برطانیہ کا دنیا کے صف اول کے ماہرین کیلیے ویزا فیس ختم کرنے پر غور
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250923-01-10
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) فنانشل ٹائمز نے پیر کے روز رپورٹ کیا ہے کہ برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر اس وقت ویزا فیس ختم کرنے کی تجاویز پر غور کر رہے ہیں تاکہ دنیا کے صف اول کے ماہرین کو برطانیہ لایا جا سکے، یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکا نے امیگریشن پر سخت مؤقف اختیار کیا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے
مطابق کیئر اسٹارمر کی گلوبل ٹیلنٹ ٹاسک فورس ایسے خیالات پر کام کر رہی ہے، جن کے ذریعے دنیا کے بہترین سائنس دانوں، ماہرین تعلیم اور ڈیجیٹل ماہرین کو برطانیہ کی جانب راغب کیا جا سکے تاکہ معاشی ترقی کو فروغ دیا جائے۔ رپورٹ میں ان لوگوں کا حوالہ دیا گیا ہے جو ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ اور وزارت خزانہ کے مابین جاری ان مذاکرات سے باخبر ہیں۔ ایک عہدیدار نے اخبار کو بتایا کہ ویزا فیس کو صفر تک کم کرنے کا منصوبہ ان افراد کیلیے ہے جو دنیا کی 5 بہترین جامعات میں تعلیم حاصل کر چکے ہیں یا جنہوں نے باوقار انعامات جیتے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کمشنر حیدرآباد کا گورنمنٹ اسکول قاسم آباد کا دورہ، طلباء سے ملاقات
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) کمشنر کا گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول قاسم آباد کا دورہ، معیار تعلیم پر زور ڈویژنل کمشنر حیدرآباد فیاض حسین عباسی نے قاسم آباد کے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ایجوکیشن حیدرآباد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر-1 حیدرآباد گدا حسین سومرو، اسسٹنٹ کمشنر قاسم آباد حتف سیال اور اسکول انتظامیہ کے افسران موجود تھے۔دورے کے دوران ڈویژنل کمشنر نے اسکول کی صبح کی اسمبلی میں شریک ہوئے اور طلبہ کی جوش و خروش کی تعریف کی۔ انہوں نے طلبہ کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وہ قوم کے مستقبل کے رہنما بننے کی کوشش کریں۔ انہوں نے اساتذہ کو ہدایت کی کہ معیاری تعلیم دیں اور خود بھی طلبہ کے لیے مثال بنیں۔کمشنر نے کئی کلاس رومز کا معائنہ کیا، طلبہ واساتذہ سے دلچسپ باتیں کیں اور معیاری تعلیم کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے طالب علم مبین کو ”کنگ بروس اینڈ دی سپائیڈر” کی کہانی کی شاندار طریقے سے بیان کرنے پر داد دی اور انہیں اور ان کے استاد کو چائے کی دعوت دی۔ آخر میں کمشنر نے اسکول انتظامیہ کی کاوشوں کی تعریف کی اور طلبہ کو خود اعتمادی پیدا کرنے، چیلنجز کا سامنا کرنے اور واضح اہداف طے کرنے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ استقامت اور لگن سے محنت کرنے سے ہی کامیابیاں حاصل کی جاسکتی ہیں۔