل کر دیا ہے، جس کے دوران کھلاڑیوں کی پرفارمنس کو بنیادی معیار قرار دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ناقص کارکردگی دکھانے والے متعدد کھلاڑیوں کے معاہدے ختم ہونے کا امکان ہے جبکہ کئی نئے اور باصلاحیت کھلاڑیوں کو پہلی بار سینٹرل کنٹریکٹ دینے کی تجویز زیر غور ہے۔پی سی بی کے کوچز، ڈائریکٹرز اور فنانس ڈپارٹمنٹ اس حوالے سے تفصیلی مشاورت کر رہے ہیں۔ تینوں فارمیٹس میں مستقل جگہ نہ بنانے والے کھلاڑیوں کو آئندہ کنٹریکٹس میں شامل نہیں کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حسن نواز، محمد حارث، صفیان مقیم، حسن علی، فہیم اشرف اور فخر زمان سمیت کئی کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹس میں شامل کیے جانے کا امکان ہے جبکہ حسین طلعت، خوشدل شاہ، محمد نواز اور صاحبزادہ فرحان کے نام بھی زیر غور ہیں۔دوسری جانب عامر جمال، محمد حریرہ، حسیب اللہ، عثمان خان اور محمد علی کے لیے جگہ بنانا مشکل دکھائی دے رہا ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یہ سینٹرل کنٹریکٹ کے تین سالہ فنانشل ماڈل کا آخری سال ہوگا اور کھلاڑیوں کی حتمی فہرست چیئرمین پی سی بی کی منظوری کے بعد باضابطہ طور پر جاری کی جائے گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربلوچستان بھر میں امن و امان کے پیش نظر مزید 15 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ بلوچستان بھر میں امن و امان کے پیش نظر مزید 15 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون چیئر مین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس،ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ خدا نے مجھے محافظ بنایا ہے، شہادت میری سب سے بڑی خواہش ہے،فیلڈ مارشل عمران خان کے وکیل نے 9 مئی مقدمات میں ضمانت کیلئے اضافی دستاویزات عدالت میں جمع کرادیں مالاکنڈ میں فائرنگ سے رہنما جے یو آئی مفتی کفایت اللہ اور اہلیہ زخمی، بیٹا، بیٹی جاں بحقCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سینٹرل کنٹریکٹس 2025 26
پڑھیں:
قومی کرکٹرز کو مختلف لیگز کےلیے این او سی جاری
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹرز کو مختلف لیگز کے لیے عدم اعتراض سرٹیفکیٹ (این او سی) جاری کردیے۔
قومی کرکٹرز کو ابوظبی میں ٹی 10 لیگ اور آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کے لیے این او سی جاری کیے گئے ہیں۔
ابوظبی کے لیے این او سی 25 نومبر تک جاری ہوئے جبکہ دبئی کی ٹی ٹوئنٹی لیگ کے لیے 3 کرکٹرز کو 2 دسمبر سے 4 جنوری تک این او سی جاری کیے گئے ہیں۔
دبئی کی ٹی ٹوئنٹی لیگ کے لیے فخر زمان، حسن نواز اور نسیم شاہ کو اور ابوظبی کے لیے افتخار احمد، خواجہ نافع، آصف علی اور سلمان ارشاد کو این او سی جاری ہوئے ہیں۔
محمد عامر، عرفات منہاس، عرفان خان، اعظم خان، شاہنواز دھانی، عباس آفریدی، عاکف جاوید، میر حمزہ، عبید شاہ اور زمان خان کو بھی این او سی جاری کردیے گئے ہیں۔
بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین آفریدی، شاداب خان، حارث رؤف اور حسن علی کو پہلے ہی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے لیے این او سی ملے ہوئے ہیں۔